آپ مصنفِ سبع سنابل شریف حضرت میر سید عبد الواحد
بلگرامی علیہ الرحمہ کے فرزند ارجمند ہیں۔ ۲۰ رجب المرجب ۹۷۲ہجری بروز جمعرات بوقت
ظہر بلگرام شریف میں پیدا ہوئے۔ عین عالم شباب میں آپ پر جذب کی کیفیت طاری ہوئی
اور پورے بارہ برس تک آپ اسی حالت میں عالم کی سیر کرتے رہے۔
اترنجی کھیڑا، یہ مارہرہ شریف سے جانب مشرق تین کوس
کے فاصلے پر ہے۔ یہاں رجال الغیب میں سے ایک نورانی بزرگ سے میر صاحب کی ملاقات
ہوئی، انہوں نے آپ کو دودھ چاول کھلایا اور فرمایا: ’’یہاں سے قریب ایک شہر مارہرہ
آباد ہے۔ بارگاہ الہٰی اور دربار رسالت مآب ﷺ سے وہاں کی ولایت تم کو عطا ہوئی۔
جاؤ اور رشد و ہدایتِ خلق میں مشغول ہو جاؤ۔‘‘
چودھری وزیر محمد عرف چودھری وزیر خاں، رئیسِ
مارہرہ کو ایک ہی رات میں تین مرتبہ سرکار دو عالم ﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ ﷺ نے
فرمایا: ’’میری اولاد سے تیرا پیر اور یہاں کا صاحب ولایت اترنجی کھیڑا پر ہے، جاؤ
استقبال کر کے لے آؤ۔‘‘
چنانچہ،
آپ علیہ الرحمہ ۱۰۱۷ھ میں مارہرہ مطہرہ تشریف لائے اور آپ ہی کے دم قدم سے مارہرہ
کو شرف و بلندی کا مقام حاصل ہوا۔
آپ کے چار صاحبزادے ہوئے: سید ابو الفتح، سید اویس
(جدِّ ساداتِ مارہرہ)، سید محمد اور سید ابو الخیر۔ (علیہم الرحمہ)
وصال پرملال: ۸ صفر المظفر بروز دو شنبہ مبارکہ ۱۰۵۷ہجری میں
مارہرہ مطہرہ میں ہوا۔

No comments:
Post a Comment