حضرت
شیخ قثیم قدس سرہ
حضرت شیخ
قثیم قدس سرہ اپنے جلیل القدر بزرگ گزرے ہیں آپ ترکستان کے مشائخ میں سے تھے اور
طریقت میں ممتاز مقام رکھتے تھے ۔وقت کے عظیم بزرگوں نے آپ سے کسب فیض کیا جن میں
حضرت بہاؤالدین نقشبند اور سید اشرف جہانگیر سمنانی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔
آپ ترکستان کے مشائخ سے ہیں اور خواجہ احمد یسوی کے خاندان سے ہیں جو غوث العالم
محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی کے حقیقی نانا تھے۔
حضرت شیخ
قثیم نے غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف
جہانگیر سمنانی کو ظاہری و باطنی نعمتوں سے نوازا اور ان کے فرزند قدوۃ الآفاق شیخ
الاسلام و المسلمین سید عبد الرراق نورالعین الجیلانی کو بھی شرف توجہ بخشا اور ان کے حق میں دعا
فرمائی۔
شیخ
الاسلام کا لقب: غوث العالم محبوب
یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ جب فرزند سید عبدالرزاق
نورالعین کی ملاقات آپ سے کرائی تو ان کی طرف ظاہری وباطنی توجہ فرمائی اور ان کے
حسب نسب کے متلق دریافت کیا میں نے عرض کیا کہ سادات جیل سے ہیں اور حضرت غوث
الثقیلن شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولا د سے ہیں میں نے انہیں اپنا فرزند بنا لیا ہے اور سبھی مشائخ
نے ان کو قبول کیا ہے فرمایا کہ ہم نے بھی قبول کیا کہ تمہارا فرزند ہمارا فرزند
ہے حق تعالیٰ سے ہم نے دعا کی ہے کہ یہ اپنے زمانے کے شیخ الاسلام ہوں ان شاء اللہ ۔ (حوالہ:لطائف
اشرفی حصہ دوم فارسی 387)
No comments:
Post a Comment