ماہ جمادی الاول کی فضیلت اور اذکار و نوافل

 

ماہ جمادی الثانی بڑی خیرو برکت والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عبادت بہت افضل ہے۔ یہ مہینہ استقبال ماہ رجب ہے گویا اس ماہ کی عبادت کا مقصد ماہ رجب کی حرمت ہے۔ عجائب المخلوقات میں لکھا ہے کہ اس مہینہ کی پہلی تاریخ کو رسول خداﷺ کے سامنے سیدنا حضرت جبریل علیہ السلام آئے تھے اور اسی ماہ کی ۲۲تاریخ  ۱۳ ؁ھ کو  خلیفہ دوئم حضرت  سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تخت خلافت پر بیٹھے تھے اور اسی ماہ کی بیسویں تاریخ کو خاتونِ جنت سیدہ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی ولادت مبارکہ ہوئی تھی۔

 نوافل: فضائل الشہور و دیگر کتب میں مذکور ہے کہ اس مہینے میں خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بارہ رکعت نفل ادا کیا کرتے تھےاور بہت سارے صحابہ کرام  علیہم الرضوان آخری عشرہ میں استقبال رجب المرجب کے لیے روزہ رکھا کرتے تھے۔ بزرگان دین سے منقول ہے کہ اس مہینے میں جو شخص چار رکعت نفل ادا کرے اور ہر رکعت میں سورہ اخلاص تیرہ  مربتہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ اس بے شمار گناہ معاف فرمادیتاہے۔(بارہ مہینوں کے فضائل)

شیخ الاسلام حضرت نظام یمنی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اسی  مہینے کی پہلی رات کو دو رکعت نفل  پڑھے اور سلام کے بعد استغفار پڑھے اور اس ماہ کی دسویں تاریخ کو بارہ رکعت نفل چھ سلام کے ساتھ اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قریش پڑھے اور سلام کے بعد سورہ یوسف ایک مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالی اس سال معاشی کی تنگی زمانوں کی تکلیف  بے خوف رکھے گا۔ مزید آپ لکھتے ہیں کہ ۲۸ ویں شب کو نماز مغرب کے بعد چار رکعت نماز ادا کریں۔سلام کے بعد یاسمعلونی کہے۔لوگوں کی نگاہ میں عزیز تر ہوگا۔( وظائف اشرفی /لطیفہ  ۳۸/۳۴۲)

ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے: کسی قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ ۔  اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ oاِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحِیْمُ اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائے گا۔

مصیبت کو ٹالنے کیلئے: درج ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کی تمام مصیبتوں کو ٹال دے گا۔فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاo اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاo    (سورۂ الم نشرح)

راہِ ہدایت پر استقامت کا وظیفہ: بزرگوں کا کہنا ہے کہ راہِ ہدایت پر استقامت کیلئے یہ وظیفہ بہت موثر ہے لہٰذا جو شخص جمادی الثانی کی پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک روزانہ اس وظیفہ کو ۳۱۳  مرتبہ پڑھے گا اسے راہِ ہدایت پر استقامت نصیب ہوجائے گی اور اس کے بعد اگر ایک مرتبہ بعد نمازِ فجر اور ایک مرتبہ بعد نماز مغرب پڑھنے کا معمول بنالے تو بہت بہتر رہے گا۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ(۸)رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠(۹) oترجمہ: اے ہمارے پروردگار! ہمارے دلوں کو ہدایت کرنے کے بعد (غلط راستے پر) نہ پھیر اور اپنے پاس سے ہم کو رحمت عطا فرما۔ بے شک تو ہی دینے والا ہے۔ اے ہمارے پروردگار تو ایک دن جس (کے آنے) میں (کسی طرح کا) شبہ نہیں لوگوں کو (اعمال کی جزا سزا کیلئے ااکٹھا کرے گا (تو اس دن ہم پر تیری مہربانی کی نظر رہے) بے شک اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۷۸۶ بارپڑھ کر ہاتھوں پر ،پانی پر  یاجس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین  بارپھونکیں اور دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھڑکیں گھر کے اندر تعویذ، دھاگہ، نحوست اور کالاجادو ختم ہوجائے گا۔ان شاء اللہ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہوجائے گا۔


No comments:

Post a Comment