حضرت شیخ
صالح سمرقندی قدس سرہ
حضرت شیخ
صالح سمرقندی غوث العالم محبوب یزدانی سید اشرف جہانگیر سمنانی سے بڑی عقیدت رکھتے تھے اور ہمہ وقت ان
کی خدمت میں حاضر رہا کرتے تھے آپ حضرت شیخ علاؤ الدولہ سمنانی قدس سرہ کے مرید
تھے اور تکمیل سلوک بھی انہی سے کیا تھا لطائف اشرفی میں ابوالفضائل حضرت نظام
الدین غریب یمنی لکھتے ہیں :
درویش
صالح سمرقندی شیخ علاؤ الدولہ سمنانی کے ان مریدوں میں تھے جنہوں نے اپنے سلوک کی
تکمیل ان کی تربیت میں کرلی تھی ایک مدت تک حضرت قدوۃ الکبریٰ کی رفاقت میں رہے جب
قصبہ رودولی سے شیخ سماء الدین کی خانقاہ
سے سمنان جانے لگے تو انہوں نے ان کو خرقہ تبرک عنایت کیا حضرت قدوۃ الکبری
سے شیخ صالح کو ایسی عقیدت تھی کہ آپ کے مریدوں اور شیخ صالح میں امتیاز کرنا ممکن
نہ تھا۔
(حوالہ:
لطائف اشرفی حصہ اول صفحہ394)
اس عبارت
سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت شیخ صالح سمرقندی کو سید اشرف جہانگیر سمنانی سے بے پناہ
عقیدت تھی اگر چہ وہ شیخ علاؤ الدولہ سمنانی کے مرید تھے لیکن عقیدت و محبت تارک السلطنت سید اشر ف جہانگیر سمنانی سے رکھتے
تھے وہ عرصہ دراز تک آپ کی خدمت میں رہے
اورفیوض و برکات حاصل کئے ان کی عقیدت اور والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے سید اشرف
جہانگیر سمنانی نے اپنی خاص نظر کرم ان پر فرمائی روحانی نعمتوں سے سرفراز فرمایا
۔ اللہ ان کے مزار میں بے شمار رحمتیں
نازل فرمائے آمین۔
No comments:
Post a Comment