ماہ جمادی الاولی کی فضیلت اور اذکار و نوافل

 

"جمادی الاولی"لغوی معنی" جم"جانے اور رک جانے کے ہیں اور جمُادیٰ "جمد" سے مشتق ہے جامد، جمود، جماد وغیرہ بھی اسی سے مشتق ہے۔ جمادع الاولی کو جمادی الاول پڑھنا غلط ہے اس کے "جمادی" مؤنث موصوف ہےتو  توصفت بھی مؤنث ہی ہوگی۔ اس لئے کہ موصوف اور صفت میں یکسانیت لازم ہےاس لئے جمادی الاول کو جمادی الاولی پڑھا جانا صحیح ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ بتاتے ہوئے بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ اس ماہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آنے کا سلسلہ رک گیا تھا اس لئے اس ماہ جمادی الاولی کہتے ہیں۔ بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ اس ماہ میں شاید بہت زیادہ سردی پڑی ہوگی اس لئے عرب والے اس کو جمادی الاولی کہنے لگے۔

نوافل وظائف :چاند رات کو دو رکعات نفل پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ جمعہ ایک بار اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل ایک بار اس ماہ کی پہلی تاریخ کو چار رکعت نفل پڑھے اور  ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اذا جاء سات بار پڑھے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے۔ یَاعَظِیْمُ تَعَظَّمْتَ بِا لْعَظْمَۃِ وَالْعَظْمَۃُ فِیْ عَظْمَۃِ عَظْمَتِکَ یَاعَظِیْمُ

اس ماہ میں سورة یونس، سورة واقعہ، سورة آل عمران، سورة مامون، سورة کافرون اور سورةالنصر پڑھنے کا اجر عظیم ہے۔اس ماہ میں قرآنی آیات کی تلاوت کابہت ثواب ہے۔اس ماہ میں بھی درود پاک کا ورد رکھا جائے،نوافل کی ادائیگی ثواب کا موجب ہے۔استغفار با کثرت کیا جائے۔ اس ماہ میں وہ تمام دعائیں قبولیت حاصل کریں گی جو /

اللہ کے بندے نبی پاک صلى الله علیہ وسلم کی معرفت و وسیلے سے مانگتے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے مانگتے ہیں۔

جواہر غیبی میں لکھا ہے کہ جو شخص اس مہینہ کی پہلی رات میں چار رکعت ادا کرے اور ہر رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ بار پڑھے۔ اللہ تعالیٰ نوے ہزار برس کی نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں درج کردیتا ہے اور نوے ہزار برس کی برائیاں اس کے نامۂ اعمال میں سے دور کرتا ہے۔

جمادی الاول کی پہلی تاریخ کی شب میں نماز مغرب کے بعد آٹھ رکعت نفل پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ بار پڑھے۔ یہ نماز بہت افضل ہے اور اس کے پڑھنے سے ان شاء اللہ بے شمار عبادت کا ثواب پاک پروردگار کی طرف سے عطا کیا جائے گا۔

پہلی تاریخ کو بعد نماز عشاء بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورۂ فاتحہ کے سورۂ اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ بعد سلام کے ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس نماز کی برکت سے اللہ پاک اسے بے شمار نمازوں کا ثواب عطا کرے گا۔

تین دن کے نفلی روزے: اس مہینے کی تیرہ، چودہ، پندرہ تاریخوں میں حضور اکرمﷺ نفلی روزے رکھا کرتے تھے۔

وظائف : دوسروں کی بھلائی اور بہتری چاہنے کیلئے یہ وظیفہ بہت عمدہ ہے۔ لہٰذا اس وظیفہ کو پورا جمادی الاول بعد نماز مغرب ایک سو مرتبہ پڑھنا چاہئے۔ بعد ازاں نماز مغرب کے بعد سات مرتبہ اسے پڑھنے کا ہمیشہ معمول بنالے تو اسے دین و دنیا میں بھلائی حاصل ہوگی۔  رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(۷)رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۸) وَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِؕ-وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَىٕذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗؕ-وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠(۹) ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! تیری رحمت اور تیرا علم سب چیزوں پر حاوی ہے۔ تو جو لوگ توبہ کرتے اور تیری راہ پر چلتے ہیں ان کو بخش دے اور ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا اور اے ہمارے پروردگار! ان کو ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیبیوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو بھی۔ بے شک تو ہی زبردست (اور) حکمت والا ہے۔ اور ان کو (قیامت کے دن) خرابیوں سے محفوظ رکھ اور جس کو تو اس دن خرابیوں سے محفوظ رکھے گا تو اس پر تو نے بڑا رحم کیا اور یہی تو بڑی کامیابی ہے۔(سورہ مومن۷ تا۹)

 

 

 

No comments:

Post a Comment