All India Ulama & Mashaikh Board AhleSunnat Ki Shan

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ  اہل سنت کی شان
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وقت کی اس ضرورت کو کہتے ہیں جو اہل سنت کی افادیت پر  اس کی حمایت و نصرت پر اپنے دائرے میں وہ بہتر سے بہتر کام کررہاہے کہ جس نے دشمنوں کو سرخم کرنے پر مجبور کردیا اس میں شک نہیں کہ آزادئ ہند کے بعد سے اب تک سنی اور سنیت کسی مضبوط، مستحکم اور اعلیٰ قیادت سے محروم رہی ہے جس کا فائدہ غیر سنیوں نے بھر پور طریقہ سے اٹھایا  اور بھولے بھالے سنی مسلمانوں کو بڑی ہی چالاکی کے ساتھ راہ سے بے راہ کرنے کی انتھک کوششیں کیں اور اس مقصد میں وہ مسلسل کامیاب ہوتے جارہے ہیں سیاسی حلقو ں میں انہیں قبولیت ملی، ایوان سیاست میں انکی رسائی ہوئی اور ہم یہ سب کچھ دیکھ کر بھی کچھ نہ کرسکےاہل خانقاہ خانقاہ نشینی میں عافیت سمجھتے رہے  اور علماء اہلسنت یاتو اسطرف متوجہ نہیں ہوئے یا پھر  ذرائع کے فقدان یاقلت اسباب کی وجہ سے کوئی منظم تحریک چلا نہیں سکے اور سنیت بے یار و مددگا رہی بلکہ خود اہل خانقاہ بعض دوست نما دشمنوں کی سازش کا شکار ہوکر آپسی اختلاف و انتشار میں پڑ گئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ  جن خانقاہوں میں تصوف نے تقویت پائی ان خانقاہوں سے تصوف کی ارتھی سجانے کی منظم تحریکیں چلائی گئیں جس کا رزلٹ  یہ نکلا کے بجائے فرقہائے باطلہ سے نپٹنے کےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سےبنام سنیت متشدد قسم کے لوگوں کی حرکات و سکنات نے خانقاہی نظام کا شیرازہ بکھیرنا چاہا جس کو سمیٹنے کیلئے کوئی تحریک ،انجمن ، یا کمیٹی باضابطہ طور پر میرے علم کے مطابق سامنے نہیں آئی لہذا وقت کی اہم ضرورت تھی کہ سنیت کو کوئی مضبوط قائد ملے' نگہبان ملے جو سنیت پر شب خون مارنے والوں سے اسکی حفاظت کرے اور اتحاد کو پارہ پارہ ہونے سے بچا سکے.
فالحمد للہ علٰی ذٰلک ! یہ عظیم کام شہزادۂحضور غوث العالم مخدوم سمنانی ،قائد ہند اشرف ملت، حضرت علامہ الحاج الشاہ پیر" سید محمد اشرف میاں " اشرفی الجیلانی کچھوچھوی مدظلہ العالی نے احسن طریقہ سے انجام دیاہے ـ موصوف نے’’آل انڈیا علما ء و مشائخ بورڈ " قائم کرکے پرخلوص کوشش کی ہے کہ تمام سنی خانقاہیں اور ادارے ایک پلیٹ فارم پرآکے اتحاد و اتفاق کے ساتھ اسلام و سنیت کی خدمات انجام دیں
 شکرللہ !حضرت قائد ہند اشرف ملت قبلہ اپنے اس نیک مقصد میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں  انکی کامیابیوں، اعلیٰ قابلیتوں، اورحسن اخلاق و اخلاص کے پیش نظر امید قوی ہے کہ آل انڈیاعلماء  مشائخ بورڈ " بتوفیق اللہ تعالیٰ" اسلام و سنیت کے تحفظ و فروغ کیلئے آئندہ بھی خلوص و للہیت کے ساتھ کام کرتا رہیگا۔
 اور مثالی خدمات انجام دیکر سنیوں کے اضطراب وبے چینی کے اس عالم میں اطمینان و سکون قلبی کاسامان کریگا۔
تمام مخلص علماء ومشائخ اس تحریک کو مضبوط سے مضبوط تربنانے کیلئے باضابطہ طور پر ممبر بنیں اور بنوائیں تاکہ پورے ملک میں اسلا م و سنیت کی حفاظت و حمایت اور اشاعت کا کام کسی اعلیٰ قائد کی قیادت میں کیا جاسکے اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوسکیں ۔
اللہ  سبحانہ وتعالیٰ  بظفیل احمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم ہم سب کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ دین و ملت کی خدمت کرنے کی تو فیق سعید  نصیب فرمائےآمین!
طالب خیر 
سید منور علی جعفری مداری 
دارالنور مکن پور شر یف کانپور