Zina Ki Nahoosat (Urdu)

 بسم اللہ الرحمن الرحیم 
تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں دنیا میں جینے کا طریقہ رہبرانساینت تاجدار عرب و عجم ﷺکے ذریعہ بتلایا  اور کروڑوہا 
کروڑ درود ہو ان پر اور انکے ال و اصحاب   پر چنانچہ ہماری آنے والی نسلوں کو پاک و صاف رکھنے کے لئے اللہ رب العزت  ارشاد فرماتا ہے  بدکار مرد نکاح نہ کرے مگر بدکار عورت یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہ کرے مگر بدکار مرد یا مشرک اور یہ کام ایمان والوں پر حرام ہے  (سورہ النور 
کیونکہ گندیاں  (بری عورتیں)  گندوں  (برےمردوں)کے لئے اور گندے گندیوں کے لئے اور ستھریاں  (پاک عورتیں )  ستھروں(  پاک مردوں )کے لئے اور ستھرے ستھریوں کے لئے  (سورہ النور )
اللہ تعالی  نافرنانوں کے بارے میں فرماتا ہے جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللّٰہ کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللّٰہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو  (سورہ النور) نبی کریم  ﷺ نے فرمایا : دوسروں کی عورتوں سے دور رہو تمہاری عورتیں بھی پاک دامن رہے گی   ( المستدرک حدیث نمبر 7258)
حضرت علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ حدیث شریف سے نقل کرتے ہیں کہ جس نے نا محرم سے آنکھ کی حفاظت نہ کی اسکی آنکھ میں بروزقیامت آگ کی سلائی پھیری جائے گی۔   (بحرالدموع صفحہ 171) آگے فرماتا ہے کہ جو لوگ چھپ چھپ کرکے میری نافرمانیاں کرتے ہیں تو کیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مشورت نہیں سنتے ہاں کیوں نہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں  (سورہ الزخرف)
حضر ت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  پاک دامن رہو تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی  بے شک" زنا "قرض ہے اگر تم نے اسے لیا  تو ادائیگی تیرے گھر والے ماں،بہن ، بیوی یا  بیٹی  سے ہوگی اے ابن آدم !!!! اگر تو عقل مند ہے تو اس کو سمجھ لےپس جو" زنا "کرتا ہے  وہ اپنے گھر کی طرف راستہ دیتا ہے۔
ایک شخص تھا جس نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی غیرعورت کی طرف نظر اٹھاکر نہیں دیکھاتھا، ایک بار کچھ یوں ہوا کہ وہ شخص بہت ہی زیادہ تنگ دست ہوگیا، نوبت یہاں تک پہنچی کہ گھر میں فاقے شروع ہوگئے.. اس شخص کی ایک جوان بیٹی بھی تھی، جب فاقے انتہا سے بڑھ گئے تو وہ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی حالت دیکھ کر غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی، دل میں ارادہ کرکے گھرسے نکلی کہ اپنا جسم بیچ کر کچھ کھانے کا سامان کرونگی..

وہ گھرسے نکل کر پوچھتے پوچھتے ایسے علاقے میں جا پہنچی جہاں پر جسم فروشی کی جاتی تھی، وہ لڑکی وہاں جاکر اپنی ادائیں دکھا کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگی، لیکن کسی ایک شخص نے بھی اسکی طرف توجہ نہیں دی توجہ تو دور کسی نے اسکی طرف نظر تک اٹھا کرنہیں دیکھا، لوگ آتے اور اسکی طرف نظر اٹھائے بنا گزرجاتے.. خیر اسی طرح کھڑے کھڑے لڑکی کو شام ہوگئی، وہ کافی دلبرداشتہ ہوکر گھر کی جانب قدم بڑھانے لگ گئی..
جب گھر پہنچی تو اپنے باپ کو منتظر پایا، پریشانی میں مبتلا باپ نے پوچھا "بیٹی تو کہاں چلی گئی تھی؟؟؟
لڑکی نے باپ سے مافی مانگی اور رو رو کر سارا ماجرا بیان کیا کہ "ابو مجھ سے اپنے بھوک سے بلکتے ہوئے بہن بھائیوں کی حالت دیکھی نہیں گئی اور میں مجبور ہو کر گناہ کرنے نکل پڑی، لیکن کسی ایک بھی شخص نے بھی میری طرف نظر تک اٹھا کر نہیں دیکھا...
سارا ماجرا سننے کے بعد باپ نے اپنی بیٹی سے کہا کہ
"بیٹا تیرے باپ نے آج تک کبھی کسی غیر عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا تو پھر یہ کیسے ممکن تھا کہ کوئی تیری طرف نظر اٹھا کر دیکھے اعلی حضرت امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمدرضافرماتے ہیں  : پہلے نظر بھٹکتی ہے پھر دل بھٹکتا ہے   ( انواررضاصفحہ 391)  اس لئے اپنی نظر کو عورت کی چاد ر پر بھی نہ ڈالو کیونکہ نظر شہوت کی بیج ہوتی ہے۔  ( احیاء العلوم جلد 3 صفحہ 131)
دوستو ہماری سوچ کے راستے بہت وسیع ہیں امید کرتیں ہیں یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ اس بارے میں ضرور سوچیں گے

No comments:

Post a Comment