نام و نسب: بحر العلوم
حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر
علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ)
تاریخ ولادت: ہندوستان کے علاقے بورنا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان
المبارک1337ھ؍13/جون1919، ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت ولادت ہوئی۔
تحصیل علوم: آپ نے درس
نظامی کی کتب متداولہ مدرسہ فیض الغرباء آرہ صوبہ بہار، شمس العلوم بدایوں اور
جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف میں حضرت مولانا محمد اسماعیل آروی، حضرت
مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مفتی محمد ابراہیم
سمستی پوری، حضرت مولانا مفتی ابرار حسین، حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری اور
شیخ المحدثین علامہ مولانا مفتی نور الحسین مجددی رامپوری شارح قاضی مبارک سے
پڑھنے کے بعد شعبان 1359ھ؍ ستمبر 1940ء میں جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف سے
سند فراغت حاصل کی۔
بیعت و خلافت : جمادی
الاخریٰ 1367ھ؍اپریل 1948ء میں حضور مفتی اعظم ہند مولانا محمد مصطفیٰ رضا نوری
بریلوی کے دست حق پرست پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کا شرف حاصل کیا اور
1372ھ؍1953ء میں حضور مفتی اعظم نے جمیع سلاسل طریقت اور تمام اوراد و وظائف کی
اجازت دے کر خلافت سے مشرف فرمایا۔
سیرت و خصائص: بحر العلوم
مفتی سید محمد افضل حسین مونگیری علیہ الرحمہ ایک بلند پایہ محقق، بے مثال مفتی
اور علم و عرفان کا منبع تھے۔ آپ علیہ الرحمۃ کی علمی شخصیت جو بیک وقت علمی طبقہ
میں محدث و مفسر ،فقیہ العصر، متکلم و محقق، مصنف و مدقق اور عملی طبقہ میں صاحب تدبر
اور صائب الرائے تسلیم کیے جاتے تھے۔ آپ کی ذات شریعت و طریقت کا حسین میل جول
تھی۔آپ وہ پر وقار شخصیت تھے کہ ہر دیکھنے والا اپنے سینے میں ٹھنڈک پاتا تھا
،اور ایک مرتبہ ملاقات کرنیوالا بار بار ملنے کی تمنہ رکھتا، اور ایسا کیونکر نہ
ہو تا کہ یہ تمام فیض شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتی اعظم علیہ الرحمہ سے شرف تلمذ اور
خلافت کی شکل میں حاصل ہوا تھا۔
علمی قابلیت : آپ کی
علمی صلاحیت و وقار کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ آپ فراغت کے فوراً
بعد جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف میں منصب افتاء پر فائز ہوئے۔ بعد ازاں
تدریسی فرائض بھی انجام دینے شروع کردیئے۔ جامعہ میں آپ نے شیخ الحدیث، صدر مدرس
اور مفتی کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے ساتھ عملی زندگی میں بھی بھر پور حصہ لیا۔
آل انڈیا سنی کانفرنس ، تحریک پاکستان اور بالخصوص آپ کی تحریری خدمات کو ہمیشہ
یاد رکھا جائیگا۔
اساتذہ و شیوخ:
· حضرت مفتی محمد ابراہیم
فریدی سمستی پور ی علیہ الرحمہ
· حضرت مولانا احسان علی
مظفرپوری علیہ الرحمہ
· حضرت مفتی ابرار حسین علیہ الرحمہ
· شارح قاضی مبارک حضرت مفتی نور
الحسن مجددی رامپوری علیہ الرحمہ
· حضرت مولانا محمد ابراہیم
آروی علیہ الرحمہ
· حضرت مولانا محمد اسماعیل
آروی علیہ الرحمہ
تلامذہ وشاگرد:
· حضرت ریحان رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ
· تاج الشریعہ حضرت مولانا
مفتی محمد اختر رضا خان ازہری علیہ الرحمہ
· حضرت علامہ محمد ابراہیم
خوشتر صدیقی علیہ الرحمہ
· شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی
ابو الخیر محمد حسین قادری علیہ الرحمہ
· فقیہ العصر حضرت مفتی محمد
ابراہیم القادری علیہ الرحمہ
· حضرت پروفیسر جلال الدین
احمد نوری علیہ الرحمہ
· عمدةالمحققین مولانا بدر
الدین احمد رضوی علیہ الرحمہ
· حضرت مولانا مظفر حسین رضوی
بہری علیہ الرحمہ
· حضرت مفتی محمد احمد جہانگیر
خان رضوی علیہ الرحمہ
· حضرت مولانا عبد اللطیف
غزنوی علیہ الرحمہ
· حضرت شیر علی قندہاری رحمۃ
اللہ علیہ
تصانیف وتالیف :
· زبدة التوقیت علم توقیت
· توضیح الافلاک علم ہیئت
· معیار التقویم علم توقیت
· نعیار الاوقات علم توقیت
· مساحة الدائرة و البراہین
الہندسیہ علی مقادیر الخطوط العشرہ
· مصباح السلم شرح سلم
· گھڑیاں اور ان کے اوقات کی
کہانی
· معین البیب فی حل شرح
التہذیب
· مفتاح التہزیب
· اسلعی المشکور فی بحث الشک و
المشہور
· تعلقات علی القطبی
· عمدةالفرائض فقہ
· مرقاة الفرائض فقہ
· عید میلاد اور چراغاں
· وصیت کے مسائل عسیرہ کا حل
بطریق جبر و مقابلہ
· رد خلافت یزید
· منظر الفتاویٰ
· مصباح المنطق
· زبدةالقواعد
· وقایۃالنحو فی ہدایۃ
· الجواہر الصافیہ من من فوائد
الکافیہ
· منار التوقیت
· میزان الدائر و البسیر
· ہدایۃالحکمة
· ہدایۃالمنطق
· توضیح الحجة الاولی
· التوضیح المنیر فی مبحث
الثناة بالتكرير
· تکمیل الصرف
· ہدایۃالصرف
· دراسۃالنحو
· ہدایۃ النحو
· البیان اسلامی فی شرح ديباجة
الجامي
· التوضیح المقبول فی في
الحاصل و المحصول
· القول الاسلم فی مبحث الحسن
و القبح من السلم
· ترجمہ عبد الرسول شرح مئة
عامل منظوم
· صبح و شفق
· احسن الفتاوی
· احسن الاحادیث فی تعد و
التلامیذ
وصال پر ملال: 20 رجب المرجب 1402ہجری،
بمطابق 1982ء کو آپ کا وصال ہوا۔آپ کی مزارمبارک پرانہ سکھر کے مشہور بابن شاہ
قبرستان میں ہے۔
