ماہ صفر المظفر کی فضیلت اور اذکار و نوافل

 

صفر المظفر اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے جس کا لفظی معنی"خالی کرنا"ہے۔عرب زمانہ جاہلیت میں صفر کے مہینہ کو منحوس خیال کرتے ہوئے اسے "صفر المکانی" گھروں کو خالی کرنے کا مہینہ کہتے تھے کیونکہ تین پے درپے حرمت والے(ذی القعدہ ، ذی الحجہ ، محرم) مہینوں کے بعد اس ماہ میں گھروں کو خالی کرکے لڑائی اورقتل و قتال  کے لیے میدان جنگ کی طرف نکل پڑتے تھے، جنگ میں سب کچھ لٹ جانے اور گھروں کو ویران ہو جانے کے سبب اپنی غلطیوں پر توجہ نہ دے کر اس ماہ (صفر) کو منحوس قرار دیا، حقیقت میں نہ تو اس مہینے میں نحوست و مصیبت ہےنہ ہی بد بختی اور بھوت پریت کا مہینہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا لا عَدْوَیٰ ولا صَفَرَ ولا ھَامَةَ اللہ تعالی کے حکم کے بغیر چھوٹے سے بیماری دوسرے کو لگ جانے( کا عقیدہ) ماہ صفر میں (نحوست ہونے کا عقیدہ)  اور پرندے سے بد شگونی (کا عقیدہ) سب بے حقیقت باتیں ہیں۔ (صحیح البخاری ،کتاب الطب،بابُ الہامۃ، رقم الحدیث: ٥٧٧٠) 

ماہ صفر میں  بلائیں اور آفات اترنے اور جنات کے نزول کا عقیدہ من گھڑت ہے اللہ تعالی کی تقدیر و تاثیر میں زمانے کو کوئی دخل نہیں اس لیے ماہ صفر بھی دیگر مہینوں کی طرح ہے۔ حضور مفسر شہیر حضرت علامہ احمد یار خان نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ (خلیفہ حضور اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی قدس سرہ ) فرماتے ہیں کہ بعض لوگ صفر کے آخری چہار شنبہ(بدھ)کو خوشیاں مناتے ہیں کہ منحوس شہر(مہینہ)  چل دیا یہ باطل ہے۔ (مراٰۃ المناجیح ٦/٢٥٧)

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھیں : اَللّٰھُمَ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَاْمَۃِ وَ الْاِسْلَاْمِہ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّكَ اللّٰہُ اے اللہ سبحانہ و تعالیٰ! اس چاند کو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکلا ہوا رکھ، جو تجھے پسند ہیں، اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ (الاذکار للنووی ١٥٩)

جو شخص ماہ صفر کا چاند دیکھ کر نماز مغرب اور عشاء کے درمیان چار رکعت نماز دو سلام کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں اور بعد سلام پھیرنے کے ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے :

اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیّ ِ الْاُ ّمِیّ ِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَسَلّمُ تَسْلِیْمًا

فضیلت : اللہ پاک اس نماز اور درود پاک پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرماتے ہیں اور اس کی مغفرت فرماتے ہیں ۔

ماہ صفر کی پہلی رات کو بعد نماز عشاء چار رکعت نماز اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت کافرون پندرہ مرتبہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت فلق پندرہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ناس پندرہ مرتبہ پڑھیں اوو رکعت مکمل کریں بعد سلام کے ایک سو مرتبہ یہ آیت پڑھیں اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَاِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ ۔پھر ستّر مرتبہ درور شریف پڑھیں اور پھر نماز عشاء کے وتر اوت نفل اس نماز کے بعد پڑھنے چاہیئں۔ اللہ پاک اس نماز کے ادا کرنے والے کو تمام آفات اور بلاؤں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

نوافل:اس مہینے کےآخری بدھ کو چاشت کے وقت  غسل کرکے  دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھےبعد سورہ فاتحہ کے سلام کےبعدسترمرتبہ یہ درود پا ک پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آلِہ و بَارِکْ وَسَلِّمْ

شیخ الاسلام حضرت نظام الدین اشرفی یمنی علیہ الرحمہ فرماتےہیں کہ ماہ صفر کے آخری بدھ کو کو اشراق کے بعد غسل کر کے چار رکعت نماز ادا کرے اور اس کے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد انا اعطینا ک الکوثر سترہ بار، سورۂ اخلاص پانچ بار اور معوذ تین ایک بار پڑھے، پورے سال اللہ تعالیٰ کی  امان میں رہے گا۔

 سات سلام (کاغذ پر لکھے اور دھوکر پیئے)۔بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ''سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ(۵۸) ان پر سلام ہوگا مہربان رب کا فرمایا ہوا سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ(۷۹) نوح پر سلام ہو جہان والوں میں  سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ(۱۰۹) سلام ہو ابراہیم پر كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۱۰) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(۱۲۰) سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر اِنَّ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۳۱) بےشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ(۱۳۰) سلام ہو الیاس پراِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۳۱) بےشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ(۷۳) سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠(۵) وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک مزید آپ لکھتے ہیں کہ ماہ صفر کے آکری بدھ کو سورۂ الم نشرح، والتین، اذاجاء، سورہ اخلاص (۸۰بار) پڑھے، وہ مہینہ ختم نہ ہوگا کہ غنی ہوجائے گا۔)لطائف اشرفی٣٨ / ٣۴۱)


No comments:

Post a Comment