یہ میلہ
ہندی مہینے کے اعتبار سے ایکادیشی یعنی دیوالی کےبارہ دن پہلے سے شروع ہوتا
ہے اور چالیس روز تک مسلسل رہتا ہے۔ اس میلے میں لوگ آتے اور جاتے
رہتے ہیں۔ اس میلے میں کافی بھیڑ ہوتی ہے ۔دوسرے مذاہب کے
لوگ اپنی عقیدت و محبت کے اعتبار سے حضرت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیرسمنانی قد س
سرہ النورانی کی بارگاہ میں آتے ہیں اور فائدہ حاصل کرتے ہیں کیونکہ
حضرت غوث العالم محبوب یزدانی سلطان اوحدالدین سید مخدوم
اشرف جہانگیر سمنانی ( قد س سرہ النورانی) کا فیض بلاتفریق
مذہب و ملت ہر ایک کے دکھ درد کا مداوا کر کے اپنے حسن و اخلاق سے غیر مسلموں کی
راہ حق دکھاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی آپ کی بے تعصبانہ زندگی
کی ایک مثال یہ ہے کہ آستانہ مقدسہ پر ہر دھرم کے لوگ یکساں فیض حاصل کرتے ہیں۔ (گلزار اشرف صفحہ ٣٨/ناشر:سید مخدوم اشرف اکیڈمی کچھوچھہ شریف)
No comments:
Post a Comment