حضرت
علامہ نجم الدین قدس سرہ ابن صاحب ہدایہ قد س سرہ
حضرت
علامہ نجم الدین قدس سرہ ابن صاحب ہدایہ قدس سرہ اپنے وقت کے جید عالم و فقیہ گزرے
ہیں آپ صاحب صاحب ہدایہ شرح بدایۃ المبتدی علامہ برہان الدین بخاری مرغینانی علی بن ابی بکربن عبدالجلیل، کے
صاحبزادے ہیں اور سید اشرف جہانگیر سمنانی کے معاصرین میں سے ہیں ۔ مکتوبات اشرفی
میں سید اشرف جہانگیر سمنانی ان سے اپنی ملاقات کا ذکر یوں کرتے ہیں " حضرت
قدوۃ الکبریٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مولانا برہان الدین مرغینانی کے صاحبزادے حضرت
علامہ نجم الدین ابن برہان الدین مرغینانی سے میر ی ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے
کہا ان کے والد کا وہ واقعہ جو چنگیز خاں
کے ساتھ پیش آیا تھا دریافت کیا تو انہوں نے اپنے والد کا یہ شعر نقل کیا ۔
ترجمہ: مسکین دل نے جب محرم راز نہیں پایا تو جہاں کے پنجرے سے بھی
آواز نہیں پائی مارہروی کے زلف میں گم ہوا
شب تاریک تھی اس لئے باز کی کشش نہیں پائی۔ (حوالہ:
مکتوبات اشرفی صفحہ 354)
اس معلوم
ہوا کہ صاحب ہدایہ کے صاحبزادے علامہ نجم الدین سید اشرف جہانگیر سمنانی کے
معاصرین میں تھے اور آپ کی ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی اس ملاقات میں سید اشرف
جہانگیر سمنانی نے ان سے جس واقعہ کے متعلق دریافت کیا وہ واقعہ چنگیز خاں کے ساتھ
پیش آیا ۔ مکتوبات اشرفی کی جلد اول میں مکتوب نمبر 24 میں یہ واقعہ تفصل سے موجود
ہے۔
No comments:
Post a Comment