نعت شریف
غوث
کچھوچھہ مخدوم المشائخ صوفی سیدشاہ گل اشرف اشرفی الجیلانی المصباحی دامت
برکاتہم العالیہ
فلاح دین اور ایمان آقا
مرا دل اور میری
جان آقا
نبی کا مرتبہ
بس یوں سمجھ لو
خدا کے گھر ہوئے مہمان آقا
تو ہی تو رحمۃ اللعالمیں ہے
نہیں کس پر تر ااحسان آقا
تیرے دولتکدہ پہ سب
گداہیں
فرشتے ہوں کہ ہوں انسان آقا
خدائے پاک کا تو ہے پیمبر
ترا سچا ہے سب فرمان آقا
فقیری میں شہنشاہی نہ پوچھو
دوعالم کے ہوئے سلطان آقا
غم عالم غم امت غم دل
انوکھا ہے ترا سامان آقا
مری کشتی کنارے سے لگادے
بہا لے جائے نہ طوفان آقا
کرے گلؔ اشرفی بھی تیری مدحت
بڑا اچھا ہو یہ عنوان آقا |
No comments:
Post a Comment