مجرب وظائف نماز پنجگانہ سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ


بعد نماز فجر   :        یَاعَزِیْزُ یَا اَللہُ   ایکسو مرتبہ

بعد نماز ظہر  :        یَا کَرِیْمُ  یَا اَللہُ  ایکسو مرتبہ

بعدنماز عصر :       یَا جَبَّارُ یَا اَللہُ ایکسو مرتبہ

بعد نماز مغرب      :            یَا سَتَّارُ یَا اَللہُ  ایکسو مرتبہ

بعد نماز عشاء :       یَا غَفَّارُ یَا اَللہُ ایکسو مرتبہ

ہر نماز کے بعد       :       آیۃ الکرسی ایک مرتبہ

                                                                                          سورۃ اخلاص دس بارکلمۂ توحید

  لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهٗ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْیِ وَيُمِيْتُ وَهُوَ حَيٌّ لَّا يَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا o ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِيَدِهِ الْخَيْرُ o وَهُوَعَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر o دس بار ،  سُبْحَانَ اللّٰہِ ٣٣ بار، اَلْحَمْدُ  لِلّٰہِ ٣٣ بار ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ ٣٤ بار،

  کلمۂ تمجید سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ  لِلّٰہِ  وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ  وَا للّٰہُ اَکْبَرُ o وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاا اللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِيْمِ o

ایک باراورہمیشہ کثرت درود شریف اختیارکرے، طالب صادق کے لئے ضروری ہے کہ  عقائد حقہ اہلسنت و جماعت پر موافق سلف صالحین و بزرگان دین کے مظبوطی سے جمارہےاور نماز پنجگانہ ہرگز ہرگز نہ چھوڑے۔ نمازِ فجر ہمیشہ اور نماز ظہر گرمیوں میں آخر وقت ہی میں ادا کرے  باقی نمازیں سب اول وقت ہی میں ادا کرلیا کرےاور زندگی میں جو فرض اور واجب نمازیں خدانخواستہ چھوٹ گئیں ان کی قضاء پڑھ لے کیونکہ جس کے ذمہ ایک نماز بھی فرض باقی ہے ، اس کی نماز نفل قابلِ قبول نہیں ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سنِ بلوغ کو دیکھے کہ کب سے نماز کا پابند ہے اگر پتہ چلے کہ سن بلوغ کے پانچ سال بعد پابندی سے نماز ادا ہوتی رہی تو پانچ سال کی نماز اگر اس طرح سے قضاء کرے کہ ہرنماز کے ساتھ اسکی پانچ قضائیں بھی پڑھ لے تو ایک سال میں فارغ ہوجائےگااور اگر وقت کی نمازکے ساتھ صرف ایک کی قضا کرے تو پانچ سال میں سبکدوش ہوگا۔ ان قضا نمازوں کے ادا کرنے میں چھپانے کا اہتمام کرے ، چار رکعت والی نمازوں کی قضا میں ہر رکعت میں بعد سورت فاتحہ کے کوئی سورہ یا تین آیت پڑھ لے ۔

وتر کی قضا میں دعائے قنوت پڑھ کر تیسری رکعت کے بعد قعدہ کرے اورایک رکعت اس کےساتھ اورملائے تاکہ چار ہوجائیں ، یہ جو بعض برزگوں نےرجب المرجب یا شعبان المعظم میں چار رکعت قضائے عمری کی تعلیم دی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر نماز کی قضا کرے اور مزید جرم تاخیر پر ندامت کا اظہار کرنے کے لئے سال میں ایک دن چاررکعت بھی پڑھ لے۔ یہی حال روزہ  اور زکوٰۃ کا بھی ہےکہ جس کے ذمہ کوئی فرض باقی ہے اس کا کوئی نفل روزہ یا نفل صدقہ قابلِ قبول نہیں اسی کو کہتے ہیں کہ قربِ نوافل کا حقدار وہ ہے جو قرب فرائض حاصل کرچکا ہو  یعنی ڈیوٹی سے زیادہ کام کی اجرت کا مستحق وہ ہے جو اپنی ڈیوٹی ادا کرچکاہو اس کے بعد نماز تہجد رات کو بارہ رکعتیں خواہ اس طرح کہ پہلی رکعت میں سورہ اخلاص بعد سورہ فاتحہ کے بارہ مرتبہ ۔ دوسری رکعت میں گیارہ مرتبہ ، اسی طرح کرتاہوا بارہویں رکعت  ایک مرتبہ پڑھے، خواہ کوئی دوسری سورہ پڑھےاور نماز اشراق آفتاب کے طلوع ہوکر سوانیزے بلند ہونے کے بعدچار رکعت ،نماز چاشت آفتاب کے نکلنے  پر دو تین گھنٹے گزر جانے پر چار رکعت اور نماز اَوَّابین مغرب کے بعد چھ رکعت کی پابندی کرے۔ نماز فجر کے بعد آفتاب نکلنے کے پہلے اورنماز عصر کے بعد آفتاب ڈوبنے سے پہلے "مسبعات عشر" پوری پابندی کے ساتھ ترک نہ کرے ،کیونکہ ہر سالک خواہ مبتدی ہو یا منتہی اِس کا برابر پابند رہتاہے یعنی جس نے اس ورد کو پڑھا اس نے گویا تمام ورد پڑھنے کا ثواب کمایا ۔ 

مسبعات عشر: سورۃ الحمد مع تسمیہ (۷بار)سورۃ الناس مع تسمیہ (۷بار)،سورہ الفلق مع تسمیہ (۷بار)،سورہ الاخلاص مع تسمیہ (۷بار)،سورہ الکافرون مع تسمیہ (۷ بار) آیۃ الکرسی مع تسمیہ الی ھم فیھا خالدون (۷بار)کلمۂ تمجید یعنی سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ  لِلّٰہِ  وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ  وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ o وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِا اللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِيْمِ o (۷بار) اس کے بعد ایک بار یہ دعا پڑھے: عَدَدَمَاعِلِمَ اللّٰہُ وَزِنَۃَ مَا عَلِمَ اللّٰہُ وَمَلَاءَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ اس کے بعد ۷بار یہ درود شریف پڑھے:- اَللّٰهُمَّ صَلِّی عَلیٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَنَبِيِّكَ وحَبِیْبِکَ  وَرَسُولِكَ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلىٰ آلِهٖ بَارِکْ وَسَلِّمْ اس کے بعد ۷ بار یہ دعاء پڑھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ تَوَالِدَی وَارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرَا o اَللّٰهُمَّ اغْفَرْ لِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَاْلمُسْلِمَاتِ اْلَاحْیَاءِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ بِرَحْمَتِکَ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ o اس کے بعد ۷ بار یہ دعا پڑھے:۔ اَللّٰھُمَّ یَارَبِّ اِفْعَلْ بِیْ وَبِھِمْ عَاجِلاً وَ اٰجِلاً فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا وَالٰاخِرَۃِ مَاۤ اَنْتَ لَہٗ اَھْلٌ وَّلَاتَفْعَلْ بِنَا یَا مَوْلَانَا مَا نَحْنُ لَہٗۤ اَھْلٌ اِنَّکَ غَفُوْرٌحَلِیْمٌ جَوَادٌ کَرِیْمٌ مَلِکٌ بَرُّالرَّؤُوْفُ الرَّحِیْمٌ o  بعد اسکے چھ بار اس دعا کو پڑھے:۔ اَللَّھُمَّ اَھْدِنِیْ بِرَفْعَتِکَ یَارَافِعُ وَتَوَفِّنِیْ مُسْلِمًاوَّاَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِیْنَ o اس کے بعد اکیس بار یَا جَبَّارُ اس کے بعد تین بار سُبْحَانَ الْعَلِیِّ الدَّیَّانِ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْحَنَّانِ الْمَنَّانِ سُبْحَانَ اللّٰہِ الشَّدِیْدِ الْاَرْکَانِ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْمُسَبِّحِ فِی کُلِّ مَکَانِ سُبْحَانَ مَنْ لَّایَشْغُلُہٗ شَانٌ عَنْ شَانٍ سُبْحَانَ مَنْ یَّذْھَبُ بِاللَّیْلِ وَیَاتِی بِاالنَّھارِ اور اگرعصر کے بعد پڑھے تویوں کہے:۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ  وَ بِحَمْدِکَ عَلیٰ حِلْمِکَ بَعْدَ عِلْمِکَ سُبْحَانَ اللّٰہِ  وَ بِحَمْدِکَ عَلیٰ عِفْوِکَ بَعْدَ قُدْرَتِکَ سُبْحَانَ مَنْ لَہٗ لُطْفٌ خَفِیٌّ فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ o وَلَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ o يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ o سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ o وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ o وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ o اور  تلاوت قرآن شریف کم ازکم سو آیات روزانہ کرے ۔ بعد مغرب سو مرتبہ کلمہ طیبہ اور بعد عشا ء ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص اور ہزار مرتبہ درودشریف  اَللّٰھُمَّ صَلِّی وَ سَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی بِاَنْ تُصَلِّیَ عَلِیْہِ o ( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّم) پڑھا کرے اور ہر مہینہ میں سیزدہم (تیرہویں تاریخ) وچہادہم (چودھویں تاریخ) وپانزدہم (پندرھویں تاریخ) روزہ رکھے اور چھ دن عید کے اور نودن عشرۂ اول ذی الحجہ کے روزے رکھے اگر نہ ہوسکے تو نو دس کے روزے ترک نہ کرے بڑا ثواب ہے اور بست وہفتم ماہ رجب اور شبِ برأت اور عرفہ کے دن اور ہر پنجشنبہ و جمعہ کے روزے رکھے اور صحبت بد اور غذائے حرام سے پرہیز کرے اور پابندئ سنت کا ہر دم لحاظ رکھے اور اپنے مرشد سے جو کچھ وظیفہ یا ذکر و شغل پاوے اس پر عمل کرے ۔ دوسروں کے کہنے پر ہرگز خیال نہ کرے۔  جاننا چاہیئے کہ جو کشود کار حاصل ہوگا بوسیلہ اپنے مرشد کے ہوگا۔

 استغفار اولیاء: اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ مِنْ جَمِیْعِ مَاکَرِہَ اللّٰہُ قَوْلًا وَّ فِعْلاً وَّسَمْعًا وَّحَاضِرًا وَّنَاظِرًامِّنْ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ o روزانہ سو بار پڑھنے والا چند  سال بعد گناہوں سے محفوظ فرمالیا جاتا ہے۔

استغفار ملائکہ : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدَہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ روزانہ سو بار پڑھنے والا رزق وسیع پاتاہے۔

دعائے برائے حفاظت: اَللّٰہُ حَفِیْظٌ لَطِیْفٌ قَدِیْمٌ اَزَلِیٌّ حَیٌّ قَیُّوْمٌ لَّا یَنَامُ

دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِی وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَ عَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ ترجمہ: اے اللہ سبحانہ وتعالیٰ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، اور میرے نقصان پورے کر اور مجھے بلندی عطا کر اور مجھے ہدایت دے اور صحت دے اور رزق دے  (سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ) 

اللّٰهُمَّ اخْتِمْ لنا بِحُسْنِ الْخَاتِمَة وَلاَ تَخْتِمْ عَلَيْنَا يَا الله بِسُوءِ الخَاتِمَة  آمین

No comments:

Post a Comment