درگاہوں اور مزاروں
پر ہونے والی خرافات
اکثر مخالفین لوگ اللہ والوں کے مزاروں پر
ہونے والی خرافات کو حضور سیدنا اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے علمائے اہلسنت
و جماعت کی طرف جوڑ تے ہیں ۔جبکہ حقیقت یہ کہ اللہ والوں کے مزاروں اور آستانوں پر
ہونے والی خرافات اور عجیب عجیب حرکتوں کا
اہلسنت و جماعت (مسلک اعلیٰ حضرت) سے کو ئی تعلق نہیں ہے بلکہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ
الرحمہ اور دوسرے علمائے اہلسنت و جماعت
نے اپنی اپنی کتابوں میں ان کا بھر پور رد فرمایا ہے۔
عورتوں کا درگاہ پر جانا
عورتوں اور جوان لڑکیوں کا حضور ﷺ کے مبارک
آستانے کے سوا کسی بھی مزار اور درگا ہ پر جانا جائز نہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ جلد9
صفحہ 541)
مزاروں کا طواف کرنا
مزاروں کا طواف (چکر) اگر تعظیم ( بَرائی ظاہر
کرنے) کی نیت سے کیا جائے تو ناجائز ہے کیونکہ طواف کے ساتھ تعظیم صرف کعبہ شریف
کے ساتھ خاص ہے، اور مزار کو چومنا بھی ادب کے خلاف ہے، آس پاس کی اونچی لکڑی یا
دونوں طرف کے چوکھٹ کو چوم سکتے ہیں ۔ فتاویٰ رضویہ جلد 9صفحہ 529)
نیاز کا کھانا لُٹانا
نیاز کا کھانا لٹانا (پھینک کر دینا) حرام ہے
، کھانے کا اس طرح سے لٹانا (پھینکنا) بے ادبی ہے ۔(فتاویٰ رضویہ جلد 24صفحہ 112)
سر جھکانا یا رکوع کی حد تک جھکنا
عبادت کا سجدہ(سرجھکانا یا رکوع کی حد تک جھکنا) اللہ کے سوا کسی کو بھی
کرنا شرک ہے اور تعظیم والا سجدہ مزاروں کو ہو یا پیر کو یا کسی اور کو ،حرام ہے (
فتاوی ٰ رضویہ جلد 22 صفحہ 426)
پیڑ ، دیوار یاتاک پر فاتحہ دلانا
لوگوں کا کہنا ہے کہ فلاں پیڑ پر شہید (یاکوئی
بزرگ) رہتے ہیں اور اس پیڑیا دیوار یا تاک کے پاس جاکر مٹھائی ، چاول (یا کسی
چیز) پر فاتحہ دلانا ، ہار پھول ڈالنا ،
لوبان یا اگربتی جلانا اور منتیں ماننا ، مرادیں مانگنا یہ سب باتیں واہیات ،
بیکار ، خرافات اور جاہلوں والی بے وقوفیاں اور بے بنیاد باتیں ہیں۔ (احکام شریعت
حصہ 1 صفحہ22)
کسی بزرگ یا شہید یا ولی کی حاضری یا سواری آنا
اسی طرح یہ سمجھنا کہ فلاں آدمی یا عورت پر
کسی بزرگ یا شہید یا ولی کی حاضری ہوتی یا سواری آتی ہے یہ بھی فضول اور جاہلوں کی گڑھی ہوئی بات ہے کسی انسان کے
کسی بھی طرح سے مرنے کے بعد اسکی روح کسی انسان یا کسی چیز میں نہیں آسکتی ، جو
جنتی ہیں ان کو اس طرح کی ضرورت نہیں اور جو جہنمی ہیں وہ آ نہیں سکتے، جنات اور
شیطان ضرور کسی چیز یا کسی جانوریا کسی انسان کے جسم کو گمراں کرنے کے لیے آ سکتے
ہیں ۔ ہمزاد بھی شیطان جنات میں سے ہوتا ہےجو ہر انسان کے ساتھ پیدا ہوتا ہےزندگی
بھر اسکے ساتھ رہتا ہے اور اس انسان کے
مرنے کے بعد یا زندگی میں ہی کسی بچے یا بڑے کے جسم میں گھس کراسکی زبان بولتا ہے
، اسی کو جاہل مسلمان دوسرا جنم اور پچھلے جنم کی بات سمجھ لیتے ہیں۔
مزار پر چادر چڑھانا
مزار پرجب چادر موجود ہو خراب نہ ہوئی ہو بدلنے کی حاجت نہیں تو چادر
چڑھانا فضول ہے بلکہ جو دام اس میں صرف کریں
اللہ کے ولی کو ایصال ثواب کرنے کے لئے کسی محتاج کو دیں ۔ ( احکام شریعت
ٖحصہ اول صفحہ42)
آج ہم چادر چڑھانے کو ہی سب کچھ سمجھ لیا ہے
اور ڈھول تاشے کے ساتھ چادر لے کر جاتے ہیں یہ غیر شرعی اور غلط طریقہ ہے ۔اس طرح کے رواجوں کا اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
مزار پر حاضری کا طریقہ
فرمانِ سیدنا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمۃ
اللہ علیہ :
زیارت
قبر میت کے مواجہ میں کھڑے ہوکر اوراس طرف سے جائے کہ اس کی نگاہ سامنے ہو، سرہانے
سے نہ آئےکہ سر اٹھاکر دیکھنا پڑے۔ سلام و ایصال ثواب کے لیے اگر دیر کرنا چاہتا
ہے رُو بقبر بیٹھ ھائے اور پڑھتا رہے یا ولی کا مزار ہے تو اس سے فیض لے –واللہ
تعالیٰ اعلم ( فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 535)
مزار پر دعا کا طریقہ
اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ فاتحہ کے بعد زائر
صاحبِ مزار کے وسیلے سے دعا کرے اور اپنا جائز مقصد پیش کرے پھر سلام کرتا ہوا
واپس آئے۔ مزار کو نہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے۔ طواف باالاتفاق ناجائز ہے اور سجدہ
حرام ہے ۔ ( فتاویٰ رضویہ جلد 9 صٖفحہ 522)
مزار شریف یا قبر پر پھولوں کی چادر ڈالنے میں
شرعاً حرج نہیں بلکہ نہایت ہی اچھا طریقہ ہے۔
فائدہ
قبروں پر پھول ڈالنا کہ جب تک وہ تَر رہے گا تسبیح
کریں گے اس سے میت سے کا دل بہلتا ہے اور رحمت اتر تی ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے
کہ قبروں پر پھولوں کا رکھنا اچھا ہے ۔
دیگر حوالہ جات یہ ہے......
فتاویٰ ہندیہ جلد5 صفحہ 351،
فتاویٰ امام قاضی خاں
امداد المفتاح
ردالمختار جلد 1صفحہ 606
فتاویٰ رضویہ
جلد 9 صفحہ 105
اللہ جل جلالہ ہمیں سیدھے راستے پر چلائے یعنی
انبیاء ، شہداء،صدیقین، صالحین ور اولیاء کرام کے راستے پر چلائے اور شریعت کا
پابند بنائے۔ آمین
فاتحہ سلطان الاولیا ء محبوب یزانی و عبدالرزاق نورالعینقدس سرہ
بروح اقدس حضرت سلطان الاولیاء
درۃ تاج الاصفیاء عمدۃ الکاملین زندۃ الواصلین، عین عیون محققین، وارث علوم
انبیاءو مرسلین،کان عرفان، جان ایمان، منبائے خاندان چشتیہ، منشائے دودمان بہشتیہ،
تارک المملکۃ و الکونین ، مرشد الثقلین،اولاد حسین شہید کربلا ، رنوردیدہ فاطمہ
زہرا، جگرگوشہءعلی مرتضےٰ، نبیرہ حضرت محمد مصطفے، سالک طرق طریقت ، مالک ملک
حقیقت ، مقتدائے اولیاء روزگار ، پیشوائے اصفیاء کبار، صدر بارگار کرامت مقتدائے
کنتم خیر امۃ اخرجت واقف رموز حقائق الہی، کاشف وقائق لا متناہی ، سیمرغ قاف قطع
علائق ،شہباز فضائے حقائق، شمع شبستان ہدایت ، مہر انور اوج ولایت ، ملاذ ارباب
شوق و عرفاں، معاذ اصحاب ذوق وجداں ، مقتدیٰ الانام، شیخ الاسلام، حافظ قراءت سبعہ
جہاں گست حدود اربعہ، مقیم سراوقات جلال مہبط تجلیات جمال الذی من اقتدی بہ فقد
اھتدی ومن خالف فقد ضل و غویٰ متابعوۃ سالکون و مخالوۃ ھالکون وھو الواقففی مقام
القطبیۃ و المتمکن فی مرام الغوثیہ،مظہر صفات ربانی، مورد الطاف سبحانی حضرت شاہ
مردان ثانی مخاطب بہ خطاب محبوب یزدانی، سیدنا و مولانا و شفاء صدورنا و طیب
قلوبنا مقتدائے اولیاء کثیر حضرت امیر کبیر مخدوم سلطان سید اشرف جہانیاں جہانگیر
سمنانی السامانی نوربخشی النورانی سرہ العزیزو بروح اقدس حضرت قدوۃ الابرار عمدۃ
الاخیار سروگلستاں حسنی الحسینی ، نہال بوستاں بنی المدنی نوردیدہ حضرت محبوب
سبحانی سرور سینہ سید عبدالقادر جیلانی، مظہر اسرار اشرفی ، منظر انظار شگرفی حاجی
الحرمین الشریفین، مخاطب بہ خطاب نورالعین، زبدۃ الآفاق مرضی الاخلاق مہبط انوار
مشیخت علی الاطلاق حضرت سید عبدالرزاق نورالعین رضی اللہ عنہ مع جمیع خلفاء و
مریداں یکبار فاتحہ و سہ بار اخلاص با صلوات بخوانید۔
درود شریف یہ ہے
اللھم صلی و سلم علی
سیدنا محمد و علی ال سید نا محمد
کما تحب و ترضیٰ بان تصلی علیہ ﷺ
استغفار اولیاء
استغفراللہ ربی من کل
جمیع ما کرہ اللہ
قولا فعلا سمعا ناظرا
ولا حول ولا قوۃ اللہ با اللہ العلی العظیم
روزانہ سو بار پڑھنے والا
چند سالوں کے بعد گناہوں سے محفوظ فرما لیا جاتا ہے۔
استغفار ملائکہ
سبحان اللہ و بحمدہ
سبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفر اللہ
روزانہ سو بار پڑھنے
والا رزق وسیع پاتا ہے۔
دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں
رب اغفرلی، رب اغفرلی،
رب اغفرلی (سنن ابی داؤد)
اے
میرے رب ! مجھے معاف کردے، اے میرے رب !
مجھے معاف کردے،اے میرے رب! مجھے
معاف کردے۔
اللھم اغفرلی وارحمنی
واھدنی واجبرنی و عافنی و ارزرقنی وارفعنی
اے اللہ عزوجل! مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما،مجھے ہدایت
دے، میرے نقصان پورے کردے، مجھے عافیت دے، مجھے رزق دےاور مجھے بلند ی عطا فرما۔(سنن
ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ)
درود شریف
اللهم
صلى على سيدناومولانامحمدوسيدناادم وسيدنانوح وسيدناإبراهيم وسيدناموسى وسيدناعيسى
وما بينهم من النبيين والمرسلين صلوات الله و سلامه عليهم اجمعين اللهم صلى على
سيدناجبرائيل وسيدناميكائيل وسيدنا إسرافيل وسيدناعزرائيل و حملة العرش و على
الملائكةوالمقربين وعلى جميع الانبياء والمرسلين صلوات الله و سلامه عليهم اجمعين
No comments:
Post a Comment