عبادت خدا اور سکھائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

 


عبادت خدا اور سکھائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)
کلام  خدا اور سنائے  محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

یہ طرفہ تو دیکھو کہ عرش معلیٰ
بنائے خدا اور بسائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

ہے تاج زمین عرش اعظم کے سر پر
کہ ہے عرش بھی زیر پائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

اس امت کے عصیاں کا کیا حال کہیئے
لکھائے خدا اور  مٹائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

بہشت اور دوزخ میں ہے فرق اتنا
کہ جائے محمد (ﷺ) نہ جائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

شریعت بتا دے ہےکیا راز اس میں
کلام خدا (جل جلالہ)  اور ثنائے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)

مظفر خدا کا وہی جلوہ دیکھے
 جو ہے از دل و جاں فدائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)
             (نسیم حجاز/حضور مجاہد دوراں علیہ الرحمہ  صفحہ ٧٦)

No comments:

Post a Comment