اللہ سبحانہ
وتعالیٰ ہم پر بہت مہربان ہیں ، اور اس کی مہربانی کا صدقہ ہے کہ اس نے ہماری
ضرورت کی تمام چیزوں کو بہت زیادہ مہیا فرمایا ہے۔ جس چیز کی ہمیں سب سے زیادہ
ضرورت ہے وہ سب سے زیادہ ہے، اور جس چیز کی ضرورت کم ہے وہ کم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ
اللہ جل شانہ ہمیں نوازنا چاہتا ہے۔ ہمیں عطا فرمانا چاہتا ہے اور یہ بھی معلوم
ہوا کہ یہ قانون دنیاوی چیزوں میں بھی ہے اور آخرت کی چیزوں میں بھی ہے۔ دنیاوی
چیزوں میں یہ قانون اس طرح دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمیں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت
ہے وہ ہوا ہے۔ ہوا کے بغیر ہم چند لمحے بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ تو اللہ جل شانہ نے
ہوا کو بہت عام فرما دیا ،اس پر کسی کا کچھ خرچ نہیں ہوتا۔اس کے بعد جس چیز کی بہت
زیادہ ضرورت ہے وہ پانی ہےاگرخشکی اور پانی کا موازنہ کیا جائے تو خشکی کی مقدار
کم ہے اور پانی کی مقدار زیادہ ہے۔ اس کے بعد غلے کا نمبر آتا ہے ، اگر آپ موازنہ
کریں تو غلہ باقی چیزوں کے مقابلے میں زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ جیسے چاول ، گندم ،
مکئی اور دوسری چیزیں۔ مطلب یہ ہے کہ پیٹ بھرنے کے لئے اللہ پاک وافر مقدار میں
غلہ پیدا فرماتا ہے، لہٰذا مہنگا ضرور ہے لیکن باقی چیزوں کے مقابلے میں سستا ہے۔ اگر
باقی چیزوں کی طرح یہ بھی مہنگا ہوتا تو شاید لوگ بھوکے مر جاتے۔الغرض جس طرح اللہ
سبحانہ و تعالیٰ نے جسمانی نظام کو قائم رکھنے کے لئے یہ سلسلہ بنایا ہواہے اس طرح
روحانی نظام کے لئے جو سب سے زیادہ ِضروری چیز ہے اس کوبھی بہت عام فرمایا ہے۔ اس
پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔
اس کی
اہمیت کاتو اندازہ آپ اس سے لگا لیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک ارشادہے کہ
جو ذکر کرنے والے اور جو نہیں کرنے والا ہے۔ اس کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔
یعنی ذکر کرنے والا زندہ ہے اور ذکر نہ کرنے والا مردہ ہے۔ ذاکر آدمی زندہ ہوتا
ہے۔ اور جو ذاکر نہیں وہ مردہ ہے۔ اس سے اندازہ کرلیں کہ اللہ جل شانہ نے اس کو
ہماری روحانی حیات کے لئے کتنا ضروری قرار دیا۔ پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس پر
کوئی پابندی بھی نہیں لگائی ، وضو کی پابندی نہیں لگائی ، صرف ایک پابندی لگائی کہ
حالت جنابت میں اور گندی جگہ پر نہ کرو باقی ہر طرح سے اللہ پاک کا نام لیا جاسکتا
ہے۔ سونے جاگنے، اٹھنے
بیٹھنے ، چلتے پھرتے گھر میں داخل ہونے یا نکلنے وغیرہ وغیرہ ہر طرح سے کیا جاسکتا ہےذکر کے
بارے میں فرمایا ، کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر خوب کثرت سے کرو اور صبح شام اللہ تعالیٰ
کی تسبیح بیان کرو۔لہذا ہم یہاں روزمرہ کی چند اہم اذکار کا ذکر نقل کرتے ہیں :
وضوسے پہلے كی دعا:بِسْمِ
اللّٰهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ ترجمہ:اﷲتعالیٰ
كے نام سے شروع كرتا ہوں جو بڑا مہربان نہايت رحمت والا ہے۔ وضو كے بعد كی دعا: اَشْهَدُاَنْ لَّااِلٰهَ اِلَّا اللّٰهَ وَحْدَهٗ
لَاشَرِيْكَ لَهٗ وَاَشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ ترجمہ:میں گواہی
ديتا ہوں كہ اﷲتعالی كے سوا كوئی معبود نہيں اور میں گواہی ديتا ہوں
كہ محمد ﷺ اس كے بندے اور رسول ہيں۔مسجد ميں داخل ہونے كی دعا:
بِسْمِ اللّٰهِ وَالسَّلَا مُ عَلٰي رَسُوْلِ
اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ
افْتَحْ لِیْ
اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ترجمہ: میں اﷲتعالیٰ كا
نام لے كر داخل ہوتا ہوں اور اﷲ كے رسول پر سلام ہو۔اے الله ميرے لئے تو اپنی رحمت
كے دروازے كهول دے۔مسجد میں نفلی اعتكاف كی
دعا:نَوَيْتُ سُنَّةَالْاِعْتِكَافْ ترجمہ: میں نے سنت اعتكاف
كی نيت كی۔مسجد سے نكلتے وقت كی دعا:بِاسْمِ
اللّٰهِ وَالسَّلَا مُ عَلٰي رَسُوْلِ اللّٰه اَللّٰهُمَّ اِنیِّْ اَسْئَلُكَ مِنْ
فَضْلِكَترجمہ: میں اﷲتعالیٰ كا
نام لے كرنكلتا ہوں اور اﷲ كے رسول پر سلام ہواے اﷲتعالیٰ میں تجھ سے تيرے
فضل كا سوال كرتا ہوں۔بلندی پر چڑهتے وقت كی دعا:اَللّٰهُ
اَكْبَرْترجمہ:اﷲتعالیٰ
سب سے بڑا ہے۔بلندی سے اترتے وقت كی دعا: سُبْحَانَ اللّٰهِ ترجمہ:اﷲتعالیٰ
پاك ہے۔ سونے کی دعا: اَللّٰهُمَّ
بِاسْمِكَ اَمُوْ تُ وَاَحْيٰي ترجمہ:اے
اﷲ تعالیٰ میں
تيرے نام پر مرتا ہوں اور جيتا ہوں۔جاگنے کی دعا: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
الَّذِيْٓ اَحْيَانَا بَعْدَمَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ ترجمہ: تمام
تعريفيں اﷲ تعالی كے ليے جس نے ہميں موت(نيند ) كے بعد حيات (بيداری)عطا فرمائی
اور ہميں اسی كی طرف لوٹنا ہے۔بيت الخلاء میں داخل ہونے كی
دعا: اَللّٰهُمَّ
اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ ا لْخُبُثِ وَالْخَبَآ ئِثْ ترجمہ: اے
اﷲ تعالیٰ میں ناپاك
جنّوں (نر و مادہ) سے تيری پناہ مانگتا ہوں۔ بيت الخلاء سے باہر آنے كے
بعد كی دعا : اَلْحَمْدُ ِﷲِ الَّذِی أَذْهَبَ
عَنِّی الْأَذَی وَعَافَانِیْ ترجمہ:
تمام
تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دور کی اور مجھے عافیت بخشی۔گهر سے نكلنے كی دعا: بِاسْمِ
اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللّٰهِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَاِلَّابِاللّٰهِ ترجمہ: میں اﷲ تعالیٰ كے
نام كے ساتھ نكلا۔ میں
نے اﷲ تعالیٰ پر بهروسہ كيا ۔طاقت و قوت اﷲ تعالیٰ ہی كی طرف سے ہے۔گهر میں داخل ہونے كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اِنِّيْٓ اَسْاَ لُكَ خَيْرَالْمَوْلَجِ وَخَيْرَالْمَخْرَجِ بِاسْمِ اللّٰهِ
وَلَجْنَا وَبِاسْمِ اللّٰهِ خَرَجْنَا وَعَلَي الِلّٰهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ترجمہ: اے اﷲ تعالیٰ میں تجھ سے اندر
آنے اور باہر جانے كی بہتری طلب كرتا ہوں اﷲ تعالیٰ كے نام سے ہم داخل ہوئے اور اﷲ
تعالیٰ كا نام لے كرہم نكلے اور اﷲ تعالیٰ پر جو ہمارا رب ہے بہروسہ كياہے۔كسی مسلمان كو ہنستا ديكھ
كر پڑهنے كی دعا ترجمہ: اَضْحَكَ اللّٰهُ سِنَّكَ ترجمہ: اﷲ
تعالیٰ تجھے ہنستا ركهے۔محسن كا شكریہ ادا كرنے كی
دعا:جَزَاكَ
اللّٰهُ خَيْرًا ترجمہ: اﷲتعالی ٰتجھے(احسان
كرنے كی)جزائے خير دے۔غصہ آنے كے وقت كی دعا:اَعُوْذُبِاللّٰهِ مِنَ الشَيْطٰنِ
الرَّجِيْمِ ترجمہ: میں شيطان مردود سے
اﷲتعالیٰ كی پناہ چاہتا ہوں۔چهينك آنے پر دعا: اَلْحَمْدُلِلّٰهِ ترجمہ:تمام
تعريفيں اﷲتعالیٰ كے ليے ہيں۔ چهینك آنے پردعااَلْحَمْدُلِلّٰهِ كہنے والے كے ليے دعا: يَرْحَمُكَ اللّٰهُترجمہ:اﷲتعالیٰ تجھ پر رحم فرمائے۔آئينہ ديكهتے وقت کی دعا: اَللّٰهُمَّ اَنْتَ
حَسَّنْتَ خَلْقِيْ فَحَسِّنْ خُلُقَيْ ترجمہ:اﷲتعالیٰ
جيسے تو نے ميری صورت اچهی بنائی ميرے
اخلاق بهی اچهے كر دے۔بارش طلب كرنے كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اسْقِنَا اَللّٰهُمَّ اَغِثْنَا ترجمہ:اے
اﷲتعالیٰ ہميں پانی دے۔اے اﷲتعالیٰ ہميں بارش دے۔ قبرستان میں داخل ہوتے وقت
كی دعا:اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَآ اَهْلَ
الْقُبُوْرِ يَغْفِرُاللّٰهُ لَنَا وَلَكُمْ اَنْتُمْ سَلْفُنَا وَنَحْنُ
بِالاَثْر ترجمہ:اے قبر والوں تم
پر سلام ہواﷲتعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائےاور تم ہم سے پہلے پہنچ گئے اور ہم
پیچھے آنے والے ہيں۔شب قدر كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ ترجمہ: اﷲتعالیٰ
تو بہت معاف فرمانے والاہے۔معاف فرمانے كو پسند فرماتا ہے پس مجهے معاف فرما دے۔نيا لباس پہنتے وقت كی دعا:
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِيْ مَا اُوَارِيْ بِهٖ عَوْرَتِيْ وَ اَتَجَمَّلُ
بِهٖ فِيْ حَيَاتِيْ ترجمہ:تمام خوبياں
اﷲتعالیٰ كے ليے ہيں جس نے مجهے كپڑا پہنايا جس سے میں اپنا ستر چھپاتا
ہوں اور زندگی میں
اس سے زينت كرتا ہوں۔ كهانا كهانے سے پہلے كی دعا: بِسْمِ اللّٰهِ
وَعَلٰي بَرَكَةِاللّٰهِ ترجمہ:اﷲتعالیٰ
كے نام سے (كهاتا ہوں)اوراﷲتعالیٰ كی بركت پر۔ كهانا كهانے سے پہلے بسم
اﷲبهول جائے تو كيا دعاپڑهے:بِسْمِ اللّٰهِ
اَوَّلَهٗ وَاٰ خِرَهٗترجمہ: میں نے اس كے اول
اور آخرميں اﷲتعالیٰ كا نام ليا۔كهانا كهانے كے بعد كی دعا:اَلْحَمْدُلِلّٰهِ
الَّذِيْٓ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ ترجمہ:اﷲتعالیٰ
كا شكر ہے جس نے ہمیں كهلايا اورپلايا اورہميں مسلمان بنايا۔دعوت كهانے كے بعد كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ وَاسْقِ مَنْ سَقٰنِيْ ترجمہ:يااﷲاس
كو كهلا جس نے مجهے كهلايا اور اس كو پلا جس نے مجهے پلايا۔ دودھ پينے كے بعد كی دعا: اَللّٰهُمَّ بَارِكْ
لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ ترجمہ:يااﷲہمارے
ليے اس میں
بركت دے اور ہميں اس سے زيادہ عنايت فرما۔ آب زمزم پيتے وقت كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اِنِّيْٓ اَسْئَالُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا وَاسِعًا وَّشِفَا ءً مِّنْ
كُلِّ دَآءٍ ترجمہ:يااﷲ میں تجھ سے علم نافع
كا اور زرق كی كشادگی كا اور بيماری سے شفا يابی كا سوال كرتا ہوں۔علم میں اضافے كی دعا: رَبِّ زِدْنِيْ
عِلْمًا ترجمہ:اے ميرے اﷲ مجهے
علم زياده دے۔جب كوئی چيز غمگين كرے اس
وقت كی دعا:يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ
اَسْتَغِيْثُ ترجمہ: اے
حي وقيوم تيری رحمت سے مدد مانگتاہوں۔ سوالات قبر كی آسانی كے ليے
دعا: اَللّٰهُمَّ
ثَبِّتْ عَلٰي سُوَالٍ مُّنْكَرٍوَّنَكِيْرٍ ترجمہ: الہی
تو ثابت ركھ منكر نكير كے سوال پر۔كفر وفقر سے پناہ كی دعا:اَللّٰهُمَّ
اِنِّيْٓ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِوَالْفَقْرِاﷲتعالیٰ
میں تيری پناه ليتا ہوں كفر اور فقيری سے۔ ستر بلاؤ ں سے عافيت كی دعا:بِسْمِ
اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ اﷲتعالیٰ كے نام سے اور طاقت نہيں (گناہوں
سے بچنے كی )اور قوت نہيں(نيكياں كرنے كی)مگر اللہ بزرگ وبرتر عظمت والے كی مدد سے۔سفر کی دعا: ’ سُبْحَانَ
الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِینَ وَ اِنَّا اِلٰی
رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ۔
الحمدللہ (٣ بار) اللہ اکبر (٣بار) لاَ
اِلٰہَ اِلّاَ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ o سُبْحَانَکَ
اِنِّی ظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ اِلّاَ
اَنْتَ o
No comments:
Post a Comment