احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہوا اور بغیر توبہ کئے دنیا سےفوت (مر جائے) ہو جائے اس پر مصیبتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے ۔ اللّہ تعالی اس پر سختی فرمائے گا ۔ اس کو زنا کے ہر - ہر عمل کے بدلے آخرت کا ملتا - جلتا عذاب ہوگا ۔ اسکی تفصیل درج ذیل ہے ۔
(1) غیر محرم کے لئے چہرہ سنوارتا تھا : - قیامت کے دن چہرہ سیاہ ہوگا
(2) غیر محرم کے چہرے کو محبّت کی نظر سے دیکھتا تھا : - قیامت کے دن چہرے کا گوشت گر جائےگا
(3) غیر محرم کو دیکھ کر اس کا چہرہ کھل جاتا تھا : - قیامت کے دن اس کے چہرے کو آگ سے مشتعل کیا جائےگا
(4) غیر محرم سے دل لگی کی باتیں کرتا تھا : - قیامت کے دن روتا ہوا اٹھے گا
(5) غیر محرم سے ہنسی مذاق کرکے قہقہے لگاتا تھا : - قیامت کے دن پیٹتا چلاتا اٹھےگا
(6) غیر محرم سے ملاقات کرکے خوش ہوتا تھا : - قیامت کے دن غمگین اور اداس حالت میں اٹھےگا
(7) غیر محرم کو شہوت کی نظر سے دیکھتا تھا : - قیامت کے دن پگھلا ہوا سیسہ آنکھوں میں ڈالا جائےگا
(8) غیر محرم کی ملاقات کے لئے چل کر گیا : - قیامت کے دن پاؤں میں آگ کی بیڑیاں پہنائی جائے گی
(9) غیر محرم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے : - قیامت کے دن ہاتھوں میں آگ کی ہتھکڑیاں پہنائی جائے گی
(10) غیر محرم سے زنا کی ابتداء منہ ملانے (بوسے ) سے کی : - قیامت کے دن گھسیٹ کر منہ کے بل جہنّم میں ڈالا جائےگا
(11) غیر محرم کی گردن سے گردن ملائی : - قیامت کے دن گردن میں آگ کی زنجیر ڈالی جائے گی
(12) غیر محرم کے سامنے شرمگاہ سے لباس ہٹایا : - قیامت کے دن تارکول کا لباس پہنایا جائے گا
(13) غیر محرم سے ملکر جنسی پیاس بجھائی : - قیامت کے دن پیاسا اٹھایا جائےگا
(14) غیر محرم سے ملاپ کے وقت جنسی طوفان اٹھا : - قیامت کے دن شرمگاہ کو آگ سے دہکایا جائےگا
(15) غیر محرم سے ملاپ کے وقت شرمگاہ سے منی خارج ہوئی :- قیامت کے دن شرمگاہ سے بدبو خارج ہوگی
(16) غیر محرم کے بالوں میں محبّت سے انگلیاں پھیریں : - قیامت کے دن بالوں سے پکڑکر جہنّم میں لٹکایا جائے گا
(17) غیر محرم کے پستان پکڑے اور چوسے : - قیامت کے دن پستانوں کے بل جہنّم میں لٹکایا جائے گا
(18) غیر محرم کے جسم کی مہک سونگھی : - قیامت کے دن جسم سے حیران کن اذیتناک بدبو آئے گی
(19) غیر محرم کے ساتھ ایک بستر پر اکٹھے ہوئے :- قیامت کے دن آگ کے تنور میں یکجا کیا جائےگا
(20) غیر محرم کے ساتھ اپنے جسم کو کھولا : - قیامت کے دن اللّہ تعالی کے سامنے ننگا پیش کیا جائےگا
(21) غیر محرم سے زنا کے لئے لوگوں سے چھپ گیا : - قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے بےعزت کیا جائےگا
(22) غیر محرم سے تعلّق چھپانے کے لئے لوگوں سے جھوٹ بولا : - قیامت کے دن منہ پر مہر لگاکر اعضاء سے گواہی لی جائے گی
(23) غیر محرم سے اپنے حسن و جمال کی تعریفیں سنیں : - قیامت کے دن سب لوگ لعنتیں بھیجیں گے
(24) غیر محرم سے ملتے وقت سلام کرتے تھے : - قیامت کے دن اللّہ تعالی اس پرلعنتیں بھیجے گا
(25) غیر محرم کے جسم کے بوسے لئے : - قیامت کے دن سانپ پورے جسم کو ڈسیں گے
(26) غیر محرم سے زنا کے وقت انگ انگ نے مزہ پایا : - قیامت کے دن انگ انگ میں بچّھو ڈنک لگاۓگا
(27) غیر محرم کے جسم پر اختیار پایا : - قیامت کے دن غیر محرم کے شوہر کو نیکیوں پر اختیار ملےگا
(28) غیر محرم کے جسم پر سواری کی : - قیامت کے دن غیر محرم کے شوہر کے گناہ اس کے سر پر سوار ہوں گے
(29) غیر محرم سے ہمیشہ کی دوستی کے وعدے کئے : - قیامت کے دن جہنّم میں ہمیشہ کا عذاب ہوگا
(30) غیر محرم سے ہمکلامی کے لطف و مزے لئے : - قیامت کے دن اللّہ تعالی سے ہمکلامی کی لذّت سے محروم ہوگا
مندرجہ بالا عبارت سے ثابت ہوا کہ جتنی تفصیلی سزا زنا کے عمل کی ملیگی اتنی کسی اور گناہ کی نہیں ملے گی ۔ سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ اللّہ تعالی ہمکلام ہونا پسند نہیں کریگا بلکہ لعنتیں بر ساے گا ۔ رسوا کرے گا ۔ اللّہ تعالی ہمیں ، ہمارے اہل خانہ کو ، بچّوں کو ، قیامت تک آنے والی نسلوں کو اور جملہ متعلقین کواپنے نبی کے صدقے میں زنا سے محفوظ فرماۓ ۔
آمین یارب العالمین
یہ مضمون حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کی کتاب " حیا اور پاکدامنی " سے لیا گیا ہے ۔ جن حضرات کو مزید تفصیلات دیکھنی هو اس کتاب میں دیکھ سکتے ہیں ۔
دعاؤں کا طلب گار اصغر علی رضوی
No comments:
Post a Comment