غوث العالم محبوب یزدانی سلطان سید مخدوم
سید اشرف جہانگیر سمنانی قد
س سرہ النورانی کی عدالتِ بارگاہ میں حاضری کے تین
اوقات متعین ہیں:
اول:
بعد نماز فجر سے صبح ساڑھے چھ بجے تک
دوم :گیارہ بجےدن
سے زوال تک
سوم: بعد
نماز عصر سے مغرب تک
ان اوقات مقررہ میں آسیب زدہ،
مبتلایانِ امراض سحر و کربت و بلیات ظاہرو باطن،مصیبت زدہ پریشان
حال، زندگی سے مایوس زائرین صحنِ آستانہ پر حاضر ہوتے اور شہنشاہ ولایت کی عدالت
میں حاضر ہوتے اور اپنے مقدمات حال کی پیشی وگریہ وزاری کرتے ہیں۔ حضرت کی نگاہِ
مسیحانہ و شفابخش وجاں فزا سے جملہ شیاطین واجنہ و
بلیات شوختہ وگریختہ ہوتے، خفتہ بلیات و امراض
ظاہر ہوتے اور چند روز متواتر حاضرِ عدالتِ اشرفی ہو
کر شفایات و مقصد برآ ہوتے ہیں، روتے آتے اور خوش وخرم ہنستے ہوئے حضرت کی
شان مسیحائی و کریمی کے نغمے گاتے جاتے ہیں۔قاعدہ: مریض کو چاہیئے کہ
خلوص دعقیدت اور نیک نیتی کے ساتھ حاضرعدالت ہو اور دل سے وظیفہ ورد زبان
کرے۔
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر اک نظر کن سوئے ما
اشرف زمانہ زمانے مدد نما
درہائے بستہ راز کلید کرم کشا
بہراولاد خویش اے اشرف
حاکم وقت را بکن محکوم
اے جہانگیر پیر اے مخدوم
نَرَوَد ا ز درست کسے محروم
یا
سید اشرف جہانگیر
دست
من زار و ناتواں گیر
اشرف
نہنگ دریا دریا بسینہ دارد
دشمن
ہمیشہ پر غم باذکر تو دوست دارد
برائے
پنجتن مخدوم اشرف شاہ سمنانی
اِدھر
بھی اک نظر کردو مٹے ساری پریشانی
برائے مصطفیٰ ( ﷺ
) از بہر شبیر
کرو میری مدد اشرف جہانگیر
قصیدہ اول:
تو ہستی درجہاں اشرف جہانگیر
من افتادہ راز دست بر گیر
توئی حاجت روا اےشاہ سمناں
برآری حاجتم ازدست برگیر
قصیدہ دوم:
اے اشرف اشراف عالم مرشد ارباب دیں
ہرکہ اشرف دوست دارد و مسلمان پاک دیں
انتباہ:
دوران عدالت ہر قسم کے گندے اور فحش
خیالات و کلمات سے بچنا لازمی ہے ورنہ مخدوم کی ناراضگی و خفگی کا سبب بنےگی۔ جب آسیب
شوختہ ہو (جل جائے) تو فورا درگاہ شریف سے رخصت کی تیاری شروع کردے زیادہ عرصہ حلقۂ
در گاہ شریف میں قیام کرنے سے ممکن ہے کوئی نہ کوئی بے ادبی و گستاخی سرزد ہوجائے۔
درگاہ شریف کے دوران قیام جھوٹ،فریب،غیبت و
چغل خوری اور جملہ گناہوں سے حتی الوسع پرہیز کرے اور نماز پابندی سے ادا کرے، انشاءاللہ
ضرور شفایاب ہوگا۔
چلہ: حسب شوق وارادت زائرین درگاہ شریف پر چلہ کش ہو سکتے ہیں خصوصا طاق دنوں
پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی 3 دن، ۷ دن اور بڑا چلہ ۴۰ دن کا ہوتا ہے۔
شرائط وقیود
چلہ: دوران چلہ نماز کی پابندی،گوشت،مچھلی، انڈے، پھل، تیل، گھی،دودھ دہی
وغیرہ الحاصل جملہ نفسانی و حیوانی اغذیہ و خوراک سےاجتناب شرط ہےسنت پر بھی عمل ضروری
ہے۔
No comments:
Post a Comment