سورۃ الکافرون کی فضیلت، برکات اور مجرب اعمال


 

قرآن پاک کی 109ویں سورت ہے، جو 30ویں پارے میں واقع ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس میں 6 آیات اور 1 رکوع ہے۔ اس سورت کو "سورۃ الاخلاص" (شرک سے بیزاری اور توحید کو خالص کرنے والی سورت) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سورت اسلام اور کفر کے درمیان واضح خطِ امتیاز کھینچتی ہے اور توحید پر قائم رہنے کا درس دیتی ہے۔

چوتھائی قرآن (ربع قرآن) کے برابر:

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ " (سورۂ الکافرون) چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔)جامع ترمذی، کتاب فضائل القرآن، حدیث/ 2893 تفسیر صراط الجنان از مفتی محمد قاسم قادری حفظہ اللہ ، جلد 10، صفحہ 851 (

 شرک سے بیزاری اور نجات:

حضرت فروہ بن نوفل رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: "یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جسے میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں۔" آپ ﷺ نے فرمایا: " قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ پڑھ کر سویا کرو، کیونکہ یہ شرک سے بیزاری کا پروانہ ہے۔)سنن ابوداؤد، کتاب الأدب، حدیث/ 5055 بہارِ شریعت ازعلامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ، حصہ 16، فضائلِ قرآن، صفحہ 247۔

﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ﴾

 قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ(۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ(۲) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ(۳) وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ(۴) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ(۵) لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠(۶)

No comments:

Post a Comment