حضرت
شیخ اسماعیل سمنانی قدس سرہ
حضرت شیخ
اسماعیل سمنانی قدس سرہ سمنان کے مشائخین میں سے تھے اور طالبان راہ سلوک کی تربیت
فرماتے تھے آپ کی حالات زندگی تفصیلا درج نہیں ہیں لیکن جواشارہ ملے ہیں ان سے
اندازہ ہوتا ہے کہ آپ عظیم المرتبت بزرگ تھے اورولایت کے درجے پر فائز تھے لطائف اشرفی میں ایک عبارت ملتی ہے جس سے
اندازہ ہوتا ہے کہ غوث العالم محبوب
یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی کےمعاصرین میں تھے ۔
شیخ
اسماعیل سمنانی قدس سرہ نے غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے شیخ طہ ٰ
کی تربیت کےلئے خصوصی ملاقات بھی کی تھی وہ اس لئے کہ شیخ طہٰ شیخ اسماعیل سمنانی
کی ملازمت میں تھے اورسلوک کی بہت سی منزلیں ان کی تربیت میں طے کی تھیں جب شیخ
اسماعیل نے ان کی قابلیت کا ظرف بہت وسیع پایا تو غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی کی میں
خدمت میں لائےاور پرزور سفارش کی
کہ شیخ طہٰ کی تربیت میں کچھ دریغ نہ کریں یہی میر ی آخری نصیحت ہے۔ ان کی
سفارش کی وجہ سے غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی نے شیخ طہٰ کی تربیت فرمائی اس واقعہ کے
علاوہ ہمیں لطائف اشرفی میں دوسرا کوئی ایسا واقعہ نہیں ملتا لیکن امکان یہی ہے کہ
اس کے علاوہ بھی ان دونوں حضرات میں ملاقات رہی
ہوں گی اور ایک دوسرے سے کسب فیض حاصل کیا ہوگا۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم
No comments:
Post a Comment