حضرت مولانا شاہ عبدالکریم ملا فقیر آخوند رامپوری علیہ الرحمہ

اسم گرامی : حضرت مولانا شاہ عبدالکریم علیہ الرحمہ

عرفی نام: ملا فقیر آخوند

والد کا نام: شاہ رحمت اللہ حنفی قدوسی علیہ الرحمہ جو کہ سلسلہ صابری کے مشہور بزگ حضرت شاہ عبدالقدوس گنگوہی نسل سے ہیں۔

والدہ کا نام : بی بی انور خاتون علیہا الرحمہ

آپ علیہ الرحمہ کے سلسلہ نسب مادری حضرت سیدامام نقی رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔

ولادت باسعادت: 4 رجب المرجب 1143 ہجری مطابق 6 جولائی 1729 عیسوی بوقت فجر پاکستانی پنجاب کی سرحد پر واقع شہر گجرات میں ہوئی تھی۔ آپ علیہ الرحمہ کے والد پاکستانی پنجاب کے گجرات سے ہجرت کرکے پہلے دہلی پھر روہیلکھنڈ آئےاور یہیں وفات پا گئے۔

تعلیم و تربیت: آپ علیہ الرحمہ تعلیم و تربیت کے حصول کے لئے افغانستان ، بغداد اور دیگر بلاد عرب کا سفر کیا ۔اور وہاں بڑے بڑے عظیم فقیہ و مشائخ سےعلوم دینیہ شریعہ حاصل کی۔

پیر و مرشد:آپ علیہ الرحمہ کواجازت و خلافت آپ والد ماجد علیہ الرحمہ سے حاصل تھی ان کے علاوہ حضرت شاہ عنایت اللہ چشتی بہلول پوری علیہ الرحمہ ہیں، جو حضرت سید شاہ میراں بھیک چشتی صابری علیہ الرحمہ کے خلیفہ ہیں اور شیخ العالم حضرت شاہ منور علی شاہ بغدادی الہ آبادی علیہ الرحمہ سے بھی حاصل تھی۔

سلسلہ خلافت و اجازت: قادری، چشتی ، نظامی، صابری ، قدوسی، منوری، سہروریہ

فضائل و کمالات: آپ علیہ الرحمہ علم و فضل کی وجہ سے ملا کہلائے، آپ علیہ الرحمہ کے ہم زمانہ مشائخ میں حضرت جمال الله نقشبندی علیہ الرحمہ اور اولاد غوث اعظم حضرت عبداللہ بغدادی علیہ الرحمہ معروف ہیں، دونوں سے بہت تعلق رہا۔

خلفائے کرام: کثیر تعداد میں خلفا ہوئے۔ ہندوستان پاکستان میں کوئی ایسا علاقہ نہ ہو گا ، جہاں آپ علیہ الرحمہ کے نام لیوا نہ رہتے ہوں۔آپ علیہ الرحمہ سے سلسلۃ الذہب کی خلافت مجدد سلسلہ اشرفیہ محبوب ربانی حضور اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی علیہ الرحمہ کو حاصل ہے۔اور آپ اورکے صاحبزادہ صاحب حضرت شاہ غلام حسین رامپوری علیہ الرحمہ سلسلہ صابریہ چشتیہ قادریہ قلندریہ کے عظیم المرتبت مشائخ میں سے ہیں۔

وصال مبارک: آپ علیہ الرحمہ کا وصال 02 شوال1206 ہجری کو ہوا ، آپ علیہ الرحمہ کا مزار رامپور ، یو پی میں ہے ۔آپ علیہ الرحمہ کی درگاہ حلقہ والی زیارت کہلاتی ہے ۔ محلہ بھی اسی نام سے جانا جاتا ہے ۔(سیرت ملافقیر آخوند رامپوری /سیدشاہ علی حسنی )




 

 

 

 

No comments:

Post a Comment