طریقہ حلقہ ذکر (سلسلہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف)


ذاکرین میں سے کسی کو جو سینئر ہوجس کو یار پیش قد م کہتے ہیں ۔ صدر بنا کر دائرہ وار سب لوگ بیٹھ جائیں اور ہر ایک  اپنے سینہ کو سرحلقہ کے مقابل رکھے۔ پھر چار زانوں سب اس طرح بیٹھیں کہ داہنے پاؤں کے انگوٹھے اور اس کے قریب کی انگلی سے بائیں پاؤں  کی رگ کیماس کو پکڑے جو گھٹنے کے نیچے  ہو تی ہے اور پھر ذکر اس طرح شروع کرے کہ لَا کو بائیں پاؤں کے گھٹنے سے دائیں پاؤں کے گھٹنے اور  وہا ں سے داہنے ہاتھ کے مونڈھے کے قریب تک لے جائے اور اِلٰہَ داہنے ہاتھ کے مونڈھے سے لے چلے اور لفظ اِلَّا اللّٰہُ پورے زور کے ساتھ بائیں سینہ کے نیچے مارے  لیکن اس وقت آخر میں آواز کو منہ بند کرکے اس طرح ختم کرے کہ آواز سینہ میں گونج جائے اور تمام ذاکرین آواز کو سرحلقہ کے ساتھ رکھیں۔  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  دو سو مرتبہ اِلَّا اللّٰہُ  چار سو مرتبہ اَللّٰہُ چھ سو مرتبہ اور حَقْ ھُوْ ایک سو مرتبہ خوش آوازی کے ساتھ کہے  جب ایک ذکر کی تعداد پوری ہوجائے تو سب لوگ کھڑے ہوجائیں اور دونوں ہاتھوں کو اس طرح ملا کر جیسے ہتھوڑا ہاتھ میں لے کر رکھا جاتا ہے ، ہاتھ رکھیں اور پھر اسی طرح ہاتھ کو بلند کریں ، بلند کرتے وقت لَا بڑھا کر کہیں اور جب ہاتھ کو جھٹک کر اس طرح جھکائیں جیسے ہتھوڑے کو اٹھا کر کسی چیز پر مارتے ہیں تو اِلَّا اللّٰہُ کہیں اور پورے خشوع کے ساتھ کہیں مُحَمَّدُ رَّسُوْلَ  اللّٰہُ یہ تین بار کہیں ۔ جب ہر ذکر کی تعداد پوری ہوجائے تو سب آنکھ بند کرکے دل میں مرشد کا تصور کریں ، یہاں تک کہ سر حلقہ دعائے ختم پڑھے تو سب لوگ آمین کہیں ۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ خَطَرَاتِ اْلَانْفَاسِ وَالْوَسْوَاسِ وَالنِّسْیَانِ مِنْ تَفْرِقَۃِ الْقَلْبِ o اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ حَوَادِثِ النُّفُوْسِ وَالشَّیْطَانِ وَالْخَطَرَاتِ وَالنِّسْیَانِ مِنْ تَفْرِقَۃِ الْبَاطِنِ o اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالْکُفْرِوَالنِّفَاقِ فِی قَلْبِیْ وَعَلیٰ لِسَانِیْ o اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعُجْبِ وَالْکِذْبِ وَالْغَضَبِ وَالْغِیْبَۃِ وَالْغَفْلَۃِ وَالْحَسَدِ وَالْحِقْدِ وَالْاَمَلِ وَالْبُخْلِ وَالْکِبْرِوَالرِّیَا ءِ وَالنِّفَاقِ فِیْ قَلْبِیْ وَعَلیٰ لِسَانِیْ مِنَ الذُّنُوْبِ وَالْکِبَارِ وَالصِّغَارِکُلِّھَا o اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ مِنْ جَمِیْعِ مَاکَرِہَ اللّٰہُ قَوْلًا وَّ فِعْلاً وّسَمْعًا وَّحَاضِرًا وَّنَاظِرًامِّنْ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ o اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَحْبُوْبًا بِحَیَاتِ الْمُحِبِّیْنَ وَبَلِّغْنِیْ وَبَشِّرْتَنِیْ عُمُرِیْ بِکَرَمِکَ عُمْر طَوِیْلًا اِلیٰ مِائَۃِؐ عِشْرِیْنَ سِنَۃً بِفَضْلِکَ وَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحْمٰنُ یَارَحْمٰنُ یَا مُجِیْبُ یَا مُجِیْبُ یَا مُجِیْبُ  o اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ بِحَیَاۃِ الصُّلَحَاءِ وَاَمِتْنِیْ بِمَوْتِ الشُّھَدَاءِ وَاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ اْلَاوْلِیَا ءِ o اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مُحِبًّا لَّکَ اَمِتْنِیْ مُحِبًّا لَّکَ وَاحْشُرْنِیْ تَحْتِ اَقْدَا مِ الصُّلَحَاءِ وَ اَحِبَّائِکَ  o اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا فِیْ الدُّنْیَا زِیَارَۃَ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی اْلاٰخِرَۃِ لِقَائِہِ وَشَفَاعَتَہٗ o سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّۃِعَمَّايَصِفُونَ o وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ o وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ o (شجرہ عالیہ اشرفیہ صفحہ٢٥)

ف

No comments:

Post a Comment