Hazrat Syed Jafar Bahraichi

حضرت سید جعفر بہرایچی قدس سرہ
حضرت سید جعفر بہرائچی قد س سرہ  اپنےوقت کے عظیم المرتبت بزرگ گزرے ہیں علم و فضل تقویٰ و پرہیزگاری میں اپنی آپ تھےاور روحانیت میں نہایت بلند مقام رکھتے تھے۔ لطائف اشرفی کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سید اشرف جہا نگیر سمنانی نوربخشی سے آپ کی ملاقات بہرائچ میں ہوئی ۔ بہرائچ میں ایک عظیم برزگ حضرت سید سالارمسعود غازی قدس  سرہ النورانی  کا مزار مبارک ہے ۔ سید اشرف جہانگیر سمنانی  جب ان کے مزار مبارک کی زیارت کے لئےوہاں گئے  تو فرماتے ہیں کہ زیارت کے بعد سیدجعفر بہرائچی کی خدمت میں بھی گیا اس کے بعد ہم دونوں سیر کے لئے دریا کی طرف گئے ۔ جہاں حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے سے اکتساب فیض کیا ہوسکتا ہے کہ اس کے علاوہ بھی ان حضرات میں ملاقاتیں رہی ہوں لیکن لطائف اشرفی میں صرف اسی ملاقات کا ذکر ہے جس کی بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سید جعفر بہرائچی سید اشرف جہانگیر سمنانی کے معاصرین میں تھے اور ان دونوں حضرات میں بڑا گہر ا تعلق تھا ۔

No comments:

Post a Comment