سیاحت اور تبلیغ دین
تکمیل روحانی کے بعد آپ بزرگان دین وسلف
صالحین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاحت کے لئے روانہ ہوئے آپ کا مقصد صرف تبلیغ دین
تھا اسی نیک مقصد کے لئے آپ نے ہندوستان
اور عرب ممالک کے طول و عرض میں کامیاب دورے کئے ۔ لاکھوں غیر مسلموں کو مشرف بہ
اسلام کیا اور لاکھوں افراد آپ کے دست مبار ک پر تائب ہوئے آپ کی ذات سے سلسلہ
اشرفیہ کو بڑا فروغ حاصل ہوا آپ کی عظیم روحانی شخصیت کو دیکھ کر ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش، نیپال اور عرب ممالک میں عدن، جدہ، مکۃ المکرمہ، مدینۃالمنورہ،
شام، حلب،ترکی، عراق، مصر، یمن کے جید علماء کرام نے آپ کے دست مبارک پر بیعت کی
اور اکثر علماء کرام اور سادات عظام کو روحانی تربیت کے بعد سلسلہ عالیہ اشرفیہ کی
خلافت سےنوازاان علماء کرام اور سادات عظام میں :
مشہور خلفاء کرام
ê حضرت علامہ الشیخ الحاجی الحرمین الشریفین السید مرتضی الحسن مکۃ
المکرمہ
ê حضرت علامہ الشیخ الحاجی الحرمین الشریفین السید آل رسول الحسین
المکۃ المکرمہ
ê حضرت علامہ الشیخ محمد بن احمد مدنی کردی
الاشرفی رحمۃ اللہ علیہ
ê حضرت علامہ الشیخ قاضی فخرالدین الاشرفی رحمۃ اللہ علیہ
ê الشیخ حمزہ ابوالجود المدنی الانصاری علیہ
الرحمہ المعلم مدینہ منورہ
ê الشیخ علی ابوالجود بن الشیخ ابوبکر الاشرفی
علیہ الرحمہ المعلم مدینہ منورہ
ê الشیخ محمد بہاء الدین خاشفجی المدنی علیہ الرحمہ قیمۃ الجنۃ المعلم مدینہ منورہ
ê الشیخ حضرت السید احمدالحلوانی الاشرفی علیہ
الرحمہ مدینہ منورہ
ê مولانا الفاضل الشیخ محمد علی حسین الاشرفی علیہ الرحمہ باب السلام مدینہ منورہ
ê المولوی الحافظ محمد علاء الدین البکری
الاشرفی علیہ الرحمہ مدینہ منورہ
ê جناب الشیخ محکم الدین الاشرفی علیہ الرحمہ باب
الرحمہ مدینہ منورہ
ê الشیخ حضرت علامہ محمد
صالح صافی الاشرفی علیہ الرحمہ دمشق ملک شام
ê الشیخ حضرت علامہ السید محمد عبداللہ حسن الاشرفی علیہ الرحمہ ملک
یمن
ê فصیح اللسان عذب البیان حضرت سید شاہ نذر اشرف
اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ
ê خسرو "دربار اشرفی" صدر الافاضل حضرت
محمد نعیم الدین اشرفی مرادآبادی علیہ الرحمہ
ê ابوالمحامد علامہ سید محمدالمعروف محدث اعظم
ہند اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ
ê مبلغ اسلام حضرت مولانا شاہ عبدالعلیم
میرٹھی صدیقی مدنی علیہ الرحمہ
ê فخرالعلماءحضرت علامہ سید شاہ محمد فاخراشرفی
الہ آبادی علیہ الرحمہ
ê حضرت مولانا محمد عبدالحئ اشرفی برادر حضرت
محدث سورتی علیہ الرحمہ
ê مبلغ اسلام حضرت سید میر محمد غلام بھیک میر
نیرنگ اشرفی علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا سید شاہ امیر
حمزہ اشرفی علیہ الرحمہ
ê ابوالجمیل حضرت مولانا خلیل الدین اشرفی خلیل
اللہ شاہ بریلوی علیہ الرحمہ
ê مبلغ اسلام حضرت مولاناغلام قطب الدین اشرفی
برہمچاری علیہ الرحمہ
ê قطب ربانی مولانا سید شاہ طاہر اشرف اشرفی
الجیلانی دہلوی علیہ الرحمہ
ê امام المحدثین سید دیدارعلی شاہ محدث الواری
مفتی اعظم لاہور علیہ الرحمہ
ê تاج العلماء مولانا مفتی محمد عمر اشرفی نعیمی
فاضل مرادآبادی علیہ الرحمہ
ê بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالحفیظ حقانی
حفظ اللہ شاہ اشرفی علیہ الرحمہ
ê مفتی اعظم پاکستان علامہ سید شاہ
ابوالبرکات اشرفی لاہوری علیہ الرحمہ
ê مفسرقرآن علامہ سید شاہ ابوالحسنات احمد قادری
اشرفی لاہوری علیہ الرحمہ
ê خطیب اعظم مولانا شاہ عارف اللہ اشرفی میرٹھی
علیہ الرحمہ
ê مجاہد ملت حضرت علامہ شاہ حبیب الرحمن اڑیسوی علیہ الرحمہ
ê مفسرشہیر حکیم الامت حضرت علامہ مفتی محمد
احمد یار خاں نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ
ê سلطان الواعظین حضرت سید شاہ احمد اشرف اشرفی
الجیلانی علیہ الرحمہ
ê حجۃ الاسلام حضرت علامہ شاہ حامد رضاؔ خاں بریلوی
خلف اکبر امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی
محمد عبدالرشید خان اشرفی ناگپوری علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یونس
اشرفی سنبھلی علیہ الرحمہ
ê امین شریعت حضرت مولانا شاہ محمدرفاقت حسین
اشرفی کانپوری علیہ الرحمہ
ê قطب مدینہ حضرت مولانا الشیخ محمد ضیاء الدین
مدنی علیہ الرحمہ مدینہ شریف
ê رئیس المحققین حضرت مولانا سید سلیمان اشرف
اشرفی بہاری علیہ الرحمہ
ê محقق کبیرصدرالعلماء امام النحو حضرت غلام
جیلانی اشرفی میرٹھی علیہ الرحمہ
ê جلالۃ العلم حافظ ملت حضرت مولانا
عبدالعزیز اشرفی محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ
ê ابوالفتح حضرت علامہ سید محمد مجتبیٰ اشرف
اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ
ê حضرت مولانا الشیخ سید شاہ عبدالعزیز
اشرفی علیہ الرحمہ مدینہ منورہ
ê استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا محمد علی حسین
اشرفی مدنی علیہ الرحمہ
ê پیر طریقت حضرت سید شاہ نذیر الحق اشرفی علیہ
الرحمہ چاٹگام
ê غوثِ وقت سرکار کلاں حضرت سید شاہ مختار اشرف
اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ
ê استاذالعلماء حضرت علامہ عارف اللہ شاہ قادری
اشرفی علیہ الرحمہ
ê پیر طریقت حکیم حضرت سید محمد اقبال اشرفی علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت علامہ غلام قادر اشرفی علیہ الرحمہ
ê پیر طریقت حضرت سید ال حسن اشرفی سنبھلی علیہ الرحمہ
ê حضرت علامہ مفتی محمد حسین اشرفی سنبھلی علیہ
الرحمہ
ê حضرت علامہ غلام علی اشرفی اوکاڑوی علیہ
الرحمہ
ê پیر طریقت حکیم سید اشفاق احمد اشرفی الجیلانی
علیہ الرحمہ
ê حضرت علامہ مفتی ابوذر روؔفی اسرائیلی وارثی
اشرفی سنبھلی
ê پیر طریقت حکیم سید اخلاق احمد اشرفی علیہ
الرحمہ
ê سید شاہ غلام معین الدین البخاری اشرفی اولاد مخدوم جہاں جہانیاں گشت علیہ الرحمہ
ê ابوالحسنات حضرت سید محمد احمد اشرفی علیہ
الرحمہ لاہور
ê استاذالعلماء مولانا محمد مشتاق احمد کانپوری
علیہ الرحمہ
ê مجمع السلاسل
الطریقہ لسان الحقیقہ مولاناحبیب الحسنین
اشرفی علیہ الرحمہ
ê سید محمد صدیق خلف الصدق سید مجتبی اشرفی علیہ الرحمہ پنڈوا شریف
ê حضرت مولانا سید شاہ ابوالحسن المعروف بہ
ابوالخیر اشرفی علیہ الرحمہ
ê حضرت مولانا سید شاہ نعمت اشرف اشرفی الجیلانی
علیہ الرحمہ جائس
ê حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحق اشرفی گنگوہی علیہ الرحمہ
ê مفتی آگرہ حضرت مولانا محمد نثار احمد کانپوری علیہ الرحمہ
ê استاذ زمن حضرت مولانا شاہ احمد حسن فاضل کانپوری علیہ الرحمہ
ê محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد
علیہ الرحمہ پاکستان
ê حضرت سید شاہ محمد مصطفی اشرف اشرفی الجیلانی علیہ
الرحمہ
ê حضرت علامہ محمد عبیداللہ شاہ صاحب اشرفی علیہ
الرحمہ سوندھ شریف
ê حضرت علامہ غلام محمد ترنم اشرفی امرتسری علیہ
الرحمہ
ê خطیب العلماء مولانا نذیر احمد خجندی اشرفی
میرٹھی علیہ الرحمہ
ê سید شاہ محمد سعید حسنی حیدری مدنی اشرفی علیہ
الرحمہ
ê حضرت مولانا سید شاہ غلام علی معینی اشرفی
علیہ الرحمہ اجمیر شریف
ê ابوالعرفان حضرت علامہ محمد عارف حسین اشرفی علیہ
الرحمہ دہلی
ê شیخ المشائخ خلیفہ زین العابدین قادری رفاعی
صابری چشتی اشرفی علیہ الرحمہ
ê استاذالعلماء حضرت سید محمد میراں اشرفی علیہ
الرحمہ بھٹکل
ê حضرت علامہ مولانا محمد احمد مختار صدیقی
اشرفی علیہ الرحمہ میرٹھ
ê حضرت علامہ قاضی محمد ایوب حسین اشرفی علیہ
الرحمہ بدایوں شریف
ê ابوالبرکات حضرت مولانا احمد اشرفی علیہ
الرحمہ الور
ê استا ذالعلماء حضرت علامہ عبدالحکیم خجندی
اشرفی علیہ الرحمہ
ê شمس العلماء حضرت محمد احسن اللہ فصیحی اشرفی علیہ الرحمہ غازی
پور
ê ابولضیاء حضرت علامہ ریاض النور احمد
صدیقی اشرفی علیہ الرحمہ
ê سید شاہ جعفر اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ
کچھوچھہ شریف
ê حضرت علامہ
محمد بشیر صدیقی اشرفی علیہ الرحمہ جنوبی افریقہ
ê فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا محمد یوسف اشرفی
علیہ الرحمہ
ê حضرت حاجی خلیل احمد ہفتؔ زبان اشرفی علیہ الرحمہ
ê حضرت علامہ مولانا عبداللہ شاہ پشاوری العلوی اشرفی
علیہ الرحمہ
ê ابوالقاسم حضرت علامہ مولانا انبرعلی نیاز اشرفی علیہ الرحمہ
ê شیخ المشائخ حضرت سید شاہ فداعلی اشرفی جیلانی
اولا دمحبوب سبحانی علیہ الرحمہ
ê حضرت علامہ مولانا سید شاہ علی ہمدم اشرفی علیہ الرحمہ
ê حضرت حکیم سید آل حسن اشرفی ہاپوری علیہ
الرحمہ
ê مداح رسول مولوی محمد اکبر خاں اشرفی مصنف میلاد اکبر علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی امتیاز احمد
اشرفی علیہ الرحمہ
ê حضرت علامہ مولانا عبدالغنی اشرفی الجلالی
ہزاروی علیہ الرحمہ
ê حضرت محمد صوفی جان کامل علیمی اشرفی علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء مولانا الشاہ عبدالحکیم صدیقی میرٹھی
علیہ الرحمہ
ê استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد
عبدالمجید انولوی علیہ الرحمہ
ê حضرت مولانا عبدالاحد اشرفی
ابن ا ستاذ المحدثین حضرت مولانا وصی احمد سورتی علیہ الرحمہ
ê شیخ المشائخ حضرت مولانا رستم علی اشرفی اکبرآبادی
علیہ الرحمہ
ê مبلغ اسلام
حضرت الشاہ رکن الدین اشرفی مصنف رکن الدین علیہ الرحمہ
ê سید شاہ رشید الدین فردوسی بہاری آستانہ مخدوم جہاں شرف الدین یحی منیری علیہ
الرحمہ
ê مبلغ اسلام حضرت شاہ محمد قائم قتیل سراجی اشرفی داناپوری علیہ الرحمہ
کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں انکے علاوہ ساڑھے تیرہ سو (1350)
کی تعداد میں خلفائے کرام ہیں جو
علم وفضل و روحانیت میں اپنی اپنی جگہ بلند مقام رکھتے ہیں اور ان کے ذریعے
ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور
عرب ممالک میں سلسلہ اشرفیہ کی خوب اشاعت ہوئی۔
صاحب"اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علم و معرفت کی نظر میں" لکھتے
ہیں:
آپ کی تبلیغ اور ارشادات کا دائرہ کا اتنا
وسیع ہے کہ حیطہء تحریر میں لانا مشکل ہے ۔ عہد خردی سے زندگی کی آخری گھڑی تک
اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں سرگرداں رہے اور مخدومی مشن کی نشرواشاعت کے لئے تا عمرخاک پیمانی کرتے رہے۔لاکھوں گم
گشتہ راہ کو راہ مستقیم پر گامزن فرمایا۔تشنگان علوم و معرفت اور متلاشیان حق کو
جام معرفت سے سرسار کرکے حق کی راہ دکھائی۔ تبلیغ و ارشاد کا ہی جذبہ کارفرما تھا
کہ آپ نے ہند وپاک کے ماسوابہت سارے ممالک اسلامیہ کی سیر وسیاحت فرمائی۔ اس وجہ
لوگ آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت کا پرتواور مخدوم اشرف کا مظہر اتم وحقیقی جانشین
کہنے لگے۔ اس ضمن میں آپ کے مریدوں کی تعداد ( 2300000) 23لاکھ اور خلفاء کی تعداد
(1350) ساڑھے تیرہ سو سے زائد پہونچ گئی ہے 1؎ ۔
علاوہ ازیں آپ نے ایسے اسباب و عوامل کی طرف
بھی اپنے توجہ مبذول فرمائی جن کو تبلیغ وارشاد میں کلیدی حیثیت حاصل ہے بلکہ ان میں بعض
ایسے بھی اثر انداز عوامل اور مؤثر اسباب کو اپنانے کی کوشش فرمائی جو دین و سنیت
کا قیام و بقا اوردوام و استحکام انہیں سے وابستہ ہے۔ اس لئے آپ نے کتابیں تصنیف
فرمائیں۔ مدارس قائم کئے، اشرفیہ لائبریری، اور پریس قائم فرمایا۔بہت سارے مدارس
کی سرپرستی فرمائی ۔ جامعہ اشرفیہ مصباح العلوم مبارکپور، جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ
مقدسہ اور خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں درگاہ کچھوچھہ مقدسہ
آپ کی حیات و خدمات دینیہ کے وہ زندہ جاوید نقوش ہیں جن پر دنیا ہمیشہ فخر
کرے گی۔
(بحوالہ
اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علم و معرفت کی نظر
میں صفحہ 14)
مزید آپ کی خدمات دینیہ مدرسۃ الحدیث دہلی ،
دارالعلوم نعمانیہ دہلی، جامعہ نعیمیہ
مرادآباد اور دارالعلوم حزب الاحناف پاکستان میں بھی شامل ہیں ۔ ( بحوالہ خانوادہ اشرفیہ کی عالمی درسگاہیں)
1؎ مجاہد
ملت و بروایت دیگر مریدوں کی تعداد چالیس لاکھ اور خلفاء کرام کی تعداد دوہزار سے
زائد ہے۔
No comments:
Post a Comment