Hazrat Khawaja Ahmad Qutub Chishti

حضرت خواجہ احمد قطب الدین چشتی قدس سرہ
راہنمائے سالکین پیشوائے عاشقین  رہبر دین ومتین حضرت خواجہ احمد قطب الدین چشتی قدس سرہ جامع کمالات شخصیت تھے  اپنے والد حضرت خواجہ قطب الدین مودودچشتی کے جانشین تھے علم و فضل اورروحانیت میں اعلیٰ مقام ہونے کے باوجودنہایت منکسرالمزاج شخصیت تھے اور ہر ایک سے شفقت و محبت سے پیش آتے تھے۔ آپ سید اشرف جہانگیر سمنانی نوربخشی  کے معاصرین میں تھے  انہوں نے لطائف اشرفی میں  آپ سے ملاقات کا ذکر کیا ہے  وہ لکھتے ہیں :
جب یہ فقیر حضرت خواجہ مودود چشتی قدس اللہ سرہ کے روضہ متبرکہ کی زیارت سے مشرف ہوا اور حضرت قطب المشائخ خواجہ قطب الدین مخدوم زادہ جو صاحب سجادہ تھے ان کی ملازمت میں پہنچا تو دیکھا کہ وہ حلقہ میں بیٹھ کر ذکر جہر کر رہے تھے اور فرماتے تھے کہ حضرت خواجہ بزرگ کے زمانے سے ہمارے زمانے تک ذکر جہر مشائخ چشت کے خاندان میں ہوتا چلا آیا ہے۔
وصال مبارک :  حضرت خواجہ احمد قطب الدین نے 777 ہجری میں وصال فرمایا۔

No comments:

Post a Comment