Hazrat Shah Aurangzeb Alamgeer Aur Kuchh Baten (Urdu)


حضرت اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمۃ
 اور کچھ باتیں
یہ  سبهی جانتے ہیں کہ تاریخ  کے بغیر نہ حال کی تعبیر ممکن ہے اور نہ مستقبل کی صورت گری کا کوئی حوالہ اس لحاظ سے تاریخ ایک امانت ہے جس کے پیغام کو بگاڑنا  یا اس کے سیاق و سباق کو مجروع کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ایک عرصہ سے کچھ شر پسند عناصر اس کوشش میں سرگرداں ہیں کہ چیدہ چیدہ تاریخی واقعات کو انکے سیاق و سباق سے جدا کرکے مسلمانوں کی تاریخ کو نئے سرے سے لکھیں تاکہ  اس سے من پسند نتائج اخذ کیے جاسکیں  تاریخ کو اس انداز میں پیش کیا جائے کہ مسلمانوں  کے دلوں میں اپنے تاریخی ورثے سے نفرت پیدا ہو اور یوں  انکا  اپنے ماضی سے رشتہ کٹ جائے اور انہیں  اپنے اسلاف کے تاریخی کارناموں سے کوئی حوصلہ اور امنگ حاصل نہ ہو ۔ وہ ان کی طرح پیچیدہ حالات اور بدلتی دنیا کے چیلنجز کا پورے اعتماد سے سامنا  کرنے کے بجائے مایوس ، ناامید اور عزت نفس کے باب میں بالکل کھوکھلے ہوجائیں اس کا سب سے کارگر نسخہ یہ اختیار کیا گیا  ہے کہ مسلم تاریخ کو برا بھلا کہا جائے ، خصوصا ان عظیم لوگوں کو جو اپنی شخصیت اور کارہائے نمایاں  کی وجہ سےمسلمانوں کا فخر ہیں ،ایسے لوگ اگر اپنی تمام تر تابندگی کے ساتھ موجود رہیں تو تاریخ ایک زندہ تجربے کی شکل اختیار کرلیتی ہے' ان کو ڈاکو ، غاصب ، ظالم ، خودغرض ، عیاش ثابت کیا جائے ، انکی ذاتی زندگی کے متعلق کہانیاں گھڑی جائیں ۔  اس سلسلہ میں اسلامی تاریخ کی جن  نامور شخصیات کو سب سے ذیادہ نشانہ بنایا گیا ان میں  محمد بن قاسم اور اورنگ زیب عالمگیر نمایاں ہیں، اور اب دہلی حکومت اونگ زیب کے نام سے منسوب روڈ کو ان کا نام ہٹا کر  اے پی جے عبدالکلام کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی نسل اور غیر مسلموں میں اورنگزیب علیہ الرحمۃ کے تعلق سے منفی میسج دیا جائے اور شر پسند عناصر کے جهوٹے دعویٰ کو تقویت ملے......ان کے  تعلق سے چند باتیں ملاحظہ فرمائیں. ...
1- حضرت اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ مذہبی آدمی تهے اور امن پسند آدمی تهے اور رزق حلال کهاتے تهے اور حقوق العباد اور حقوق اللہ کا خاص خیال کرتے تھے اور غیر مسلموں کا خصوصی خیال کرتے تھے اور بہت سے گاؤں  کئی ہندوؤں کو جاگیر دیئے تهے اور آپ منشی نند نال تها جو کہ ہندو تها اور فوج میں کچھ بڑے  بڑے منصبوں پر  ہندو بهی تهے اور آپ حکومت کا چراغ حکومت کے کاموں کے لئے استعمال کرتے تھے اور اپنے کاموں کے لئے اپنا چراغ استعمال کرتے تھے وغیرہ وغیرہ
2- آپ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے تھے اور اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق سب کی رعایت کرتے تھے اس لیے متشدد تهے اور غیر مسلم مخالف تهے !!!!! یہ کہنا خود ہی تاریخی حقائق سے منہ موڑ کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پهیلانا ہے -اپ نے  ہندوستان کو تقسیم ہونے سے بچایا کیونکہ ہندو راجاؤں اور سکهوں نے ملک کو تقسیم کرنے کے لیے ہمیشہ تخریب کاری کرتے رہتے تھے بغاوت کرنے والوں کو سرکشی کرنے والوں پر کارروائی کرنا کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے آپ  ہندو اور سکھ مخالف تهے حالانکہ آپ کی فوج میں ہندو اور سکھ بهی تهے ! !!! مندروں کو توڑنا سبهی کو یاد ہے حالانکہ پنڈتوں کے فیصلے پر یہ مندریں توڑی گئیں تهی لیکن دوسری مندروں کو دیگر جگہوں پر بنوانا اور انکی حفاظت کرنا اور بنارس کے پنڈت کی بیٹی کی حفاظت کرنا اور مسلم کوتوال کو سزا دینا اور انصاف و عدل اور عزت و آبرو جان و مال کی حفاظت کرنے والے  واقعات کسی کو یاد نہیں ہے !!!!!
رہی بات سکهوں کے گرو ارجن سنگھ یا ان  کے دو بچوں کو دیوار میں چنوانے کی تو اس میں ارجن سنگھ کا نوکر گنگو (گنگا رام" جو ہندو تها اور جو  بچوں کو پکڑ کر سرہند کے کوتوال کے پاس لے گیا جہاں وہاں کے حاکم نے دونوں بچوں کو دیوار میں چنوادیا وہ بھی ہندو راجاؤں کے کہنے پر اور حضرت اورنگزیب کا منشی نند لال نے آپ کو اندهیرے میں رکھ کر پنجاب کے ہندوؤں سے خفیہ  طور پر مل کر گرو ارجن سنگھ اور انکے بچوں کے خلاف نفرت پهیلائی .... ایسی بہت سی جهوٹی  باتیں ہیں جو حضرت اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق سے منسوب کی گئی ہیں اس کے لیے مشہور مؤرخ ڈاکٹر بی این پانڈے کی کتاب "مغل وراثت"پڑهیں جن کا شمار غیر جانبدارانہ مورخین میں ہوتا ہے جو تاریخی حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے نظر آتے ہیں.
قارئین کرام !اسی ضمن میں حضرت اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر سرسری طور پر نظر ڈالتے ہیں :
آپ کا دور ِ حکومت: ( 1658ء تا 1707ء) مغلیہ خاندان کا شہنشاہ ، نام :محی الدین ، اورنگزیب لقب، آپ  کے والد شاہجہان نے آپ کو عالمگیر کا خطاب دیا۔ 3 نومبر ،1618ء کو مالوہ کی سرحد پر پیدا ہوئے آپ  کی والدہ ارجمند بانو بیگم تھیں۔ جو ممتاز محل کے نام سے مشہور تھیں۔ آپ  کی عمر دو سال کی تھی کہ شاہجہان نے اپنے باپ جہانگیر کے خلاف بغاوت کردی ۔ اور بیوی بچوں کو لے کر چار سال تک بنگال اور تلنگا میں پھرتا رہا۔ آخر جہانگیر کے کہنے پر اپنے بیٹوں داراشکوہ اور اورنگ زیب کو دربار میں بھیج کر معافی مانگ لی۔ جہانگیر نےدونوں‌بچوں کو ملکہ نورجہاں کی نگرانی میں بھیج دیا۔اور آپ  کو سید محمد، میر ہاشم اور ملا صالح جیسے علام کی شاگردی کا موقع ملا۔ مغل بادشاہوں میں آپ  پہلے وہ بادشاہ ہیں جنہوں نے قرآن شریف حفظ کیا اور فارسی مضمون نویسی میں نام پیدا کیا۔ اس کے علاوہ گھڑ سواری ، تیراندازی ، اور فنون سپہ گری میں بھی کمال حاصل کیا۔ سترہ برس کی عمر میں 1636ء دکن کا صوبیدار مقرر کیا گیا۔ اس دوران میں آپ نے  کئی بغاوتوں کو فرو کیا۔ اور چند نئے علاقے فتح کیے۔ بلخ کے ازبکوں کی سرکوبی جس جوانمردی سے کی اس مثال تاریخ عالم میں مشکل سے ملے گی۔اورنگزیب ابوالمظفر محی الدین کے لقب سے تخت پر بیٹھے آپ نے ہندوؤں اورمسلمانوں کی فضول رسمیں ختم کیں اور فحاشی کا انسداد کیا اور خوبصورت مقبروں کی تعمیر کروائی گویے  قوال ، نجومی ، پر پابندی عائد کر دی گئی۔ شراب ، افیون اور بھنگ بند کروادی  ۔ درشن جھروکا کی رسم ختم کی اور بادشاہ کو سلام کرنے کا اسلامی طریقہ رائج کیا۔ سجدہ کرنا اور ہاتھ اٹھانا موقوف ہوا۔ سکوں پر کلمہ لکھنے کا دستور بھی ختم ہوا۔ کھانے کی جنسوں پر ہرقسم کے محصول ہٹا دیے۔ 1665ء میں آسام ، کوچ بہار اور چٹاگانگ فتح کیے اور پرتگیزی اور فرنگی بحری قزاقوں کا خاتمہ کیا۔ 1666ء میں سرحد کے شاعر خوشحال خان خٹک کی شورش اور متھرا اور علیگڑھ کے نواح میں جاٹوں کی غارت گری ختم کی۔آپ  احمد نگر میں بیمار ہوئے اور 3 مارچ، 1707ء کو نوے برس کی عمر میں وفات ہوا ۔ وصیت کے مطابق آپ کو خلد آباد میں دفن کیا گیا۔ خلدآباد سے قریب ایک مقام ہے جس کا نام اورنگ آباد ہے، اورنگ آباد میں آپ  کی مختلف یادگاریں آج بھی محفوظ ہیں۔ آپ  بڑا متقی ، پرہیز گار ،مدبر اور اعلیٰ درجے کا منتظم تھے ۔ خزانے سے ذاتی خرچ کے لیے ایک پائی بھی نہ لی۔ قرآن مجید لکھ کر ٹوپیاں سی کر گزارا کرتے تھے۔ سلجھا ہوا ادیب تھے۔ آپ  کے خطوط رقعات عالمگیر کے نام سے مرتب ہوئے۔ آپ  کے حکم پر نظام سلطنت چلانے کیلیے ایک مجموعہ فتاوی تصنیف کیا گیا جسے تاریخ میں فتاوی عالمگیری کہا گیا۔ فتاویٰ عالمگیری فقہ اسلامی میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔ بعض علما نے سلطان اورنگزیب کو اپنے دور کا مجدد بھی قرار دیا۔ ...
محمد عباس مصباحی / قاہرہ مصر

No comments:

Post a Comment