Eid Miladun Nabi Peace Be Upon Him (English)

Authentic Milad and Wisaal
Date of Beloved
The Holy Prophet
(Sallallaho Alaihi wa Sallam)


Some people claim that the exact date of birth of the Prophet (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) is not known and hence there is little room for the celebration of Eid-e-Milad-un-Nabi (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) on 12th of Rabi' al-Awwal.

12 Rabi' al-Awwal is not only accepted as Milad Day from the classical and ancient scholars, it is also confirmed by the governments of the whole Islamic world. The holidays of almost 3 dozen Islamic countries, and except Iran ALL other countries celebrate it on 12 Rabi' al-Awwal. Iran celebrates it on 17 Rabi' al-Awwal, but this is because they coincide it with the birth date of Imam Jafar Sadiq (Radi ALLAHu Ta'ala Anho).

Opinion of Renowned Historians
About the Authentic
 Date of Milad 


1. Ibn-e-Ishaq (85-151 H): Messenger of Allah (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born on 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. (Ibn Jawzi in Al-Wafa, Page 87)

2. Allama Ibn-e-Hasham (213 H): Messenger of Allah (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born on Monday 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. (Ibn-e-Hasham in As-Sirat-un-Nabawiya, Vol. 1, Page 158)

3. Imam Ibn-e-Jareer Tabari (224-310 H): Messenger of Allah (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born on Monday 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. (Tarikh-ul-Umam-wal-Muluk, Vol. 2, Page 125)

4. Allama Abul Hasan Ali Bin Muhammad Al-Mawardi (370-480 H): Messenger of Allah (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born 50 days after the event of Ashab-ul-Feel and after the death of His father on Monday 12 Rabi' al-Awwal. (Ailam-un-Nabuwwa, Page 192)

5. Imam Al-Hafiz Abu-ul-Fatah Al-Undalasi (671-734 H): Our leader and our Prophet Muhammad (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam), the Messenger of Allah, was born on Monday 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. (Aayun-al-Asr, Vol.1, Page 33)

6. Allama Ibn-e-Khaldun (732-808 H): Messenger of Allah (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born on 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. It was the 40th year of Emperor Kasra Noshairwan. (Ibn-e-Khaldun in At-Tarikh Vol. 2, Page 394)

7. Muhammad As-Sadiq Ibrahim Arjoon: From various turaq (chains) it has been established as true that the Prophet (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born on Monday 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel in the reign of Kasara Noshairwan. (Muhammad Rasoolullah, Vol. 1, Page 102)

8. Sheikh Abdul-Haq Muhadath Dehlvi (950-1052 H): Know it well, that over-whelming majority of the experts of sayar and tarikh (i.e. biographers and historians) hold the opinion that the Beloved (i.e. the Prophet SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was born in 'Aam al-Feel.
It is well known that the month was of Rabi' al-Awwal and its date was 12. Various scholars have shown their agreement with this (date). (Madarij-un-Nabuwwah, Vol. 2, Page 14)

9. Imam Qastallani (Alaihir RaHma) said: Rasoolullah (SallAllaho Alaihi wa Sallam) was born on 12th Rabi ul Awwal and People of Makkah follow it, on this same day they visit (your place of birth).. It is famous that you were born on 12th Rabi ul Awwal, the day was of Monday, Ibn Ishaq and others have narrated this too (Al Muwahib al Laduniya, Volume 1, Page No. 88)
Now I am going to prove from scholars whom even Wahabi/Salafis consider the top most scholar in Tafsir and Tarikh and he not only says 12th is the mainstreem opinion but also relies with exact hadith for it:

1. Ibn Kathir write in his Seerat un Nabi:
ورواه ابن أبى شيبة في مصنفه عن عفان ، عن سعيد بن ميناء ، عن جابر وابن عباس أنهما قالا :
 ولد رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الفيل يوم الاثنين الثانى عشر من شهر ربيع الاول


Ibn Abi Shaybah in his Musannaf narrates from Affan>>Sa’id>>Jabir and Ibn Abbas (Ridwanullahi Ta'ala Alaihim Ajma'een) who said: Rasoolullah (SallAllaho Alaihi wa Sallam) was born in the year of elephant on Monday, the 12th Rabi Ul Awwal. 
(Seerat un Nabi, Volume 1, Page No. 199)


Then he said:
وهذا هو المشهور عند الجمهور والله أعلم
This is what is famous amongst Majority
And
 Allah knows the best.


2. Nawab Muhammad Sadiq Hasan Khan Bohapalvi: The birth (of the Prophet SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) was happened in Mecca at the time of Fajar on Monday 12 Rabi' al-Awwal in 'Aam al-Feel. Majority of scholars holds this opinion. Ibn-e-Jawzi has narrated a consensus (of scholars) on it. (Ash-Shumama-tul-Anbariya Fi Mowlid Khair al-Bariyya, Page 7)

You can see that the historians / scholars from the first / second century of Hijri, as well as the scholars of later times, had been authenticating it. The list also includes the well known leader of Salafis, i.e. Nawab Sadiq Hasan Bohapalvi.


 This Date is Officially Recognized
by Islamic World 

Milad-un-Nabi (SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam) is celebrated throughout the Islamic world, with the exception of a few countries. Interestingly, all the Islamic countries (except Iran, whose reason I mentioned above) celebrate it on 12th of Rabi' al-Awwal.

Here is a list of few countries who hold an official holiday on 12th of Rabi' al-Awwal (the actual list is longer than this):



Islamic Countries:
  • Islamic Republic of Pakistan
  • Afghanistan
  • Uzbekistan
  • Jordan
  • United Arab Emirates (UAE)
  • Behrain
  • Bangladesh
  • Algeria
  • Al-Jazair
  • Sudan
  • Iraq
  • Kuwait
  • Morrocco
  • Yamen
  • Tunis
  • Syria
  • Oman
  • Lebanon
  • Libya
  • Egypt
  • Moritaniya
  • Palestine
  • Brunie
  • Indonesia
  • Malaysia
  • Nigeria
  • Somalia
  • Turkey (not a public holiday, but mosques are illuminated, special foods and treats are prepared, and you can participate, actively or passively, in the celebrations)


Non-Islamic Countries:
  • India
  • SriLanka
  • Tanzania
  • Nepal
The most authentic date of Milad-un-Nabi (i.e. Prophet SallAllaho Alaihi wa Aalihi wa Sallam's birth), as agreed upon by the classical and later scholars and historians, and as officially recognized by Islamic countries, is Monday 12 Rabi' al-Awwal.

 Departure of Beloved Prophet
 Peace Be Upon Him 

Those who claim that Sarkar Sallallaho Alaihi Wasallam departed on 12th Rabiul Awwal and Ahle Sunnat Wal Jama'at use to celebrate his death (Ma'adh ALLAH Summa Ma'adh ALLAH) must read the following:

1. The holy Prophet (Sallallaahu 'Alaihi wa Sallam) departed from this world on 1st or 2nd of Rabi-ul-Awwal.



Ref:
1.Tabqaat-Ibne Saad Vol. 2, Page 316
2. Al Bidaayah Wan Nihaayah Vol. 2, Page 340
3. Seeratun Nabee by Shiblee Nu'maani Page 171 Vol. 1
4. Rasool-Rahmat by Abul Kalam A'zaad, Page 254
5. Daa'irah Mu'aarif-lslamiyah by Dr. Muhammad Hameedul Laah and others Vol. 19, Page 76.
6. Tafseer Mazhari by Allamah Qaazi Sana'ullaah Paani Pati, Vol. 2, Page 110.



2. Ashraf Ali Thanvi writes: "And the date has not been established, and the popular notion that it was the 12th of Rabi-ul-Awwal is not correct according to calendar, since that year the 9th of Zil-Hijjah fell on Friday and the proven day of death is Monday. Thus it cannot be that 12th of Rabi-ul-Awwal would be Monday when the 9th of Zil-Hijjah was a Friday". (Margin of page 203 of "Nashr-Teeb")
Deo-Bandits and Wobbies as usual may refuse every fact but what about the research of there own Ashraf Ali Thanvi and Shibli Nau'maani?



Eid Miladun Nabi Peace Be Upon Him (Urdu)




سب خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو، حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آنکھوں کے نور آپ کے آل و اصحاب پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہوں۔
ایک اہم اور نادر تحریر، میلاد شریف کے جواز میں پیش کر رہا ہوں جسے حضرت شاہ احمد سعید مجددی دہلوی علیہ الرحمہ نے اسماعیل دہلوی کے میلاد پر اعتراضات کے جواب میں تالیف کیا تھا۔ ماہِ ربیع الاول شریف کی ٢ تاریخ کو مدینۃ المنورہ میں آپ علیہ الرحمہ کا وصال ہوا۔

اثبات المولد و القیام

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دلائل پوچھنے والوں۔۔۔ یاد رکھو! میلاد شریف کی محفل میں آپ کی کمال شان پر دلالت کرنے والی آیات، صحیح احادیث، ولادتِ باسعادت، معراج شریف ، معجزات اور وفات کے واقعات کا بیان کرنا ہمیشہ سے بزرگانِ دین کا طریقہ رہا ہے لہٰذا تمہارے انکار کی ضد کے سوا کوئی وجہ نہیں۔ اگر تم مسلمان ہو اور محبوب رب العالمین سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال سننے کا شوق ہے تو پاس آؤ اور (ہم سے احوالِ مصطفی) سنو تمہیں پتہ چلے کہ ہمارا دعویٰ حقیت پر مبنی ہے، محفل میلاد دراصل وعظ و نصیحت ہے اس کے لئے جو کان لگائیں اور متوجہ ہوں، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔
نصیحت کرو بے شک نصیحت مومنین کیلئے مفید ہے۔ ہمارے زمانہ کے جہلاء، جو اپنے آپ کو ''پڑھا لکھا'' اور ''صالحین'' سمجھتے ہیں کے وعظ کی طرح نہ ہو جو انبیاء، اولیاء کی توہین اور مومنین کی غیبت کا مجموعہ ہوتا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں غیبت سے منع کیا ہے۔ ارشاد ہے:۔ ''ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی اپنے مرے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ تمہیں ہر گز گوارا نہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو بے شک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔'' جاہل واعظ خود گمراہ ہیں اور دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں خود برباد ہوئے، دوسروں کو برباد کرتے ہیں، اپنے آپ سے بے خبر چند بے وقوف، شر پسند اور متکبر اگر چراغ تک پہنچتے ہیں تو ہوا بن جاتے ہیں (یعنی چراغ ہدایت کو بجھانے کی کوشش کرتے ہیں) اور دماغ تک پہنچتے ہیں تو دھواں ہوجاتے ہیں۔ (یعنی اس کو تاریک کرنے کی کوشش کرتے ہیں) اللہ تعالیٰ ان سے بچائے۔ ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ تعالیٰ کا ہی ذکر ہے۔ حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''میرے پاس جبرائیل آئے اور کہا بے شک میرا اور آپ کا رب فرماتا ہے، آپ جانتے ہیں میں نے آپ کا ذکر کیسے بلند کیا؟ میں نے کہا اللہ عزوجل بہتر جانتا ہے۔ (جبرائیل نے ) کہا اللہ فرماتا ہے کہ جب میرا ذکر کیا جائے، آپ کا میرے ساتھ ذکر کیا جائے۔ ابن عطا سے روایت ہے کہ میں نے (اللہ نے) آپ کے ساتھ اپنے ذکر کو تکمیل ایمان کا ذریعہ بنایا ، ابنِ عطاء ہی سے روایت ہے کہ میں آپ کو اپنا ذکر بنادیا جس نے آپ کا ذکر کیا اس نے میرا ذکر کیا (شفاء)۔ (ان دلائل کے ہوتے ہوئے) جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے روکے وہ شیطانی لشکر سے ہے، جس کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے نفرت ہے کیونکہ مومنِ صادق تو ذکر محبوب کا مشتاق ہوتا ہے اور ذکر محبوب سے لذت پاتا ہے۔ کسی شاعر نے کہا ہے



اَعِدْ ذِکْرَ نُعْمَانٍ لَنَا اِنَّ ذِکْرَہ، ۔۔۔۔۔۔ ہُوَا لْمِسْکُ مَا کَرَّ رتَہ، یَتَضَوَّعْ

ہمارے سامنے نعمان کا بکثرت زکر کر، بلا شبہ اس کا ذکر جتنی دفعہ کرو گے کستوری کی طرح مہکے گا

 محب تو ذکر محبوب سننے کیلئے مال، اولاد، ازواج، جان سب کچھ قربان کردیتا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا طریقہ تھا لہٰذا جس کا دل چاہے اللہ کی فوج میں شامل ہوجائے اللہ کی فوج یقینا کامیاب ہے اور جس کا دل چاہے شیطانی ٹولے میں شامل ہوجائے شیطانی ٹولہ خسارے میں ہے۔ اب ہم اشرار کے علی الرغم اکابر کی پیش کردہ خاص دلیلیں بھی ذکر کرتے ہیں ۔ حافظ ابو الفضل ابن حجر نے حدیث سے ایک ضابطہ کا استخراج فرمایا ہے فرماتے ہیں کہ: ''حضور صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ شریف تشریف لائے تو وہاں کے یہودیوں کو عاشورہ کا روزہ رکھتے دیکھا تو ان سے دریافت فرمایا کہ تم عاشورہ کا روزہ کیوں رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا یہ دن نہایت مقدس ہے مبارک ہے اسی دن اللہ تعالیٰ نے فرعون کو غرق فرمایا اور موسیٰ کو نجات بخشی اور ہم تعظیماً اس دن کا روزہ رکھتے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہم موسیٰ کا دن منانے میں تم سے زیادہ حقدار ہیں پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور صحابہ کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔'' معلوم ہوا جس دن اللہ تعالیٰ کی کسی خاص نعمت کا نزول ہو یا کسی مصیبت سے نجات ہو نہ صرف اسی دن بلکہ ہر سال اس تاریخ کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانے کے مختلف طریقے ہیں، عبادت، قیام، سجود، صدقہ اور تلاوت وغیرہ اور یومِ میلاد شریف وہ دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمتِ عظمیٰ اور رحمت عطا ہوئی لہٰذا قصہ موسیٰ کے ساتھ مطابقت کے لئے ہر سال یومِ میلاد کا اہتمام کرنا چاہئے۔ اور کہا ہمارے شیخ، شیخ الاسلام علامہ جلال الدین سیوطی نے کہ حافظ ابو الفضل کی دلیل کے علاوہ بھی میرے پاس دلیل ہے اور وہ یہ کہ امام بہیقی نے حضرتِ انس سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عقیقہ اعلانِ نبوت کے بعد خود کیا، حالانکہ آپ کے دادا عبدالمطلب آپ کی ولادت کے ساتویں روز آپ کا عقیقہ کر چکے تھے اور عقیقہ بار بار نہیں ہوتا ایک ہی دفعہ ہوتا ہے معلوم ہوا کہ ایسا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ادائے شکر کے طور پر کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رحمۃ اللعالمین بنایا اور ہمیں آپ کی امت ہونے کا شرف بخشا جس طرح آپ کے میلاد کی خوشی میں جلسہ کریں ، کھانا کھلائیں، اور دیگر عبادات اور خوشی کے جو طریقے ہیں کے ذریعے شکر بجالائیں۔ شرح سنن ابنِ ماجہ میں اس یوم کی تصریح بھی ہے اور امام جلال الدین نے فرمایا کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم معظم اور مکرم ہے آپ کا یوم ولادت مقدس و بزرگ اور یومِ عظیم ہے آپ کا وجود عشاق کے لئے ذریعہ نجات ہے جس نے نجات کے لئے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کا اہتمام کیا اس کی اقتداء کرنے والے پر بھی رحمت و برکت کا نزول ہوگا ۔ یومِ ولادت اس سے جمعہ کے مشابہ ہے کہ جمعہ والے دن جہنم میں آگ نہیں بھڑکائی جاتی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یونہی مروی ہے اظہارِ خوشی اور اپنی بساط کے مطابق خرچ کرنا اور جو دعوتِ ولیمہ دے اس کی دعوت قبول کرنا بہت اچھا ہے ۔ امام ابو عبدا بن الحاج نے اس ماہ کی یوں فضیلت بیان فرمائی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو فضیلت عطا فرمائی۔ سید الاولین و آخرین کی تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اس نعمت عظمی کا شکر بجالاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادات اور نیکی کی جائے اگرچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس ماہ میں معمول سے زیادہ کچھ نہیں کیا کرتے تھے یہ آپ کی امت پر مہربانی اور شفقت تھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام اس لئے بھی چھوڑ دیتے تھے کہ کہیں امت پر فرض نہ ہوجائے ایسا امت پر شفقت کی وجہ سے تھا لیکن آپ نے اس ماہ کی فضیلت بیان فرمائی ہے، ایک سائل نے بروز پیر روزہ رکھنے کے متعلق آپ سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا ، یہ وہ دن ہے جس دن میں پیدا ہوا، آپ کا یومِ ولادت ربیع الاول کی شرافت کو مستلزم ہے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ کا سخت احترام کریں، اس مہینے کو ان تمام مہینوں، زمانوں اور امکنہ سے زیادہ سمجھیں جن کو اللہ تعالیٰ نے بعض عبادات کیلئے خاص کیا ہے ظاہر ہے کسی جگہ یا زمانہ کو بذات کوئی فضیلت نہیں فضیلت صرف ان واقعات کی وجہ سے ہے جو کسی جگہ یا زمانہ میں رونما ہوئے، ذرا غور کرو! ربیع الاول میں پیر کے دن کون تشریف لایا؟ کیا تمہیں معلوم نہیں؟ پیر والے دن روزہ رکھنا صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی وجہ سے عظیم فضیلت رکھتا ہے، ہمیں چاہئے کہ جب ربیع الاوال کی تشریف آوری ہو، اول سے آخر تک انتہائی تعظیم و تکریم کا مظاہر کیا جائے اور یہ آپ کی سنت ہے کیونکہ آپ اس دن نیکی اور خیرات زیادہ کیا کرتے تھے جس دن کوئی فضیلت والا واقعہ پیش آتا۔ شیخ احمد بن خطیب قسطلانی مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں۔ ''اللہ تعالیٰ نے جمعہ میں ایک ایسی گھڑی کہ ہر دعا اس میں قبول ہوتی ہے صرف اس لئے رکھی گئی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جمعہ کو پیدا ہوئے اور پیر جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت ہے کی کیا شان ہوگی؟''

شاید کوئی یہ وہم کرے کہ جس دن حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے اس دن سے خطبہ اور جماعت وغیرہ لازم کردیئے گئے۔ لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت جس دن ہوئی کوئی چیز لازم کیوں نہیں ہوئی؟
یہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز ہے آپ رحمۃ اللعالمین ہیں اور کسی عبادت کا لازم نہ ہونا بھی آپ کی رحمت اور سخاوت کی دلیل ہے۔ حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پیر کو روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا آپ نے فرمایا اس دن ہی میں پیدا ہوا ہوں اور اسی دن مجھ پر نبوت نازل ہوئی (مسلم) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پیر کو پیدا ہوئے اور پیر کو ہی آپ مبعوث ہوئے، اور پیر کو ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت فرمائی، پیر کو ہی آپ مدینہ منورہ میں داخل ہوئے اور پیر کو ہی حجاب اٹھائے گئے۔
حافظ ابو شامہ شیخ النووی اپنی کتاب ''الباعث علی انکار البدع والحوادث'' میں فرماتے ہیں، ایسے اچھے کاموں کی دعوت دینی چاہئے اور اہتمام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرنی چاہئے

شیخ امام عالم علامہ نصیر الدین مبارک اپنے قلمی فتویٰ میں فرماتے ہیں، یہ جائز ہے، خلوص نیت سے ایسا کرنے والے کو ثواب ہوگا۔

امام ظہیر الدین فرماتے ہیں، یہ حَسن ہے جب کہ اہتمام کرنے والے کا مقصد صحابہ کو جمع کرنا نبی امین کی بار گاہ میں ہدیہ صلوٰۃ پیش کرنا اور غرباء و مساکین کو کھانا کھلانا ہو، مذکورہ شرط کے ساتھ اس حد تک ایسے کام ہر وقت موجب ثواب۔
شیخ نصیر الدین فرماتے ہیں، یہ عمدہ اجتماع ہے جس کے انعقاد پر ثواب ملے گا نیک لوگوں کو کھانا کھلانے اور اللہ کا ذکر کرنے کیلئے اور بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود پیش کرنے کے لئے جمع کرنا عبادات کے اجرو ثواب کی زیادتی کا سبب ہے۔

امام ابو محمد عبدالرحمن بن اسماعیل کا ارشاد گرامی ہے، ہمارے زمانے کا بہترین نیا کام ہر سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن صدقات خیرات کرنا، زیب و زینت اور مسرت کا اظہار ہے، کیونکہ اس میں فقراء پر احسان بھی ہے اور محفل میلاد کرنے والے کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور تعظیم و تکریم کی علامت بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کے احسان کا شکر ہے کہ اس نے تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرمایا ، جمیع الانبیاء و المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

اسی طرح شیخ امام صدر الدین موہب بن عمر الجزری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی فرمایا ہے، یہ تمام عبادات سیرت شامیہ سے منقول ہیں۔



حضرت مجدد الف ثانی پر بہتان کا رد
اے سائل! تونے حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی علیہ الرحمۃ کے متعلق کہا ہے آپ محفل میلاد سے منع فرماتے تھے، تیرا یہ قول قطعاً غلط ہے ہمارے امام اور قبلہ نے گانے کی مجلس میں حاضر ہونے سے منع کیا ہے اگرچہ اس مجلس میں قرآن کی تلاوت و نعتیہ قصائد پڑھے جائیں، حضرت امام ربانی نے قرآن و حدیث کے پڑھنے سے منع نہیں فرمایا، جیسا کہ حضرت امام ربانی کی مراد سے بے خبر لوگوں نے گمان کرلیا ہے۔ اس قسم کی بات حضرت امام ربانی پر بہت بڑا بہتان ہے
حضرت مجدد رحمۃ اللہ علیہ مکتوبات کی تیسری جلد میں فرماتے ہیں کہ اچھی آواز سے صرف قرآن مجید اور نعت و منقبت کے قصائد پڑھنے میں کیا حرج ہے؟ منع تو یہ ہے کہ قرآن کے حروف کو تبدیل و تحریف کیا جائے اور مقامات نغمہ کا التزام کرنا اور الحان کے طریق سے آواز کو پھیرنا اور اس کے مناسب تالیاں بجانا جو کہ شعر میں بھی ناجائز ہیں اگر ایسے طریقہ سے مولود پڑھیں کہ قرآنی کلمات میں تحریف واقع نہ ہو اور قصائد پڑھنے میں شرائط مذکورہ متحقق نہ ہوں اور اس کو بھی صحیح غرض سے تجویز کریں تو پھر کون سی رکاوٹ ہے؟ پس معلوم ہوا کہ حضرت مجدد کی جو عبارات میلاد کے منکر بطور دلیل پیش کرتے ہیں اس عبارت سے حضرت مجدد کی مراد یہ ہے کہ ، ''قصائد و نعت خوانی میں نغمہ کا التزام کرنا الحان کے طریق سے آواز کو پھیرنا اور اس کے مناسک تالیاں بجانا منع ہے۔'' جیسا کہ حضرت کی مذکورہ عبارت سے بالکل ظاہر ہے، مخالفین نے غلط سمجھا ہے۔ حضرت امام نے مطلقاً محفل میلاد کو منع نہیں فرمایا پس حق ثابت ہوگیا۔ سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے اورپنا کھوٹا سکہ رائج کرنے کیلئے اس فرقہ باطلہ نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے ہمارے بزرگوں کو بدنام کرتے ہیں کہتے ہیں فلاں بزرگ نے یوں لکھا ، فلاں نے لکھا اللہ تعالیٰ ان جھوٹ سے پاک ہے۔

 مسئلہ قیام
رہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تذکرہ ولادت کے وقت کھڑا ہونے کا مسئلہ تو آپ کی حیات طیبہ میں آپ کی تعظیم کیلئے کھڑے ہونا صحابہ کرام سے ثابت ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں باتیں کیا کرتے تھے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو ہم بھی کھڑے ہوجاتے تا وقت یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی زوجہ محترمہ کے حجرہ میں داخل ہوجاتے۔ اور جان لو! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر جس طرح حیات طیبہ میں لازم تھی اسی طرح بعد از وصال بھی لازم ہیں اور حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم اس وقت ہوگی جب آپ کا ذکر کریں، حدیث بیان کریں، آپ کی سنت بیان کریں یا آپ کا اسم شریف اور سیرت پاک سنیں۔ شفا نے اس روایت سے استنباط کیا کہ آپ کی موت و حیات، تعظیم و توقیر کے لحاظ سے برابر ہے۔ اور اس کی صورت یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرآپ کی حدیث و سنت کا بیان ادب و احترام سے کریں اور آپ کا اسم شریف اور سیرت پاک خضوع و خشوع سے سنیں اور آپ کے اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کی تعظیم کریں ۔ اس روایت سے معلوم ہوا کہ آپ کی حیات مبارکہ میں اور وصال کے بعد تعظیم و توقیر یکساں ہے۔ لہٰذا اگر کوئی عالمِ ارواح سے اس دنیا میں آپ کی تشریف آوری کی تعظیم بجالائیں تو کیا حرج ہے؟ حرمین شریفین کے علماء کرام اور مذاہب اربعہ مفتیانِ عظام اس کے مستحب ہونے کا فتویٰ دے چکے ہیں بلکہ ایک حنبلی مفتی نے تو اس کے وجوب کا قول کیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے یکتائے روز گار مفسر، محدث مولانا عبداللہ سراج حنفی جن کے حلقہ درس میں اس نو مولود فرقہ کا سردار نہ صرف با زانوئے ادب حاضر ہوا کرتا تھا بلکہ آپ کی جامعیت کا معترف بھی تھا، نے بھی قیام کے مستحسن ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔
امام سید جعفر برزنجی قدس سرہ، العزیز اپنے رسالہ عقد الجوہر میں فرماتے ہیں، بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر ولادت کے وقت قیام کرنا ان اماموں نے مستحسن سمجھا جو صاحب روایت و درایت تھے اس شخص کو مبارک ہوجس کا مقصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔



 
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق جید علماء کے فتویٰ

اب ہم علماء مذکورین کے فتویٰ نقل کرتے ہیں جو بغور سننے کے قابل ہیں۔
عبداللہ سراج مکی مفتی حنفیہ فرماتے ہیں
یہ قیام مشہور اماموں میں برابر چلا آتا ہے اور اسے آئمہ و حکام نے برقرار رکھا ہے اور کسی نے رد و انکار نہیں کیا لہٰذا مستحب ٹھہرا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کون مستحق تعظیم ہے اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، کی حدیث کافی ہے کہ جس چیز کو مسلمان بہتر سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی بہتر ہے۔

مشہور فقیہہ عثمان بن حسن دمیاتی شافعی اپنے رسالہ اثبات قیام میں فرماتے ہیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر ولادت کے وقت قیام کرنا ایک ایسا امر ہے جس کے مستحب و مستحسن و مندوب ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور قیام کرنے والے کو ثواب کثیر اور فضل کبیر حاصل ہوگا کیونکہ یہ قیام تعطیم ہے، کس کی؟ اس نبی کریم صاحب خلق عظیم علیہ التحیۃ والتسلیم کی جن کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہمیں ظلمات کفر سے ایمان کی طرف لایا اور ان کے سبب ہمیں دوزخ سے بچا کر بہشت معرفت و یقین میں داخل فرمایا تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم میں خوشنودی رب العالمین کی طرف دوڑنا ہے اور قوی ترین شعائر دین کا آشکار کرنا اور جو تعظیم کرے شعائر خدا کی تو وہ دلوں کی پرہیزگاری ہے اور خدا کی حرمتوں کی تعظیم کرنے والا اللہ تعالیٰ کے یہاں بہتر ہے۔

اس کے بعد دلائل نقل کرکے فرمایا
ان سب دلائل سے ثابت ہوا کہ ذکر ولادت شریفہ کے وقت قیام مستحب ہے کہ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔ یہ خیال نہ کیا جائے کہ یہ قیام بدعت ہے اس لئے کہ ہم کہتے ہیں ہر بدعت بری نہیں ہوتی جیسا کہ یہی جواب امام محقق ولی ابو ذرعہ عراقی نے دیا جب ان سے مجلس میلاد کے متعلق پوچھا گیا تھا کہ مستحب ہے یا مکروہ؟ اور اس میں کچھ وارد ہوا ہے یا کسی پیشوانے کیا ہے تو جواب میں فرمایا، ولیمہ کھانا ہر وقت مستحب ہے پھر اس صورت کا کیا پوچھنا جب اس کے ساتھ اس ماہِ مبارک میں ظہورِ نبوت کی خوشی مل جائے اور ہمیں یہ امر سلف سے معلوم نہیں نہ بدعت ہونے سے کراہت لازم کہ بہت سی بدعتیں مستحب بلکہ واجب ہوتی ہیں جب ان کے ساتھ کوئی خرابی مضموم نہ ہو اور اللہ تعالیٰ توفیق دینے والا ہے۔ اس کے بعد آگے چل کر پھر ارشاد فرماتے ہیں، بے شک امتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل سنت و الجماعت کا اجماع و اتفاق ہے کہ قیام مستحسن ہے اور بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہوتی۔
امام علامہ مدالقی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں
قوم کی عادت جاری ہے کہ جب مدح خواں ذکر میلاد حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہے تو لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں یہ بدعت مستحب ہے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش پر خوشی اور حضور کی تعظیم کا اظہار ہے۔

امام صر صر حنبلی فرماتے ہے
 قلیل لمدح الصطفیٰ الحظ بالذہب ٭ علی فضیۃ من خط احسن من کتب ٭ و ان ینہض الاشراف عنہ سماعہ ٭ قیام ما صفو فا اوجثیا علیٰ الرکب
مدح مصطفی کے لئے یہ بھی تھوڑا ہی ہے کہ جو سب سے اچھا خوش نویس ہو اس کے ہاتھ سے چاندی کے پتّر پر سونے کے پانی سے لکھی جائے اور جو لوگ شرف دینی رکھتے ہیں و ہ ان کی نعت سن کر صف باندھ کر سرو قد یا گھٹنوں کے بل کھڑے ہوجائیں۔ جس کو اللہ تعالیٰ توفیق اور ہدایت دے اس کے لئے اس قدرکافی ہے ۔ وصلی اللہ علیٰ سیدنا محمد و آلہ وصحبہ وسلم تسلیما کثیرا۔ یہ (فتویٰ) عثمان حسن دمیاطی شافعی خادم طلباء مسجد حرام و سابق مدر جامع ازہر نے دیا ہے اور املاء کرایا ہے۔ 

 
عبداللہ بن محمد المیر الحنفی مفتی مکہ مکرمہ فرماتے ہیں
الحمدللہ عز شانہ رب زدنی علماً (اے اللہ میرا علم زیادہ فرما) سید الاولین و آخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے ذکر کے وقت قیام کو بہت علماء نے پسند کیا ہے ۔ واللہ اعلم

حسین بن ابراہیم مفتی مالکیہ بمکہ فرماتے ہیں،
 الحمدللہ وحدہ اللھم ہدایۃ اللصواب ، ہاں ذکر ولادت کے وقت قیام بہت علماء نے پسند کیا اور یہ قیام حسن ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم واجب ہے ۔ واللہ اعلم۔

 
محمد عمرابن ابی بکر مفتی شافیعہ مکہ مکرمہ کا ارشاد ہے،
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے ذکر کے وقت قیام واجب ہے کیونکہ روح اقدس حضور معلی صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ فرما ہوتی ہے تو اس وقت تعظیم و قیام لازم ہوا، جید علماء اسلام و اکابر نے قیام مذکور کو پسند فرمایا ہے۔

محمد بن یحییٰ مفتی حنابلہ مکہ مشرفہ نے بھی ذکر ولادت کے وقت قیام کے استحباب و استحسان کی تصریح فرمائی ہے



عیدوں کی عید
رہا تمہارا سوال کہ ہم نے ربیع الاول شریف میں ایک اپنی طرف سے تیسری عید بنالی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم مسلمانوں کو لازم ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف کے مہینہ کی نہ صرف ایک ہی رات بلکہ سب راتوں کو عید منائیں علمائے کبار اور محدثین کی تصریحات موجود ہیں۔
امام احمد بن خطیب العسقلانی نے اپنی کتاب مواہب اللدنیہ میں ذکر کیا ہے،
ابو لہب کی آزاد کردہ لونڈی ثویبہ جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا، نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت بہ سعادت کی ابو لہب کو جب یہ خوشخبری سنائی تو اس نے ثویبہ کو آزاد کردیا، جب ابولہب مر گیا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھا پوچھا کیا گذری؟ ابو ہب نے کہا آگ میں جل رہا ہوں ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ ہر پیر کی رات مجھ سے عذاب ہلکا کیا جاتا ہے۔ اور ابہام و سبابہ کے درمیانی مغاک کی مقدار مجھے پانی مل جاتا ہے جسے میں انگلیوں سے چوس لیتا ہوں۔ اور اس لئے کہ میں نے حضرت کی ولادت کی خوشی میں اپنی لوڈی ثویبہ کو آزاد کردیا تھا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔ ابن جوزی نے کہا، ابو لہب ایسا کافر جس کی مذمت میں قرآن پاک کی پوری سورۃ ''تبت یدا ابی لہب'' نازل ہوئی کوعذاب جہنم کی تخفیف کا فائدہ ہوا، صرف اس لیے کہ اس نے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی منائی جب ایک کافر کو یہ فائدہ پہنچا تو اس موحد غلام کا کیا حال ہوگا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے مسرور ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں بقدر طاقت خرچ کرتا ہے۔ میری جان کی قسم اللہ کریم کی طرف سے اس کی یہی جزا ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل عمیم سے جنات نعیم میں داخل فرمائے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے مہینہ میں اہل اسلام مہینہ سے میلاد کی محفلیں منقعد کرتے چلے آئے ہیں اور خوشی کے ساتھ کھانا پکاتے اور دعوتیں کرتے ہیں اور خوشی و مسرت کا اظہار کرتے اور نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور آپ کے میلاد شریف کے پڑھنے کا خاص اہتمام کرتے ہیں چنانچہ ان پر اللہ کے فضل عمیم اور برکتوں کا ظہور ہوتا اور میلاد شریف مسلمانوں کیلئے حفظ و امان کا سال ہوجاتا ہے۔ اور میلاد شریف کرنے سے دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر بہت رحمتیں نازل فرمائے جس نے ولادت کی مبارک راتوں کو خوشی و مسرت کی عیدیں بنا لیا تاکہ یہ میلاد مبارک کی عیدیں سخت تریں علت و مصیبت ہوجائیں اس پر جس کے دل میں مرض و عناد ہے۔ بے شک میلاد، شب قدر سے بھی افضل ہے اس لئے کہ شب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی جب کہ شب میلاد خود آپ کے ظہور کی رات ہے اور ظاہر ہے جس رات کو ذات اقدس سے شرف والی ہے اور اس میں کوئی نزاع نہیں لہٰذا شب میلاد شب قدر سے صلی اللہ علیہ وسلم فضل ہوئی نیز لیلۃ القدر نزول ملائکہ کی وجہ سے مشرف ہوئی اور لیلۃ المیلاد بنفس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور مبارک سے شرف یاب ہوئی۔


 
 شب قدر افضل یا شب میلاد؟
شب قدر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر فضل و احسان ہے اور شب میلاد میں تمام موجوداتِ عالم پر فضل و احسان ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضورکو رحمت اللعالمین بنایا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے اللہ کی نعمتیں آسمان و زمین کی ساری مخلوق پر عام ہوگئیں۔ لہٰذا شب میلاد افضل ہے۔ یہ کچھ ذکر کیا گیا ہے ہمارے کثیر دلائل کا ایک حصہ ہے اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دے اس کے لئے اس قدر کافی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ''اور اندھوں کو تم گمراہی سے ہدایت کرنے والے نہیں تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں۔'' (٨١/٢٧) رہا تمہارا یہ الزام کہ ہم کسی نئے مذہب کے مدعی ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم بحمدہ تعالیٰ دین اسلام پر قائم ہیں سلف و خلف میں مشہور ہیں اگرچہ نا سمجھوں پر مخفی رہے حضرت سعدی نے کیا خوب کہا ہے کہ،
گر نہ بیند بروز شپر ٭ چشمہ آفتاب راچہ گناہ
اگر کوئی اندھا ہے تو اس میں سورج کا کیا گناہ ہے؟ اگر الو دن کو نہ دیکھ سکتے تو سورج کے چشمہ کا کیا گناہ ہے؟

اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں اور سلام آپ علیہ الصلوۃ والسلام پر اور آپ کے مقدس مطہر آل اور صحابہ کرام پر نازل فرمائے۔۔۔ آمین ثم آمین