مہاراشٹرکے شہر ناگپور کا عظیم الشان دینی ،تبلیغی ،اصلاحی و فلاحی اسلامک
انٹرنیشنل سنی سینٹر جو کہ پچھلے آٹھ سالوں سے خدمت دین متین میں
مصروف عمل ہے۔ اس میں دینی و
ملی اور فکری اعتبار سے جماعت اہل سنت کے لیے بہت ہی عمدہ کام ہو رہا ہے۔ جس سے ہماری قوم کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے
فائدہ اٹھایا اور بحمدہٖ
اللہ تعالی تاہنوزیہ سلسلہ جاری و ساری ہے اور ان شاءاللہ عزوجل جاری و ساری رہے گا۔ اسے پورے ملک بلکہ پورے ایشیاء میں سلسلہ
عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ کے فروغ و ارتقاء اور
تحفظ ناموس سنیت و اشرفیت کا ایک مضبوط اور مستحکم قلعہ یقین کیا جاتا ہے۔ اس کے
بانی و سر پر ستِ اعلیٰ : جانشین حضور محبوب العلماء مجاہد اسلام حضور الشاہ سید عالمگیر اشرف
اشرفی الجیلانی کچھوچھوی مدظلہ العالی
والنورانی صاحب قبلہ ہیں،
نیز آپ کی سرپرستی میں یہ منزل عروج کی طرف رفتہ رفتہ گامزن ہے۔لہذافی الوقت زمانہ کی رفتار اور وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں مندرجہ ذیل شعبہ جات
بھی قائم کیے گئے ہیں:
دارالافتاء والقضاء کا قیام: اس
اہم شعبہ سے عوام اہلسنت استفادہ کرتے ہیں۔
مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی مسائل
میں تحریری فتاویٰ کی صورت میں بھی ان کی رہنمائی کی جاتی ہے نیز یومیہ کئی
افراد خود حاضر ہو کر زبانی مسائل معلوم کرتے ہیں۔ فون کے ذریعے بھی مسائل میں لوگوں کی رہنمائی کی
جاتی ہے۔
شعبہ نشر و اشاعت: کسی بھی عظیم مشن کے فروغ کے لئے ذرائع ابلاغ اور نشرواشاعت
کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے اسی ضرورت کے تحت انٹر نیشنل سنی یہ نظام
مرتب کیاہے ۔ جس کی بدولت ادارہ کے پیغام کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ قابل رشک حد
تک دراز ہوتاہے ۔
انٹرنیشنل سنی چینل کا قیام: اس پر انٹر
نیٹ کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ عوام الناس کےالجھے ہوئے مسائل کاحل اور تشفی بخش جواب قرآن و سنت اور اقوال فقہاء
احناف کی روشنی میں دیتے ہیں۔
اشرفی خانقاہ کا قیام: اس میں خدمت خلق کے لئے باضابطہ طور سے اشرفی
خانقاہ کا قیام بھی عمل میں ہے جس میں پریشان
و مصیبت زدہ لوگوں کا فی سبیل اللہ روحانی علاج و معالجہ
، دعا و تعویذات اور نقوش اشرفیہ وغیرہم کے
ذریعے علاج وہ معالجہ کیا جاتا ہے اورہر جمعرات بعد نماز عشاء محفل حلقۂ ذکر اور جوانان اہلسنت کی
روحانی تربیت کی جاتی ہے۔
جامعہ
قادریہ سید محبوب اشرف : انٹرنیشنل سنی سینٹر میں جامعہ قادریہ
سیدمحبوب اشرف کا قیام بھی کیا گیا ہے جس میں قرب وجوار
کے غیر رہائشی بچے زیر تعلیم ہے جس
کے لیے فی الحال با صلاحیت اور تجربے کا رعالم دین موجود ہے نیزدینی تعلیم کے ساتھ
ساتھ عصری تعلیم بھی سنی سینٹر کے نصاب میں شامل ہے جس پر انتظامیہ اور اساتذہ کی خصوصی
توجہ ہے۔ اسی طرح انٹرنیشنل سنی سنٹر میں قومی و ملت کے لئے دینی علوم و فنون
کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم و فنون کا بھی معقول انتظام کیا گیا مثلا کالج و یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے فی سبیل اللہ
مندرجہ ذیل کوسیز ہیں:
Computer Course Fashion Designing Course Silai Machine Opretor Life Skill Hand Embroidery Information & Guidence Center Soft Skill Centre Tally/Account Computer Skills Communication Skill English Spoken Course DTP& DSFA Web Designinig HTML Course Digital Marketing Course Job Placement
آئندہ کے عزائم: تربیت ائمہ مساجد کا قیام اردو لائبریری کا قیام ایمبولینس و نعش گاڑی کا اہتمام عیدگاہ کا قیام اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ہے کہ انٹرنیشنل کی معاونین حضرات کی خدمات
کو قبول فرمائے اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرمائے آمین
No comments:
Post a Comment