حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی علیہ الرحمہ


مولانا شاہ عبد الباقی بن مولانا علی محمد بن مولانا محمد معین بن مُلا محمد مبین ۱۲۸۶ھ میں فرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے ـ

مولانا سید عبد الحئی چاٹگامی علیہ الرحمہ ، مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی مح علیہ الرحمہ لی، مولانا سید عین القضاۃ مولانا فضل اللہ بن نعمت اللہ فرنگی محلی علیہ الرحمہ ، مولانا محمد نعیم بن عبد الحکیم علیہ الرحمہ سے اخذ علوم کیا، اور حضرت مولانا شاہ عبد الرزاق بن مولانا شاہ جمال الدین علیہ الرحمہ سے بیعت کی، ایک مدت تک فرنگی محل میں درس و تدریس میں مشغول رہے، پھر حرمین شریفین کا سفر کیا، حج کے بعد مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کی اور ملا نظام الدین بانی درس نظامی کی یاد میں مدرسہ نظامیہ قائم کیا، اور پوری توجہ سے تدریس کے کام میں مصروف ہوئے، نظام حیدر آباد میر عثمان علی مرحوم کی طرف سے مدرسہ کا وظیفہ مقرر تھا۔

سلطنت ہاشمی کے سقوط کے بعد آپ سخت آزمائش میں مبتلا ہوگئے، نجدی حکومت کی آپ پر سخت نظر تھی، مگرآپ نے اعتقادی امور میں مداہنت کبھی گوارا نہیں کی ۔

حضرت علامہ محمد علی حسین خیر آبادی مدنی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے ممتاز تلمیذ وخلیفہ تھے۔ حضرت علامہ شیخ ضیاء الدین احمد مدنی علیہ الرحمہ آپ نے اجازت مرحمت فرمائی تھی۔

وصال: ۴ ربیع الآخر ۱۳۶۴ہجری میں آپ فوت ہوئے اور جنت البقیع میں دفن کیے گئے ۔



No comments:

Post a Comment