آپ علیہ الرحمہ کا اسم گرامی محمد یوسف اور آپ علیہ الرحمہ کے والد محترم کا اسم گرامی حضرت خواجہ میاں محمد
حامد تونسوی علیہ الرحمہ (سوم سجادہ نشین دربار
عالیہ سلیمانیہ تونسہ شریف) ہیں ۔
ولادت باسعادت:
آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 28 رمضان المبارک 1924ء کو تونسہ شریف میں
ہوئی ۔
شجرہ نسب:
آپ علیہ الرحمہ اولاد پیر پٹھان علیہ الرحمہ ہیں آپ علیہ الرحمہ کا شجرہ نسب حضور پیرپٹھان حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان
تونسوی علیہ الرحمہ سے یوں ملتا ہے۔حضرت خواجہ
حافظ محمد یوسف تونسوی علیہ الرحمہ بن حضرت
خواجہ میاں حامد تونسوی علیہ الرحمہ بن حضرت خواجہ حافظ محمد موسی تونسوی علیہ
الرحمہ بن حضرت خواجہ شاہ اللہ بخش تونسوی
علیہ الرحمہ بن حضرت خواجہ گل محمد تونسوی
علیہ الرحمہ بن حضرت پیرپٹھان خواجہ شاہ محمد
سلیمان تونسوی علیہ الرحمہ ۔
تعلیم و تربیت :
آپ علیہ الرحمہ کی عمر جب چار سال چار ماہ چار دن ہوئی تو قرآن پاک
پڑھنے کےلئے مولانا غلام رسول صاحب کی خدمت میں آپ کو بیٹھا دیا گیا آپ علیہ
الرحمہ نے ابھی پانچ سپارے حفظ کیے تھے کہ
آپ علیہ الرحمہ کے والد محترم حضرت خواجہ میاں
محمد حامد تونسوی علیہ الرحمہ کا وصال ہو گیا
۔
آپ علیہ الرحمہ اپنے والد محترم کے دست اقدس پہ بیعت تھے لیکن خلافت
اپنے بڑے بھائی حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کی ۔ آپ
کے دو بھائی تھے حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ
خان محمد تونسوی علیہ الرحمہ ۔
آپ علیہ الرحمہ کو پیار سے لوگ یوسف میٹھا بھی کہتے تھے ۔
تونسہ شریف میں آپ نے کئی
مساجد تعمیر کرائی صدر بازار روڈ پہ واقع مدینہ مسجد جامع اور راقم الحروف کے گھر کے
نزدیک مسجد قرت القرآن المعروف خواجہ یوسف صاحب والی مسجد آپ ہی کی تعمیر کرائی گئی
مساجد میں سے ہیں
اولاد و امجاد:
آپ علیہ الرحمہ کے دو فرزند تھے بڑے حضرت خواجہ غلام اللہ بخش یوسفی
رحمتہ اللہ علیہ اور چھوٹے حضرت حضرت خواجہ مسعود یوسفی رحمتہ اللہ علیہ آپ کے دونوں
صاحبزادگان نہایت کریمانہ اخلاق اور اعلی صفت کے مالک تھے آپ نے اپنے دونوں صاحبزادگان
کو بیعت و خلافت سے نوازا ۔
وصال پر ملال:
آپ علیہ الرحمہ کا وصال 10 رجب المرجب 1406 ہجری بمطابق 22 مارچ
1986ء بروز ہفتہ کو ہوا ۔آپ علیہ الرحمہ کے
وصال کے بعد حسب خاندانی دستور آپ کے وصال کے بعد آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ غلام
اللہ بخش یوسفی رحمتہ اللہ علیہ کی دستار بندی خواجگان مہار شریف اور خواجگان تونسہ
شریف نے کی ۔ آپ کا مزار اقدس دربار عالیہ سلیمانیہ کے برآمدے میں واقع ہے ساتھ ہی
آپ کے دونوں صاحبزادگان کے مزار بھی واقع ہیں ۔ ہر سال 10 رجب المرجب کو آپ کا عرس
چینی مسجد نزد شیش محل چینی مسجد تونسہ شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا
ہے۔
No comments:
Post a Comment