Syed Makhdoom Ashraf ke Mash'hoor ke Khulafa karam ke Naam




غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ کے شاگردوں کے صر ف نام ہی درج کتاب کئے جائیں تو ایک طویل دفتر ہوجائے۔
آ پ  کے ارشد تلامذہ میں حضرت مولانا حاجی الحرمین سید عبدالرزاق نورالعین ابن سید عبدالغفور حسن جیلانی ابن سید ابوالعباس احمد جیلانی فرزند و صاحب سجادہ حضرت محبوب یزدانی تھے جنہوں نے تمام علوم کی تحصیل حضرت سے کرکے دستارفضیلت حاصل کی ۔
دوسرے حضرت مولانا اعظم کرکردی  حضرت کے ارشدشاگردوں میں تھے۔
تیسرے حضرت علام الہدیٰ علام الدین جائسی  حضرت کے جلیل القدر تلامذہ میں تھے۔
چوتھے حضرت مولانا عمادالدین ہروی
پانچویں مولانا عضدالدین ندیم  اللہ  بڑے مرتبہ والے شاگر تھے۔

غوث العالم محبوب یزدانی کے مشہور خلفاء
قال الاشرف
سلسلۃ المشائخ سلسلۃ تصل الیٰ شجرۃ المقصود من ربط ربق عنہ عتق من رق المعتددۃ ۔
ترجمہ: غوث العالم محبوب یردانی حضرت سیدمخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ النورانی فرماتے ہیں کہ مشائخ سلاسل کا سلسلہ شجر مقصود تک پہونچتاہے اور جس نے اس سلسلہ سے رابطہ پیدا کرلیا بہت سی غلامیوں سے آزاد ہوگیا۔                                             (بحوالہ:لطائف اشرفی لطیفہ 15 صفحہ 547)
آپ فرماتے تھے کہ ہر چند کہ اس فقیر(اشرف) نے متعدداکابر اور بکثرت اماثر سے بہرہ پایا متعدد شیوخ سے بہرہ وور مند ہواہوں  جس کی صارحت اور توضیح نا ممکن ہے لیکن حقیقت میں بندہ خاندان بہشتی اور دودمان چشتی کا پروردہ اور خاک سے اٹھایا ہوا ہے۔
ایک موقعہ پر آپ نے فرمایا کہ جو ہمارے فرزندوں کا دوست ہے  وہ ہمارا دوست اور جو ہمارے فرزندوں کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور جو ہمارا دشمن  وہ جملہ خاندان چشؔت  وہ دودمان اہل بہؔشت کا  دشمن ہے۔                                                                             (بحوالہ: لطائف اشرفی  حصہ سوم صفحہ 676)
ویسے تو آپ کے خلفاء کرام  بے شمار ہیں مگر یہ چند مشہور اسمائے  خلفاء ذکرکیے جاتے ہیں آپ کے خلفاء میں پہلا نام قدوۃ الآفاق  شیخ الاسلام والمسلمین حاجی الحرمین الشریفین حضرت  مولانا ابوالحسن سید عبدالرزاق نورالعین الحسنی الحسینی کا آتا ہے جو آپ کے فرزند معنوی اور پہلے سجادہ نشین تھے۔
ê   ابوالفضائل حضرت علامہ  مولانا نظام الدین غریب یمنی قدس سرہ
ê  شیخ الاسلام وسلالۃ الاکابر حضرت مولانا الشیخ کبیرالعباسی قدس سرہ
ê حضرت شیخ محمد عرف  دریتیم قدس سرہ
ê حضرت شیخ شمس الدین بن نظام الدین اودھی قدس سرہ
ê اجل السادات سید عثمان بن خضر قدس سرہ
ê  قدوۃ المحدثین حضرت شیخ  سلیمان محدث قدس سرہ
ê شیخ المشائخ حضرت شیخ معروف قدس سرہ
ê حضرت شیخ رکن الدین قدس سرہ
ê حضرت شیخ قیام الدین شاہباز قدس سرہ
ê شیخ اصیل الدین جزہ بار قدس سرہ
ê حضرت شیخ جمیل الدین سپید باز قدس سرہ
ê  قاضی القضاہ حضرت شیخ قاضی حجت قدس سرہ
ê حضرت شیخ عارف مکرانی قدس سرہ
ê حضرت شیخ ابوالمکارم ہروی قدس سرہ
ê حضرت شیخ صفی الدین رودولوی قدس سرہ
ê حضرت شیخ سماء الدین ردولوی قدس سرہ
ê حضرت شیخ خیرالدین سدھوری قدس سرہ
ê حضرت شیخ قاضی  ابو محمد عرف معین مٹھن سدھوری قدس سرہ
ê حضرت مولانا ابوالمظفر محمد لکھنوی قدس سرہ
ê      غلام الہدیٰ مولانا غلام الدین جائسی قدس سرہ
ê حضرت شیخ کمال جائسی قدس سرہ
ê حضرت شیخ سید عبدالوہاب قدس سرہ
ê حضرت شیخ راجا قدس سرہ
ê حضرت جمشید بیگ قدس سرہ
ê ملک العلماء حضرت قاضی شہاب الدین دولت آبادی قدس سرہ
ê حضرت شیخ حاجی فخرالدین جونپوری قدس سرہ
ê حضرت شیخ  داؤد قدس سرہ
ê حضرت شیخ قاضی رکن الدین قدس سرہ
ê حضرت شیخ تاج الدین قدس سرہ
ê حضرت شیخ نورالدین ظفرآبادی قدس سرہ
ê شیخ الاسلام حضرت شیخ وجیہ الدین  احمدآبادی قدس سرہ
ê حضرت شیخ مبارک گجراتی قدس سرہ
ê حضرت شیخ حسین  بہاری قدس سرہ
ê حضرت شیخ سیف الدین  مسند عالی سیف خاں قدس سرہ
ê حضرت شیخ محمود کنتوری قدس سرہ
ê حضرت شیخ سعداللہ  کیسہ دراز قدس سرہ
ê قدوۃ العلماء زبدۃ الصلحاء حضرت شیخ عبداللہ الصدیقی  بنارسی قدس سرہ
ê حضرت ابوالوفا خوارزمی قدس سرہ
ê حضرت ملک محمود قدس سرہ
ê بابا حسین کتابدار قدس سرہ
ê سید حسن علم بردار قدس سرہ
ê شیخ جمال الدین راوت قدس سرہ
ê شیخ حسام الدین زنجانی قدس سرہ
ê الشیخ مولانا شفیع الدین ارویلی قدس سرہ
ê سید علی لاہوری قدس سرہ
ê شیخ نظام الدین بریلی قدس سرہ
ê شیخ علی دوستی سمنانی قدس سرہ
ê الشیخ ابوسعید خضری قدس سرہ
ê خواجہ سعدالدین خالد قدس سرہ
ê شیخ زاہد نور قدس سرہ
ê شیخ پیر علی ترکی قدس سرہ
ê مولانا شرف اللہ امام قدس سرہ
ê شیخ یحیی کلدادیر قدس سرہ
ê شیخ میر ملا قدس سرہ
ê قاضی بیگ قدس سرہ
ê شیخ قطب الدین یحیی قدس سرہ

ê شیخ امیر ننگر قلی  قدس سرہ             

No comments:

Post a Comment