حضرت شاہ جمال محمد عرف جمن جنتی قادری پھلواروی علیہ الرحمہ


 

 آپ علیہ الرحمہ  حضرت امام محمد تاج فقیہ ہاشمی قدس سرہ کی اولاد امجاد سے ہیں۔

 شجرہ نسب:

شاہ جمال محمد بن شاہ محمد ماہ بن شاہ حسیب اللہ بن شیخ بھولا بن شیخ محبوب بن شیخ محمد بن شیخ عبدالقادر بن شاہ چاند بن قاضی ہیگن بن شیخ منہاج الدین بن شیخ اسماعیل منیری بن امام محمد تاج فقیہ ہاشمی قدس سرہ۔

 بیعت و خلافت:

 تاج العارفین شاہ مجیب اللہ قادری پھلواروی قدس سرہ

 تاج العارفین شاہ مجیب اللہ قادری آپ کو جمن جنتی کہ کر بلاتے تھے۔ آپ دنیا سے دور اور الگ تھلگ رہنا پسند فرماتے۔ جوانی سے آخر دم تک سخت ریاضتیں کیں اور ہمیشہ شیخ کی خانقاہ میں گوشہ نشیں رہے۔ نہایت متقی و پرہیزگار تھے۔ آپ نے بارہ برس تک سوکھی روٹی کھا کر گزارا کیا اور اس عرصے میں روزہ بھی رکھا۔ چھ سال تک بغیر تیل مسالہ کے کھچڑی کھائی۔ آپ کبھی کسی پر غصہ نہ ہوئے۔ کسی کے ساتھ کبھی سخت کلامی نہیں کی۔

 آپ کو سماع کا بہت شوق تھا، جو دراصل ان کے عشق الہی میں دل سوختگی کا نتیجہ تھا۔ چنانچہ ایک مرتبہ ایک دن رات ایک وضو سے سماع میں بیٹھے رہ گئے۔ صرف نماز کے لیے اٹھتے اور محفل میں بیٹھ جاتے۔ تاج العارفین کے چار ابدال خلفاء میں ایک آپ بھی تھے۔
 
وصال پرملال :

 جمعرات، ١٩ رجب المرجب ١٢٠٨ ہجری

 آستانہ پاک :

 باغ مجیبی، پھلواری شریف، پٹنہ

No comments:

Post a Comment