اسم گرامی : حضرت مخدوم شاہ
رکن الدین مرغینانی علیہ الرحمہ
والدگرامی: حضرت سیدنا ابو
بکر بن عبد الجلیل فرغانی مرغینانی علیہ الرحمہ
آپ علیہ الرحمہ امام محمد تاج فقیہ
ہاشمی علیہ الرحمہ (جوکہ مخدوم بہار حضرت سیدنا شرف الدین یحیی منیری
علیہ الرحمہ دادا جان فاتح منیر، تاج الفقہا امام محمد تاج فقیہ ہاشمی مطلبی ہیں،
جن کا سلسلۂ نسب گیارہویں پشت پہ حضرت عبد اللہ بن زبیر بن عبد المطلب رضی اللہ
عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ بشارت نبوی کے مطابق ہندستان میں تبلیغ اسلام کی خاطر اپنے
وطن عزیز بیت المقدس سے ہجرت کر کے منیر شریف تشریف لائے، اور یہاں کے ظالم راجا
“منیر راے” سے جہاد کر کے اسے شکست فاش دی۔ پھر یہاں شمع اسلام روشن فرماکر اپنی
اولادوں کو اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی خاطر مفتوحہ علاقے سپرد فرماکر اپنے وطن
واپس ہو گئے)کے ہمراہ ٥٧٦ ہجری میں منیر شریف تشریف لائے۔
حضرت سلطان المخدومین شیخ کمال الدین احمد یحیی منیری نے آپ
سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔آپ علیہ الرحمہ علم فقہ کی مشہورِ زمانہ کتاب
ہدایہ کے مصنف شیخ الاسلام علامہ برہان الدین مرغینانی کے سگے بھائی ہیں۔
وصال مبارک :آپ علیہ الرحمہ کے وصال ١٩ ذی
الحجہ ٦٦٦ ہجری کو ہوا ۔ آپ علیہ الرحمہ کا مزار شریف قاضی محلہ، منیر
شریف، ضلع پٹنہ، بہار میں مرجع خلائق ہے۔
No comments:
Post a Comment