اسم گرامی: محمد عبد الحکیم ۔
لقب: نجیب مصطفیٰ ۔
خطاب: حکیم اللہ شاہ ۔
ولادت باسعادت: قائد ملت اسلامیہ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدیقی
علیہ الرحمہ کے دادا حضور، نجیب مصطفیٰ حضرت علامہ شاہ محمد عبد الحکیم جوؔش صدیقی
میرٹھی علیہ الرحمہ میرٹھ میں پیدا ہوئے ۔
آپ علیہ الرحمہ میرٹھ کی شاہی مسجد التمش کے امام و
خطیب تھے، خود بھی شاعر تھے اور معروف شاعر مولانا محمد اسماعیل میرٹھی کے بڑے
بھائی تھے، درس و تدریس فرماتے تھے ۔
شجرۂ نسب:آپ نسباً صدیقی تھے، حضرت سیدنا محمد بن سیدنا ابو
بکر صدیق رضی اللہ عنہما کی اولاد سے تھے ۔
آپ كا شجرۂ نسب یہ ہے:شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ صدیقی بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام
احمد بن مولانا محمد باقر بن مولانا محمد عاقل بن مولانا محمد شاکر بن مولانا عبد
اللطیف بن مولانا یوسف بن مولانا داؤد بن مولانا احمد بن مولانا قاضی صوفی حمید
الدین صدیقی خجندی بن حضرت منصور خجندی (رحمۃ اللہ علیہم) ۔(‘‘حیات اسماعیل ‘‘، ص۳۰؛ دستی تحریر علامہ محمد بشیر صدیقی علیہ
الرحمۃ)
تاریخ ولادت:حضرت شاہ عبدالحکیم جوش صدیقی کے فرزند ارجمند حضرت علامہ محمد
بشیر صدیقی علیہ الرحمۃ لكھتے ہیں:راقم آثم ابو یحییٰ محمد بشیر الصدیقی عرف غلام مصطفیٰ
(۱۳۰۰ھ)، ۱۳ جمادی الاخریٰ ۱۳۰۰ھ بروز سہ شنبہ (منگل) صبح صادق كے وقت ۲۱؍ مارچ ۱۸۸۳ع
كو عالم وجود میں آیا ۔ اُس روز حضرت والد صاحب قبلہ علیہ الرحمہ كی عمر شریف
بحساب قمری پورے پچاس (۵۰) سال كی تھی ۔ ‘‘(دستی تحریر علامہ محمد بشیر صدیقی علیہ
الرحمہ)
اس سے معلوم ہوتا ہے كہ حضرت شاہ عبد الحكیم جؔوش
صدیقی كی ولادت باسعادت ۱۲۵۰ہجری میں ہوئی تھی؛ نیز، حضرت بشیر نے دوسرے مقام پر
صراحت كے ساتھ، آپ كا سال ولادت: ’’ ۱۲۵۰ھ ‘‘ لكھا بھی ہے ۔( دستی تحریر علامہ
محمد بشیر صدیقی علیہ الرحمہ)
لہٰذا، علامہ محمد بشیر صدیقی علیہ الرحمۃ كی دستی
تحریركے مطابق حضرت شاہ عبدالحكیم جؔوش صدیقی كی تاریخ ولادت: ’’ ۱۳ جُمادی
الاخریٰ ۱۲۵۰ھ ‘‘ ہے؛ اور آن لائن كیلنڈر كے مطابق’’ ۱۳ جُمادی الاخریٰ ۱۲۵۰ھ ‘‘
كو عیسوی تاریخ: ’’ ۱۷ اكتوبر ۱۸۳۴ء ‘‘ تھی اور دن تھا جمعۃ المبارك ۔اس طرح حضرت
حكیم كی مكمل تاریخ ولادت یہ ہوئی:"جمعۃ المبارك، ۱۳ جُمادی
الاخریٰ ۱۲۵۰ھ مطابق ۱۷ اكتوبر ۱۸۳۴ء "
بیعت و خلافت:حضرت شاہ عبد الحکیم صدیقی کو حضرت سیدنا سید غوث
علی شاہ قلندر پانی پتی رضی اللہ عنہ سے شرف بیعت و خلافت حاصل تھا؛ علاوہ ازیں،
حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی اور محبوب
ربانی ہم شبیہ غوث الاعظم حضرت سید شاہ علی حُسین اشرفی الجیلانی عرف اعلیٰ حضرت
اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالٰی
علیہما ایسی بلند ہستیوں سےبھی آپ كو شرف خلافت حاصل تھا۔
محبوب ربانی ہم شبیہ غوث الاعظم حضرت سید شاہ علی
حُسین اشرفی الجیلانی عرف اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی علیہ الرحمہ کےپانچ خلفا: شاہ
عبدالحکیم اور اُن کے4 فرزند:
علامہ شاہ محمود احمد قادری رفاقتی کان پوری علیہ
الرحمہ رقم طراز ہیں:"حضرت مولانا شاہ عبد
الحکیم صدیقی علیہ الرحمۃ شاعر بھی تھے اور ’’حکیم‘‘ اور ’’جوش‘‘ تخلص کرتے تھے۔
ان کو بیعت ارادت کا شرف حضرت حاجی شاہ
امداد اللہ مہاجر مکی علیہ الرحمۃ سے حاصل ہوا تھا۔ حضور پُرنور حضرت مخدوم
الاولیا (حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں) علیہ الرحمۃ کی شرف زیارت سے مشرف ہوئے تو
طالب ارشاد ہوئے، عقیدت و محبت اور تعلق قلبی نے رنگ جمایا تو حضور نے حلق راس کر
ا کر خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا؛ حضور پُر نور کے حکم سے خلفائے کرام کی
فہرست (ب)، جو طبقۂ علما کے ساتھ مخصوص ہے، حضرت مولانا شاہ عبد الحکیم کا نام
نامی پہلے نمبر پر درج ہوا۔ اس فہرست میں درج ذیل الفاظ ہیں:"مولانا
مولوی عبد الحکیم صاحب خجندؔی المخاطب بہ ’حکیم اللہ شاہ‘، محلہ مشائخاں (کو)
بعطائے تاج دلق و مثال خلافت و عمل مقراض جمیع سلاسل عطا فرمائی گئی۔ ۲۷؍ ذی قعدہ ۱۳۲۳ہجری‘۔‘‘[4]
محبوب ربانی ہم شبیہ غوث
الاعظم حضرت سید شاہ علی حُسین اشرفی الجیلانی عرف اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما کے خلفائے
کرام کی جو فہرست طبقۂ علما سے مخصوص ہے اُس کے سرفہرست یعنی سب سے پہلے حضرت شاہ
عبد الحکیم صدیقی کام نام مبارک اس طرح درج ہے:"مولانا
مولوی عبد الحکیم صاحب خجندی المخاطب بہ ’حکیم اللہ شاہ‘، محلہ مشائخاں (کو)
بعطائے تاج دلق و مثال خلافت و عمل مقراض خلافت جمیع سلاسل عطا فرمائی گئی۔ ۲۷؍ ذی
قعدہ ۱۳۲۳ہجری میں مُجاز و ماذون فرمائے گئے۔(حیات مخدوم الاولیاء محبوب ربانی ‘‘،
ص ۳۱۰)
پھر آگے چل كر، اسی فہرست میں حضرت شاہ عبد الحکیم
صدیقی علیہ الرحمۃ کا اسم مبارک دوبارہ یوں مذکور ہے:"مولوی
عبد الحکیم المخاطب بہ ’حکیم اللہ شاہ‘ ۲۷ ذی القعدہ شاہ جہاں پور، ضلع میرٹھ، مدرس
اول مدرسۂ حنفیہ ، قصور، لاہور ۔ (حیات مخدوم الاولیاء محبوب ربانی
‘‘، ص ۳۱۰)
حکیم اللہ شاہ ‘‘ کا خطاب:مندرجۂ بالا اقتباسات سے معلوم ہوا کہ حضور اشرفی میاں کچھوچھوی
علیہ الرحمہ نے حضرت شاہ عبد الحکیم صدیقی
علیہما الرحمۃ کو ’’حکیم اللہ شاہ‘‘ کےخطاب سے نوازا تھا۔
حضرت شاہ عبدالحکیم صدیقی کے چارفرزندان گرامی (مبلغ
اسلام حضرت علامہ شاہ احمد مختار صدیقی، علامہ محمد بشیر صدیقی، علامہ نذیر
احمد خجندی اور مبلغ اسلام علامہ شاہ محمد عبد العلیم صدیقی میرٹھی مدنی علیہم
الرحمۃ) بھی حضور اشرفی میاں سے شرف خلافت رکھتے تھے، جس سے متعلق عبارات چوتھے
(بیعت اور اجازت و خلافت) اوردسویں باب (بہن بھائی) میں نقل کی جائیں گی ۔
اولاد امجاد:آپ کے سات بیٹے اور سات ہی بیٹیاں تھیں ۔ سات بیٹوں میں سے
مندرجہ ذیل چار فرزندان گرامی نے آفاقی شہرت پائی: مبلغ اسلام حضرت علامہ شاہ احمد مختار صدیقی، الحاج علامہ محمد بشیر صدیقی،
علامہ نذیر احمد خجندی اور مبلغ اسلام علامہ شاہ محمد عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی
۔ (علیہم الرحمہ)
وصال مبارک:آپ کا وصال 3 جمادی الاُخری کو ہُوا۔ آپ کے سال
وصال میں تین روایات نظر سے گزری ہیں: 1322ھ، 1323ھ اور 1324ھ ۔
مزار مبارك:نجیب مصطفیٰ حضرت علامہ شاہ محمد عبد الحكیم جؔوش
صدیقی علیہ الرحمۃ كی قبر مبارك احاطۂ چشتی پہلوان شاہ، میرٹھ (ہندوستان) میں واقع
ہے ۔( تذكرۂ خانوادۂ علیمیہ، ص۴۱؛ ماہ نامہ ’’پیام حرم‘‘ جمدا شاہی (انڈیا) كا
مبلغ اسلام نمبر، مارچ ۲۰۱۵ء، ص 7 اور 89)
