حضرت
کی دعا ئیں مریدین کے حق میں
بابا
حسین خادم اورمولانا عزیزالدین شجرہ نویس شیخ یحییٰ کلاہ دار خدمت میں موجود تھے ۔
جبکہ 770 ہجری میں روح آباد میں عید الفطرآئی ۔ چنددن میں اطراف و اکناف سے
تقریباً دس ہزار افراد شرف ِ ارادت کے حصول سے مشرف ہوئے ۔ ان مذکورہ الصدر لوگوں
نے معمول اور قاعدہ کے مطابق ان تمام مریدوں میں سے ہر ایک کانام مریدوں کے دفتر میں تحریر کیا ۔
کئی دفتر بھر گئے ۔ مذکورہ بالا خدام نے مریدوں کی دفاتر کی کثرت اور بہتات کے بارے
میں عرض کیا اور کہا کہ اب تو ان دفتروں
کی نگہداشت دشوار ہوگئی ہے ۔ آپ نے حکم دیا کہ مریدوں کے تمام دفتر میرے پاس لاؤ۔
چنانچہ تعمیل ارشاد کی گئی آپ نے خود اپنے دست مبارک میں وہ دفتر لئے اور ان سب
دفتروں کو دھوڈالا اور فرمایا کہ ہم نے اپنے تمام مریدوں کے اعمال نامے دھودیئے
ہیں اور ان کے نام مغفرت پانے والوں کے دفتروں میں لکھ دیئے ہیں اور ہم نے حق
تعالیٰ سے یہ دعاکی ہے کہ مشرق سے مغرب تک شمال سے جنوب تک کوئی شہر اور
کوئی زمین ایسی باقی نہ رہے جہاں اشرف کے مرید موجود نہ ہوں اور اس فقیر کے خلفاء دوزخ کا
منہ نہ دیکھیں ۔ اللہ تعالیٰ نے میری یہ استدعا اپنی عنایت بے غایت
سے قبول فرمالی ہے۔ (لطائف اشرفی
12/502)
No comments:
Post a Comment