حضرت سیدنا عبدالعزیز المعروف بہ عرجون شاہ بابا سہروردی علیہ الرحمہ

 

شیخ المشائخ حضرت سیدنا عبدالعزیز المعروف بہ عرجون شاہ بابا سہروردی علیہ الرحمہ سلسلئہ عالیہ سہروردیہ کے ایک عظیم روحانی بزرگ اور حضور شیخ الشیوخ حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردی علیہ الرحمہ کے محبوب خلفائےکرام میں سے ہیں۔ آپ علیہ الرحمہ کا تعلق ریاست فرغانہ ملک ایران سے تھا ۔آپ علیہ الرحمہ اپنے پیر و مرشد کے حکم سے تبلیغ اسلام کےلیے ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پردیش کےشہر دموہ میں تشریف لائے۔ یہاں کچھ عرصہ قیام فرمایا اور لوگوں کو فیض یاب کرتے رہیں پھر یہاں سے غیبی اشارہ پاکر صوبہ گجرات کے شہر پیٹلاد میں نزول اجلال فرمایا اور یہی پرمستقل طور پر رہائش اختیار کرلی۔

 آپ علیہ الرحمہ کی آمد سے خطۂ گجرات میں اسلام کی شمعیں روشن ہوئیں۔ آپ علیہ الرحمہ کی بارگاہ عالیہ میں جو بھی آتا گوہر مراد سے اپنا دامن بھر لیتا۔ آپ علیہ الرحمہ کی ذات سے بے ایمان کو ایمان کی دولت لا زوال نصیب ہوتی اور گمراہان راہ حق صراط مستقیم پر گامزن ہوتے۔

وصال مبارک: آپ علیہ الرحمہ نے ١٧ رجب المرجب ٦٣٣ہجری کو پیٹلاد میں رحلت فرمائی۔ آپ علیہ الرحمہ کے گنبد نوربار پر ایک عالی شان تقریبًا 30 کلو خالص سونے کا کلس لگا ہوا ہے جسے ایک راجہ نے بطور عقیدت و محبت پیش کیا تھا ۔آپ علیہ الرحمہ کا آستانئہ عالیہ سہروردیہ گجرات کے شہر پٹلاد میں عقیدت و محبت کا مرکز ہے جو آج بھی مایوس دلوں کی امید گاہ بنا ہوا ہے اور صبح و شام شہر پر نور برستا نظر آتا ہے۔( ماخذ : حالات مشائخ عرجون شاہ بحوالہ منازل اقطاب /بشکریہ: سید محمد نذیرالہاشمی سہروردی حفظہ اللہ )


No comments:

Post a Comment