آپ علیہ الرحمہ سلسلہ قادریہ رزاقیہ کے بانی ہیں۔
ولادت:
سید عبد
الرزاق علیہ الرحمہ کی ولادت کا سال 1048ھ بمطابق 1638ء ہے
نسب:
شاہ عبد
الرزاق علیہ الرحمہ کا سلسلہ نسب 25 واسطوں سے امام محمد الباقررضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے آپ کے مورث اعلیٰ بدخشاں سے ہندوستان آئے تھے۔
مولد:
سید سید عبد
الرزاق علیہ الرحمہ کا ننہال وطن ہانسہ(بانسہ) ضلع بارہ بنکی اور ددھیال دریاباد ضلع بارہ بنکی سے
متصل ایک قصبہ محمودآباد کا ایک گاؤں رسول پور میں تھا۔
ہجرت:
آپ علیہ
الرحمہ کی ولادت دریاباد ضلع بارہ بنکی میں ہوئی جہاں سے ان کے والد سید عبد
الرحیم ترک وطن کرکے اپنے سسرال چلے آئے
تعلیم و تربیت:
شاہ عبد
الرزاق علیہ الرحمہ کم عمری میں اپنے وطن ہانسہ ضلع بارہ بنکی سے برائے تعلیم
رودلی ضلع بارہ بنکی بھیجے گے راستہ میں ایک درویش شاہ عنایت اللہ سے ملاقات ہوئی
جس کی وجہ سے سفر کی سمت سے دستبردار ہوکر اس منزل کی طرف قدم بڑھا دیے جہاں سے ان
کو فرائض انجام دینا تھا جو انھیں تفویض کیا گیا ملا نظام الدین علیہ الرحمہ مناقب
رزاقیہ میں فرماتے ہیں بچپن میں حروف وخط ( لکھائی پڑھائی) سے شناسائی نہیں ہو سکی
سوائے اس کے خورد سالی میں قرآن شریف پڑھا تھا اور زبان فارسی سے اس طرح شناسائی
پیدا کی جیسا کہ ہند میں رواج تھا کہ بچوں کو فارسی زبان سے صرف مانوس کراتے ہیں
یوں کے پہلے حروف کے تلفظ اور نقوش سے واقف کراتے ہیں اور جب سمجھ اس سے مانوس ہو
جاتی ہے تو جو اس سے نقوش کے معنی بتاتے ہیں
بیعت:
شاہ عنایت
اللہ علیہ الرحمہ کی تلاش میں احمد آباد گجرات گئے اور وہاں جاکر میرسید عبد الصمد
خدا نما سے قادریہ سلسلے میں مرید ہوئے۔سلسلہ قادریہ رزاقیہ کے بانی بھی آپ ہیں۔
ملازمت:
ملازمت کے
سلسلے میں کچھ حصہ فوج کی ملازمت میں بھی گزارا جب گھر میں واپس آئے تو بھائیوں نے
شادی کرلی تھی والدین فوت ہو گے اس لیے گھر کو خیر باد کہا
وفات:
شاہ عبد
الرزاق ہانسوی علیہ الرحمہ کی بدھ 6 شوال 1136ھ بمطابق 17 جون 1724ء کو 86 سال کی عمر میں ہوا ۔
No comments:
Post a Comment