شہادت حضرت سیدنا شاہ جعفر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی قدس سرہ

 


شہادت حضرت سیدنا شاہ جعفر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی  قدس سرہ

09 محرم الحرام  1445 /28جولائی 2023

حضرت سیدنا شاہ جعفر اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ کی ولادت با سعادت کچھوچھہ شریف میں ہوئی۔ آپ قدس سرہ النورانی نے مدرسہ فیض عام  میں علوم و فنون کی تکمیل فرمائی، بعد تکمیل علوم دینیہ کے  آپ علیہ الرحمہ کو اپنے والد کریم اشرف الصوفیاء  حضرت سیدنا اشرف  حسین اشرفی الجیلانی (سجادہ نشین غوث العالم محبوب یزدانی سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی السامانی ثم کچھوچھوی رضی اللہ عنہ) سے بیعت کا شرف حاصل ہوا اور خلافت اپنے بزرگ چچا غوث الوقت مخدوم الاولیاء محبوب ربانی شیخ المشائخ اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی قدس سرہ سے تھی، آپ علیہ الرحمہ نہایت صالح اور متدین و متقی اور صاحب عبادت و ریاضت تھے،  آپ علیہ الرحمہ شادی حضرت شاہ منصب علی صاحب کے فرزند ارجمند شاہ فضل حسین صاحب کی دختر سے ہوئی تھی، حضرت مولانا شاہ جعفر اشرف صاحب اپنے عم گرامی قدر کے ہمراہ بسلسلہ رشدو ہدایت سکندر آباد ضلع بلند شہر تشریف لے گئے اور طاعون کے عارضہ میں وفات نویں محرم دوشنی میں پائی۔ آپ کا مزار شریف صوبہ اترپردیش کے سکندر آباد ضلع بلند شہر  میں مرجع خلائق ہے۔


No comments:

Post a Comment